اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




2023-06-08

مکرمہ رضیہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم ایس ایم جعفر صادق صاحب مرحوم آف شموگہ

اُذْكُرُوْا مَوْتَاكُمْ بِالْخَيْرِ

خاکسار کی دادی جان مکرمہ رضیہ بیگم صاحبہ

اہلیہ مکرم ایس ایم جعفر صادق صاحب مرحوم آف شموگہ (کرناٹک)کا ذکر خیر

(طارق احمد ادریس ، ایڈیٹر ہفت روزہ اخبار بدر کنڑ ایڈیشن)

خاکسار کی دادی جان محترمہ رضیہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم ایس ایم جعفر صادق صاحب مرحوم سابق صدر جماعت احمدیہ شموگہ صوبہ کرناٹک کی وفات مورخہ7؍ اپریل2023بروز جمعۃ المبارک شام7بجے بمقام شموگی ہوئی۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔
آپ مکرم الحاج میر کلیم اللہ صاحب مرحوم آف شموگہ کرناٹک کی بہوتھیں۔ آپکی پیدائش 1935 کو ہوئی۔ آپ بچپن سے ہی بہت نیک، صالح، صوم و صلوٰۃ کی پابند تھیں۔اپنی نمازوں کی خاص حفاظت کرنے والی ۔بلا ناغہ قرآن کریم کی تلاوت کرنے والی اور قرآن کریم سے بے حد عشق کرنے والی خاتون تھیں۔ آپ کو بہت سارے بچوں کو قرآن کریم پڑھانے کی اللہ تعالیٰ نے توفیق عطا فرمائی ۔ صرف احمدی بچے ہی نہیں بلکہ بہت سارے غیر احمدی بچوں کو بھی قرآن کریم پڑھایا اور قرآن کریم مکمل کروایا۔ اسی کے ساتھ ساتھ بہت ساری دعائیں ،اسلامی مسائل اور دینی معلومات کا علم بھی بچوں کو دیتی رہیں۔ اسی طرح بہت سارے بچوں نے آپ سے دینی تعلیم بھی حاصل کی ہے۔ آپ نےقرآن کریم کے علاوہ حدیث، حضرت مسیح موعودعلیہ السلام ، خلفاء کرام کی کتب کا گہرا مطالعہ کیا ہوا تھا۔
موصوفہ کو نائب صدر لجنہ اماء اللہ،سکریٹری ما ل، سکریٹری تبلیغ کے طور پر جماعت کی خدمت کرنے کا موقعہ ملا ۔الحمد للہ۔
موصوفہ بہت ہی سادہ زندگی گزارنے والی، اسلامی پردہ کا خاص خیال رکھنے والی، ملنسار، غریب پرور، تمام افراد جماعت سے بہت ہی پیار کرنے والی اور انکے ہم و غم میں شریک ہونے والی، خوش اخلاق ،بہت مہمان نواز خاتون تھیں۔ خصوصاََ مبلغین کرام جو جماعت احمدیہ شموگہ میں متعین ہوتے تھے ان سب کے ساتھ ان کا تعلق ایک مادرِ مہربان کی طرح کا تھا۔ جب بھی کوئی مرکزی نمائندے شموگہ میں تشریف لاتے تو انکا خاص خیال رکھتیں، انکی رہائش و طعام کا انتظام فرماتیں۔
موصوفہ بہت ہی نیک ، صالح، صوم و صلوٰۃ کی پابند ، ہمدرد،حقوق اللہ اور حقوق العباد ادا کرنے والی، خلافت احمدیہ سے بے لوث محبت رکھنے والی نیز عہدیداران کی عزت کرنے اور کروانے والی تھیں۔
آپ کے پسماندگان میں8بیٹے2بیٹیاں اور متعدد پوتے ، پوتیاںاور نواسے ، نواسیاںہیں ۔ جن میں سے ایک پوتا خاکسار طارق احمد ادریس، مبلغ سلسلہ ایڈیٹرہفت روزہ اخبار بدر کنڑا ایڈیشن کے طور پر خدمت سر انجام دے رہا ہے۔اسکے علاوہ اور بھی افراد خاندان مقامی جماعت میں مختلف خدمات سرانجام دےرہے ہیں۔
آپ کی تدفین مورخہ8؍اپریل 2023کو بعد نماز ظہر احمدیہ قبرستان شموگہ میں ہوئی۔
اللہ تعالیٰ خاکسار کی دادی جان کے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

…٭…٭…٭…