اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




.

2026-11-12

نصیحت آمیز باتوں سے منہ پھیرنا گمراہی کی علامت ہے

فَمَا لَہُمۡ عَنِ التَّذۡکِرَۃِ مُعۡرِضِیۡنَ ﴿ۙ۵۰﴾ کَاَنَّہُمۡ حُمُرٌ مُّسۡتَنۡفِرَۃٌ ﴿ۙ۵۱﴾ فَرَّتۡ مِنۡ قَسۡوَرَۃٍ﴿ؕ۵۲﴾ بَلۡ یُرِیۡدُ کُلُّ امۡرِیٍ مِّنۡہُمۡ اَنۡ یُّؤۡتٰی صُحُفًا مُّنَشَّرَۃً ﴿ۙ۵۳﴾ کَلَّا ؕ بَلۡ لَّا یَخَافُوۡنَ الۡاٰخِرَۃَ ﴿ؕ۵۴﴾ کَلَّاۤ اِنَّہٗ تَذۡکِرَۃٌ ﴿ۚ۵۵﴾ فَمَنۡ شَآءَ ذَکَرَہٗ ﴿ؕ۵۶﴾ (المدّثر:50-56)

ترجمہ: پس انہیں کیا ہوا تھا کہ نصیحت آموز باتوں سے پیٹھ پھیر لیا کرتے تھے۔ گویا وہ بِدکے ہوئے گدھے ہوں۔ شیر ببر سے (ڈر کر) دوڑ رہے ہوں۔ بلکہ اُن میں سے ہر شخص یہی چاہتا تھا کہ وہ بکثرت پھیلائے جانے والے صحیفے (اپنے موقف کی اشاعت کے لئے) دیا جاتا۔ہرگز نہیں! بلکہ وہ آخرت سے نہیں ڈرتے۔ خبردار! یقیناً یہ ایک بڑی نصیحت ہے۔ پس جو چاہے اُسے یاد رکھے۔