... مزید پڑھیں
جَاۗءَ الْحَقُّ وَزَہَقَ الْبَاطِلُ۰ۭ اِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَہُوْقًا
حق آگیا ہے اور باطل بھاگ گیا ہے اور باطل تو ہے ہی بھاگ جانے والا
جب مکہ فتح ہوا اور خانہ کعبہ میں رکھے ہوئے بتوں کو توڑ توڑ کر پھینکا گیا اس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہی آیت پڑھتے جاتے تھے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ آیت پڑھتے دیکھ کر صحابہ کس طرح لہریں لے لے کر اس آیت کو پڑھتے ہوں گے
اور کس طرح ان کے ایمان ہر لحظہ اور ہر منٹ بڑھتے ہونگے اس کا اندازہ اصحاب ذوق ہی لگاسکتے ہیں
... مزید پڑھیںاللہ تعالیٰ نے سب انسانوں کو عزت بخشی ہے نہ کہ خاص اقوام کو پس قوموں کو ایک دوسرے پر تفاخر نہیں کرنا چاہئے
... مزید پڑھیںابولہب کی بیوی کا قصہ محض خرافات ہے،خدا کا وہ رسولؐجو ساری دنیا سے نہ ڈرا
ایک کمزور عورت سے اس قدر خائف کیسے ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو اسے غائب کرنا پڑا
دنیا کی ہر چیز مجموعی طور پر خدا کی تسبیح کرتی ہے اور فردًا فردًابھی خدا کی تسبیح کرتی ہے
ہر چیز میں خدا کی صفات کی جھلک ہے ، خدا کی ستاری ، غفاری،اسکی خلق، اسکی ملک ، وغیرہ تمام صفات ہر ایک چیز میں پائی جاتی ہیں
آج تک ایک شخص بھی دُنیا میں ایسا نہیں پیدا ہوا جس نے دعویٰ کیا ہو کہ مجھے ان بتوں کے ذریعہ سے خدا مل گیا ہے
اور وہ میری دعائیں سنتا اور قبول فرماتا ہے اور دنیا نے اس کی قبولیت دعا کے نشان دیکھے ہوں
قرآن کریم کی یہ بہت بڑی فضیلت ہے کہ وہ نہ صرف گناہ سے روکتا ہے بلکہ گناہ سے رکنے کے ذرائع بھی بتاتا ہے
جو کتاب گناہ سے بچنے کے ذرائع نہیں بتاتی وہ انسان کو ایک پریشانی میں مبتلا کر دیتی ہے
اطمینان وہی کتاب پیدا کر سکتی ہے جو کسی بات سے منع کرنے کے ساتھ ہی اُس سے بچنے کے ذرائع بھی بتا دے
بعض لوگ بخل کی وجہ سے اولاد کو پوری غذا نہیں دیتے یا ایسی غذا نہیں دیتے جو نشوو نما کیلئے ضروری ہومناسب لباس نہیں دیتے ، ایسا کرنا ان کو قتل کرنے کے مترادف ہے
بعض روپیہ کے خرچ کے ڈر سے اچھی تعلیم نہیں دلاتے اور گویا بچہ کی اخلاقی یا روحانی موت کا موجب ہو جاتے ہیں
اللہ تعالیٰ مومنوں کو نصیحت کرتا ہے کہ وہ اخراجات جو بچوں کی صحت اور اخلاق کی درستی کیلئے ضروری ہیں اُن سے کبھی دریغ نہ کیا کریں
ہر شخص کے مال میں رشتہ داروں، مساکین اور مسافروں کا حق ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ جب تم کسی بستی میں جائو تو تین دن تک کی ضیافت کا تم کو حق ہے اس حکم کو اگر دنیا میں جاری کیا جائے تو بہت سی خرابیاں جو ہوٹلوں اور سرائوں کی وجہ سے پیدا ہوئیہیں دنیا سے دور ہو جائیں
... مزید پڑھیںسب گناہ دراصل شرک ہی کی شاخیں ہیں گناہ کامرتکب انسان اسی لئے گناہ میں مبتلا ہوتا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی ذات اور صفات پر کامل ایمان اور توکّل نہیں رکھتا توحید کا مسئلہ نیکیوں کیلئے بطور ایک بیج کے ہے، تمام مذاہب اور تمام اخلاق اسی مرکز کے گرد چکر لگا تے ہیں
... مزید پڑھیںشعراء کامقصد اورمدعایہی ہو تاہے کہ ہر خاص و عام ان سے خو ش ہو جائے اوران کے شعروں کی داد دے مگرمحمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو سب دنیا کو اپنا مخالف بنالیا ہے
... مزید پڑھیں