مہرعورت کا حق ہے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں :
’’یہ عورت کا حق ہے اسے دینا چاہئے۔ اوّل تو نکاح کے وقت ہی ادا کرے۔ ورنہ بعد ازاں ادا کرنا چاہئے۔ پنجاب اور ہندوستان میں یہ شرافت ہے کہ موت کے وقت یا اس سے پیشتر اپنا مہر خاوند کو بخش دیتی ہیں یہ صرف رواج ہے۔ ‘‘ (ملفوظات ، جلد3،صفحہ606)
ایک صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے دریافت کیا کہ ایک شخص اپنی منکوحہ سے مہر بخشوانا چاہتا تھااب وہ عورت مرگئی ہے خاوند کیا کرے ؟ حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا:
’’اسے چاہئے کہ اس کا مہر اسکے وارثوں کو دے دے۔ اگر اسکی اولاد ہے تو وہ بھی وارثوں سے ہے۔ شرعی حصہ لے سکتی ہے اور علیٰ ھذا القیاس خاوند بھی لے سکتا ہے۔ (ملفوظات ، جلد4،صفحہ 335)
حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا مہر شرعی حکم ہے عورتوں کو دینا چاہئے …درست بات یہی ہے پہلے عورت کو مہر ادا کیا جائے اور اگر وہ معاف کرناچاہے تو کردے۔(الازھارلذوات الخمار،جلد اوّل، صفحہ 152)
(شعبہ رشتہ ناطہ ، نظارت اصلاح وارشاد مرکزیہ قادیان)