دعائے مغفرت
خاکسار کی والدہ محترمہ جہان آراء صاحبہ زوجہ محترم مرحوم شوکت علی ملاں صاحب ساکن جماعت احمدیہ بانسرہ ضلع 24 پرگنہ مورخہ 15 ؍ستمبر 2023 ءکو 58 سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے وفات پاگئیں۔ اناللہ وانا الیہ راجعون۔ خاکسار کی والدہ پیدائشی احمدی تھیں۔آپ کے والد مرحوم کا نام عبدالجلیل ملاں ہے۔ بچپن سے ہی بہت ہی نیک اور صوم و صلوٰۃ کی پابند اور باقاعدگی سے تہجد کی نماز ادا کرنے والی تھیں۔ بچوں کو ہمیشہ نماز پڑھنے کی تلقین کرتیں ۔ غرباء کی مدد کرتی تھیں۔صدقہ و خیرات کرنے والی اور مہمان نواز تھیں ۔آپ نے اپنے پیچھے چار لڑکے لڑکیاں یادگار چھوڑیں ۔ بڑا لڑکا ناصر احمد ملاں سابق معلم سلسلہ ہیں۔خاکسار فیروز احمدملاں مبلغ سلسلہ ہے۔ بڑی لڑکی کی شادی بھی والدہ محترمہ نے ایک معلم سلسلہ سے کروائی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم بچوں کو اپنی والدہ کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ نیز والدہ محترمہ کی بلندی درجات و جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام پانے کیلئے دعائوں کی درخواست ہے۔
(فیروز احمد ندیم مبلغ سلسلہ بولپور بنگال)