اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




2023-07-13

شادی بیاہ میں ناچ گانا

حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :’’شادی بیاہ کے موقع پر شریعت کی رو سے گانا جائز ہے مگر گانا ایسا ہونا چاہئے جو بے ضررہو یا مذہبی ہو۔‘‘ (الفضل 20؍جنوری 1945)
حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :’’شادی میں ڈھولک جتنا چاہیں بجائیں ۔ یہ منع نہیں ہے ،گانا بھی گائیں …لیکن ایسے موقع پر ناجائز رسمیں نہ کریں…کیونکہ وہ معاشرہ کو بوجھل بنادیں گی اور مصیبتوں میں مبتلاء کر دیں گی۔‘‘(مجلس عرفان لجنہ اماء اللہ کراچی،صفحہ134)
حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں :’’مجھے پتہ چلا ہے کہ آجکل ڈیک بھی اس کیلئے استعمال ہوتے ہیں، شادی بیاہ کے گیتوں وغیرہ کیلئے کوئی ساؤنڈ سسٹم استعمال نہیں ہونا چاہئے، گھرسے باہر آواز نہیں نکلنی چاہئے۔ ‘‘ (خط بتاریخ 22؍جنوری 2010)

(شعبہ رشتہ ناطہ ، نظارت اصلاح وارشاد مرکزیہ قادیان )