اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




2023-06-22

دعائے مغفرت : مکرم سید فضل باری صاحب مبلغ سلسلہ اور مکرم سید عابد احمد صاحب

خاکسار کے چھوٹے بھائی مکرم سید عابد احمد صاحب مورخہ 5؍جون 2023ء کو رات 3:30بجے حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہم سب کو غمگین چھوڑ کر اپنے مولیٰ حقیقی کو جاملے۔ اناللہ واناالیہ راجعون۔ اسی طرح مورخہ5؍جون 2023ء کو ہی صبح6بجےمکرم سید فضل باری صاحب مبلغ سلسلہ بھی ہم سب کو غمگین چھوڑ کر اپنے مولیٰ حقیقی کو جا ملے۔ اناللہ واناالیہ راجعون۔ اس روز تقریباً دو گھنٹوں کے دوران خاکسار کے یہاں دو اموات ہوئی ہیں۔ اللہ تعالیٰ اپنا خاص فضل و رحم کرے ۔ آمین ثم آمین ۔
مکرم سید فضل باری صاحب مرحوم خاکسار کے بہنوئی تھے۔ انکاجنازہ لکھنؤ سے قادیان لایا گیامورخہ6؍ جون 2023ء کو بعد نماز عصر مکرم ناظر صاحب اعلیٰ وامیر جماعت احمدیہ قادیان نے نماز جنازہ پڑھائی اور بعدہ بہشتی مقبرہ میں تدفین عمل میں آئی ۔ مکرم سید فضل باری صاحب مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹیاں  اور ایک بیٹا شامل ہے۔
جب کہ مکرم سید عابد صاحب مرحوم کی تدفین جمشید پورٹاٹا میں عمل میں آئی۔ دونوں ہی نیک صالح خادم دین مہمان نواز تھے۔ اللہ تعالیٰ ہر دو مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور ان کے درجات بلند کرے۔ نیز لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین ثم آمین

(سید عارف احمد ، ننگل باغبانہ قادیان)