اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




2024-01-25

مکرم عبد الرشید وانی صاحب ابن مکرم عبد الکریم وانی صاحب آف آسنور

مکرم عبد الرشید وانی صاحب ابن مکرم عبدالکریم وانی صاحب آف آسنور حال مقیم کوریل کشمیر مورخہ 25 نومبر 2023ء بروز ہفتہ اس داری فانی سے رحلت کر گئے۔ اِنَّالِلہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔مرحوم صوم و صلاۃ کے پابند خلافت کے شیدائی تھے۔ جب وادی کشمیر کی جماعتوں میں مبلغین و معلمین متعین نہ تھے تب لوکل سطح پر تعلیم دلوانے کا انتظام ہوتا تھا۔مرحوم عبدالرشید وانی جو رشید کاخ کے نام سے مشہور تھے کو عرصہ دراز تک مسجد احمدیہ آسنور میں سینکڑوں بچوں اور بچیوں کو قرآن کریم کی تعلیم سے منور کرنے کی سعادت نصیب ہوئی۔ آسنور سے تعلق رکھنے والے کئی علماء نے ان ہی سے قرآن کریم کی ابتدائی تعلیم حاصل کی ہے۔ مرحوم کو بطور مؤذن بھی سالہا سال خدمت کی توفیق ملی۔لاؤڈ اسپیکر سے رشید کاخ مرحوم کی آواز دور دراز علاقے تک سنی جاتی تھی۔مرحوم ماسٹر وانی عبدالحکیم صاحب مرحوم آسنور کے برادر اکبر اور ماسٹر مرحوم سید عبد المجید کوریل کے برادر نسبتی اور خاکسار کے ماموں تھے۔ لواحقین میں چار بیٹے اور دو بیٹیاں بطور یادگار چھوڑے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو مرحوم کی نیکیاں قائم رکھنے کی توفیق عطا فرمائے(آمین)

(سید عبدالشکور امیر ضلع کولگام،جموں اینڈ کشمیر)