ذکرِ خیر
خاکسار کی والدہ محترمہ مرجینہ بانو زوجہ مکرم سہراب علی صاحب بنت قاری منیر الدین احمد صاحب مورخہ 9جنوری 2025 ءکو 53 سال کی عمر میں وفات پاگئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اَلَیْہِ رَاجِعُوْن۔مرحومہ نیک صا لحہ ،نماز باجماعت، تہجد کی پابند، مہمان نواز اور ملنسار خاتون تھیں ۔ باقاعدگی سے بیت الدعا جایا کرتی تھیں ۔ قارئین بدر سے مرحومہ کی مغفرت و بلندئ درجات کے لئے دعا کی درخواست ہے۔
(مزمل حق کارکن دفتر ہفت روزہ اخبار بدر)