اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




2023-10-05

مورخہ 2؍ستمبر2023ء بروز ہفتہ

سیدنا حضرت امیر المومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا دورہ جرمنی(اگست،ستمبر 2023ء)

 

رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں جب مرد جہادپر جاتے تھے تو مرہم پٹی کیلئے عورتیں بھی ساتھ جاتی تھیں

اسلام ہرگز یہ حکم نہیں دیتا کہ عورتیں گھروں میں بند ہوکر بیٹھ جائیں اور نہ ابتدائے اسلام میں مسلمان عورتیں ایسا کرتی تھیں
وہ جنگوں میں شامل ہوتی تھیں زخمیوں کی مرہم پٹیاں کرتی تھیں سواری کرتی تھیں مردوں سے علوم سیکھتی اور سکھاتی تھیں

اسلام عورت کو فنونِ حرب سے واقف رکھنا بھی ضروری قرار دیتا ہے، جنگی حربے استعمال کرنا سکھانا یہ بھی عورت کیلئے جائز ہے تاکہ
وقت پر وہ اپنی اور اپنے ملک کی حفاظت کر سکے، اگر اس کا دل تلوار کی چمک سے کانپ جاتا ہے یا بندوق اور توپ کی آواز سن کر خشک ہو جاتا ہے
تو وہ اپنے بچوں کو خوشی سے میدان جنگ میں جانے کی اجازت نہیں دے سکتی اور نہ دلیری سے خود ملک کے دفاع میں حصہ لے سکتی ہے

حضرت اسماء رضی اللہ عنہا نے اپنے بیٹے عبد اللہ بن زبیر سے کہا یا تو تم شہید ہو جاؤاور مَیں صبر کرلوں یا فتح وظفر حاصل کرو کہ میری آنکھیں ٹھنڈی ہوں ،
جب وہ شہید ہوچکے تو حجاج نے ان کو سولی پرلٹکادیا حضرت اسماء رضی اللہ عنہا باوجود پیرانہ سالی کے یہ عبرتناک منظر دیکھنے کیلئے آئیں اور بجائے رونے پیٹنے کے بیٹے کی تعریف کی

حضرت علیؓکی والدہ کہتیںہیں کہ جس قدر میری خدمت فاطمہ نے کی شاید ہی کسی بہونے اپنی ساس کی اتنی خدمت کی ہو گی
میری بہو جو حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی ہے بہت زیادہ خدمت گزار ہے اور مجھے حقیقی ماں تصور کرتی ہے

مالی قربانی میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے آج احمدی مسلمان خواتین بھی اپنی مثالیں قائم کرنے والی ہیں
اور یہی مثالیں ہیں جو ان کے گھروں کو بابرکت کریں گی اور کرتی ہیں اور ان کے اموال ونفوس میں برکت پڑتی ہے

اسلام کا حکم چادر لینا ہے ،یہ نہیں کہ صرف سرپر ہلکا ساسکارف لے لیا اور عام کپڑے پہن کے باہر نکل گئے، نہیں بلکہ
حکم یہ ہے کہ کپڑوں کے اوپر تم نے چادر اوڑھنی ہے جس سے سربھی ڈھکا ہو اور چہرے کا بھی کچھ حصہ ڈھکا ہو اور سینہ بھی ڈھکا ہو


ہر ایک کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہئے اور جب ذمہ داریوں کا احساس ہوگا تو تبھی گھریلوامن قائم ہوگا اور آپس کے تعلقات بہتر ہوں گے اور بچوں کی صحیح تربیت ہو گی


اِس زمانے کی جنگ قلم کا جہاد ہے ، لٹریچر کی تقسیم کا جہاد ہے تبلیغ کا جہاد ہے، پس عورتوں کا کام ہے کہ تبلیغ میں بھرپور حصہ لیں
اور اس روحانی ہتھیار سے لیس ہوں جو تبلیغ کیلئے ضروری ہے، قرآن کریم کا علم حاصل کریں، دینی علم حاصل کریں، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
کتب سے علم حاصل کریں حدیث سے علم حاصل کریں اور اپنے اعلیٰ نمونے دکھا کر اپنی حالتوں کو اسلام کی تعلیم کے مطابق بنائیں تبھی اسلام کی خدمت کر سکیں گی

جلسہ سالانہ جرمنی 2023 کے دوسرے روز مستورات کے اجلاس سے حضور انور ایدہ اللہ تعالٰی بنصرہ العزیز کا بصیرت افروز خطاب
قرون اولٰی کی خواتین کےنہایت ایمان افروز واقعات کا تذکرہ اور اس حوالہ سے احمدی خواتین کو نصیحت

 

مورخہ 2؍ستمبر2023ء بروز ہفتہ


حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے صبح 5 بجکر 40منٹ پرمردانہ جلسہ گاہ میں تشریف لا کر نماز فجر پڑھائی۔ نماز کی ادائیگی کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اپنے رہائشی حصہ میں تشریف لے گئے۔
آج پروگرام کے مطابق لجنہ جلسہ گاہ میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا لجنہ سے خطاب تھا۔ پروگرام کے مطابق دوپہر12 بجکر 10 منٹ پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز لجنہ کی جلسہ گاہ میں تشریف لائے۔ناظمہ اعلیٰ وصدر لجنہ اماءاللہ، جرمنی نے اپنی نائب ناظمات اعلیٰ کے ساتھ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا استقبال کیا۔ اور خواتین نے نعرے بلند کرتے ہوئے بڑے والہانہ انداز میں اپنے آقا کو خوش آمدید کہا۔
اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو عزیزہ نوشین اسلام صاحبہ نے کی۔بعد ازاں اس کا اردو ترجمہ عزیزہ ہما نور الہدیٰ شاہ صاحبہ نے پیش کیا۔اس کے بعد عزیزہ انیقہ شاکر صاحبہ نے حضرت مصلح موعودؓ کا درج ذیل منظوم کلام

بڑھتی رہے خدا کی محبت خدا کرے
حاصل ہو تم کو دید کی لذت خد ا کرے

کے منتخب اشعار خوش الحانی سے پڑھ کر سنائے۔
بعد ازاں پروگرام کے مطابق نیشنل سیکرٹری امور طالبات نے تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی اُن طالبات کے نام پڑھ کر سنائے جنہوں نے سال2019ء سے لے کر سال 2023ء تک تعلیمی میدان میں غیر معمولی کامیابی حاصل کی تھی۔ ان طالبات کو لجنہ اماء اللہ کے سالانہ اجتماعات کے موقع پر حسب ہدایت حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ میڈل اور سندات دی جا چکی ہیں اور کچھ کو امسال د ے دی جائیں گی۔ ان شاء اللہ العزیز۔
ان خوش نصیب طالبات کے نام درج ذیل ہیں :

ڈاکٹر ملیحہ صدف صاحبہ (جرمنی)
Specialist in Psychiatry and Psychotherapy
ڈاکٹر سعدیہ بٹ صاحبہ (جرمنی)
Specialist in Child & Adolescent Psychotherapy
ڈاکٹر باریہ باجوہ صاحبہ (جرمنی)
PhD in Medicine
ڈاکٹر ہبۃ النور افشاں محمود صاحبہ (جرمنی)
PhD in Cancer Biology
ڈاکٹر عائشہ منور احمد صاحبہ (جرمنی)
PhD in Molecular Biology
ڈاکٹر لانازیروی صاحبہ (جرمنی)
PhD in Medicine
ڈاکٹر نکہت احمد صاحبہ (جرمنی)
PhD in Physical Activity
& Health Promotion
ڈاکٹر طاہرہ مبشر صاحبہ (جرمنی)
PhD in Psychology
ڈاکٹر ردااحمد صاحبہ (جرمنی)
PhD in Medicine
ثانیہ خان صاحبہ (جرمنی)
State Examination in Pharmacy
صبااحمد بٹ صاحبہ (جرمنی)
State Examination in Pharmacy
سمرہ مصطفیٰ صاحبہ (جرمنی)
State Examination in Dentistry
نائلہ کوثر شاکر صاحبہ (جرمنی)
State Examination in Medicine
عروسہ نادین احمد صاحبہ (جرمنی)
State Examination in Dentistry
نادیہ احمد چیمہ صاحبہ (جرمنی)
State Examination in Human Medicine
ثوبیہ شکور بھٹہ صاحبہ (جرمنی)
State Examination in Human Medicine
ڈاکٹر ردااحمد صاحبہ (جرمنی)
State Examination in Medicine
مبارکہ انیس صاحبہ (جرمنی)
State Examination in Medicine
فخر النساءاحمد صاحبہ (جرمنی)
State Examination in Human Medicine
نیلوفراحمد صاحبہ (جرمنی)
State Examination in Pharmacy
صائمہ مبارکہ گورایہ صاحبہ (جرمنی)
Second State Examination in Pharmacy
سیدہ صوفیہ نورعباسی صاحبہ (جرمنی)
Second State Examination in Teaching at Gymnasium
ندارانجھا صاحبہ (جرمنی)
Second State Examination in Teaching
عاطفہ احمد صاحبہ (جرمنی)
Second State Examination in Teaching at Secondary & Junior High Schools
حراخان صاحبہ (جرمنی)
Second State Examination in Teaching at Secondary & Junior High Schools
نداحنا احمد صاحبہ (جرمنی)
Second State Examination in Teaching at Gymnasium
نوشین احمد صاحبہ (جرمنی)
Second State Examination in Teaching at Gymnasium
نائلہ طاہرہ ناصر صاحبہ (جرمنی)
Second State Examination in Teaching at Gymnasium
لبنیٰ ریاض صاحبہ (جرمنی)
Second State Examination in Teaching at Gymnasium
سلمیٰ احمد صاحبہ (جرمنی)
Second State Examination in Teaching at Primary Schools
تحریم احمد صاحبہ (جرمنی)
First State Examination in Teaching at Gymnasium
سیراورلی صاحبہ (جرمنی)
First State Examination in Teaching at Primary Schools
حسنیٰ شمس صاحبہ (جرمنی)
First State Examination in Teaching at Gymnasium
سیدہ صوفیہ نور عباسی صاحبہ (جرمنی)
First State Examination in Teaching at Gymnasium
ماہاخواجہ صاحبہ (جرمنی)
First State Examination in Teaching at Gymnasium
عاطفہ احمد صاحبہ (جرمنی)
First State Examination in Teaching at Secondary & Junior High Schools
سونیاسمرین احمد صاحبہ (جرمنی)
First State Examination in Teaching at Primary Schools
فریحہ افضل صاحبہ (جرمنی)
First State Examination in Teaching at Primary Schools
شاہدہ کنول احمد صاحبہ (جرمنی)
First State Examination in Teaching at Gymnasium
باریہ قمر صاحبہ (جرمنی)
First State Examination in Teaching at Gymnasium
زوہااحمد صاحبہ (جرمنی)
First State Examination in Teaching at Secondary & Junior High Schools
یاسمین فروہ عباسی صاحبہ (جرمنی)
First State Examination in Teaching at Secondary & Junior High Schools
عائشہ کاہلوں جری اللہ صاحبہ (جرمنی)
First State Examination in Teaching at Secondary & Junior High Schools
بشریٰ عباسی صاحبہ (جرمنی)
First State Examination in Teaching at Secondary & Junior High Schools
انیلہ امتیاز صاحبہ (جرمنی)
First State Examination in Teaching at Gymnasium
صائمہ احمد سروعہ صاحبہ (جرمنی)
First State Examination in Teaching at Primary Schools
سائرہ افضل صاحبہ (جرمنی)
First State Examination in Teaching at Secondary & Junior High Schools
ثناوڑائچ اکمل صاحبہ (جرمنی)
First State Examination in Teaching at Secondary & Junior High Schools
راحیلہ احمد مرزا صاحبہ (جرمنی)
First State Examination in Teaching at Gymnasium
مناہل خواجہ صاحبہ (جرمنی)
First State Examination in Teaching at Primary Schools
امتہ المصور ظفر صاحبہ (جرمنی)
First State Eximination in Teaching at Primary Schools
عطیہ احمد صاحبہ (جرمنی)
First State Examination in Teaching at Primary Schools
صوفیہ احمدجنجوعہ صاحبہ (جرمنی)
First State Examination in Teaching at Secondary & Junior High Schools
رمشہ منصور صاحبہ (جرمنی)
First State Examination in Teaching at Gymnasium
بشریٰ ایمان خواجہ صاحبہ (جرمنی)
State Examination in Law
ثانیہ ناصر بٹ صاحبہ (جرمنی)
Master of Arts in Social Work
ثنا ہیوبش صاحبہ (جرمنی)
Master of Arts in Sociology
صباخواجہ صاحبہ (جرمنی)
Master of Arts in Education
خانسہ تنویر صاحبہ (جرمنی)
Master of Arts in Education
ماہ جبین احمد صاحبہ (جرمنی)
Master of Science in Chemistry
فاریہ خان احمد صاحبہ (جرمنی)
Master of Arts in Indology
رافیہ محی الدین صاحبہ (جرمنی)
Master of Arts in Islamic Studies
امتہ المصورسید صاحبہ (جرمنی)
Master of Science in International Management
لبنیٰ رزاق صاحبہ (جرمنی)
Master of Education in High School Teaching
صبامتین صاحبہ (جرمنی)
Master of Science in Computer Science
انم حیدر صاحبہ (جرمنی)
Master of Science in Computing in the Humanities
نمودِسحراحمد صاحبہ (جرمنی)
Master of Science in Chemical and Biological Engineering
حرارحمان بٹ صاحبہ (جرمنی)
Master of Arts in Business Management
وفاناصر بٹ صاحبہ (جرمنی)
Master of Arts in Architecture
نبیلہ بشریٰ صاحبہ (جرمنی)
Master of Arts in Sociology
سوہابابر صاحبہ (جرمنی)
Master of Science in International Management
طاہربھٹی صاحبہ (جرمنی)
Master of Education in Practical Philosophy, Islamic Religious Studies
سدرہ بشیر صاحبہ (جرمنی)
Master of Science in Biomolecular Engineering
مدیحہ الیاس صاحبہ (جرمنی)
Masters of Science in Psychology
ماہاخان صاحبہ (جرمنی)
Master of Arts in Clinical Social Work
نایاب ماجد چوہدری صاحبہ (جرمنی)
Master of Science in Physics
رابعہ پرواز صاحبہ (جرمنی)
Master of Education in Business Education
ندااحمدحرش صاحبہ (جرمنی)
Master of Science in Molecular Biology
ندا احمد صاحبہ (جرمنی)
Master of Education in Primary School Teaching
نازش رانااحمد صاحبہ (جرمنی)
Master of Science in Management and Technology
ہمارحمان صاحبہ (جرمنی)
Master of Education in Religious Studies
قدسیہ طارق کنگ صاحبہ (جرمنی)
Master of Science in Medical Informatics
منزہ پرویز صاحبہ (جرمنی)
Masters of Science in Architecture
شمائلہ مظفر خان صاحبہ (جرمنی)
Masters of Science in Psychology
لبنیٰ خان صاحبہ (جرمنی)
Master of Education in Teaching at Primary & Secondary
تنزیلہ خان صاحبہ (جرمنی)
Master of Education in English & Spanish
میمونہ متین صاحبہ (جرمنی)
Master of Science in Development Economics
حانیہ رباب انور صاحبہ (جرمنی)
Master of Arts in Education
رابعہ احمد صاحبہ (جرمنی)
Master of Arts in Education
عافیہ ادریس صاحبہ (جرمنی)
Master of Science in Biomedical Technologies
سجیلہ حسین صاحبہ (جرمنی)
Master of Arts in Sociology
عذرہ افتخار صاحبہ (جرمنی)
Master of Education in Primary School Teaching
عطیہ قادر گھمن صاحبہ (جرمنی)
Master of Arts in International Peace & Conflict Studies
انیلہ احمد صاحبہ (جرمنی)
Master of Education in German and English
امامہ احمد صاحبہ (جرمنی)
Master of Education in Teaching
فوزیہ مبارک صاحبہ (جرمنی)
Bachelor of Arts in Healthcare Management
ملیحہ کومل بٹ صاحبہ (جرمنی)
Bachelor of Arts in Education
عروسہ احمد صاحبہ (جرمنی)
Bachelor of Arts in Cultural Anthropolgy
مریم احمد صاحبہ (جرمنی)
Bachelor of Arts in Comparative Culture & Religious Studies
عائشہ احمد صاحبہ (جرمنی)
Bachelor of Science in Psychology
ثانیہ ناصر بٹ صاحبہ (جرمنی)
Bachelor of Arts in
Education Sciences
خانسہ تنویر صاحبہ (جرمنی)
Bachelor of Arts in Education
منزہ پرویز صاحبہ (جرمنی)
Bachelor of Engineering
in Architecture
فریحہ سعادت احمد صاحبہ (جرمنی)
Bachelor of Arts in
Educational Science
شمائلہ احمد صاحبہ (جرمنی)
Bachelor of Arts in Sociology
باریہ احمد صاحبہ (جرمنی)
Bachelor of Arts in Education
ہبہ میر صاحبہ (جرمنی)
Bachelor of Arts in Social Economics
تمثیلہ خان صاحبہ (جرمنی)
Bachelor of Engineering in lnterdisciplinary Engineering Sciences
نبیلہ شاہد صاحبہ (جرمنی)
Bachelor of Arts in Integrated Design
رامین ملک صاحبہ (جرمنی)
Bachelor of Science in Business Informatics - Management and IT
منزہ بٹ مبین صاحبہ (جرمنی)
Bachelor of Arts in Social Work
جاسمینہ وقار صاحبہ (جرمنی)
Bachelor of Arts in Social Work
ماہاخان صاحبہ (جرمنی)
Bachelor of Arts in Social Work
تنزیلہ خالد صاحبہ (جرمنی)
Bachelor of Arts in Education/German Studies
سیدہ فرح نور عباسی صاحبہ (جرمنی)
Bachelor of Engineering in Geoinformation and Municipal Engineering
ہانیہ ملک صاحبہ (جرمنی)
Bachelor of Arts in Comparative Religions/Anthropology
سمیرہ کھوکھر صاحبہ (جرمنی)
Bachelor of Arts in German Studies & Philosophy
صباخواجہ صاحبہ (جرمنی)
Bachelor of Arts in Education
منہال احمد صاحبہ (جرمنی)
Bachelor of Arts in Business Administration Bank
آنسہ ماریہ عدنان صاحبہ (جرمنی)
Bachelor of Arts in Social Work
امتہ المصور سید صاحبہ (جرمنی)
Bachelor of Arts in International Business Administration
ماریہ کیسلر صاحبہ (جرمنی)
Bachelor of Arts in Education
خولہ ایاز صاحبہ (جرمنی)
Bachelor of Science in Psychology
شائستہ احمد صاحبہ (جرمنی)
Bachelor of Arts in Religious Studies
پروہ عروج کاشف کہلوں صاحبہ (جرمنی)
Bachelor of Arts in Health-Related Social Work
موفضہ مبارک صاحبہ (جرمنی)
Bachelor of Arts in Educational Science & Psychology
ماریہ رؤف صاحبہ (جرمنی)
Bachelor of Arts in Social Work
شہنیلہ احمدصاحبہ (جرمنی)
Bachelor of Arts in Sociology
منیبہ احمد صاحبہ(جرمنی)
Bachelor of Arts in Business Administration
ماریہ احمدصاحبہ (جرمنی)
Bachelor of Arts in American Studies
ساحر نوید صاحبہ (جرمنی)
Bachelor of Science in Physician Assistant
رشمہ مرزا صاحبہ (جرمنی)
Bachelor of Arts in Cross-Curricular
فرخندہ احمدصاحبہ (جرمنی)
Bachelor of Arts in English Studies
شمائلہ افضل صاحبہ (جرمنی)
Bachelor of Arts in Social Work
انم رزاق صاحبہ (جرمنی)
Bachelor of Arts in
Childhood Education
سمیرہ کھوکھرصاحبہ (جرمنی)
Bachelor of Arts in
Childhood Education
شانزہ ملک صاحبہ (جرمنی)
Bachelor of Science in
Medical Informatics
مریم راجہ صاحبہ (جرمنی)
Bachelor of Arts in High School
نایاب ماجد چودہری صاحبہ (جرمنی)
Bachelor of Science in Physics
سدرہ بشیر صاحبہ (جرمنی)
Bachelor of Science in
Biotechnology
دعاخالد صاحبہ (جرمنی)
Bachelor of Arts in High School
نتاشہ احمد راناصاحبہ (جرمنی)
Bachelor of Arts
in Oriental Studies
امتہ اللہ چیمہ صاحبہ (جرمنی)
Bachelor of Science in
Medical Management
بشریٰ عباسی صاحبہ(جرمنی)
Bachelor of Science in Geography
طاہرہ احمد صاحبہ(جرمنی)
Bachelor of Arts in
Social Sciences
کافیہ طاہر رانا صاحبہ(جرمنی)
Bachelor of Arts in Sociology
رامین مبارک صاحبہ(جرمنی)
Bachelor of Science in
Psychology
فریحہ ناصر جاویدصاحبہ(جرمنی)
Bachelor of Arts in Multilingualism & Intercultural Education
عائشہ احمد بٹ صاحبہ(جرمنی)
Bachelor of Arts in Philosophy and Sociology
مہوش عباس صاحبہ(جرمنی)
Bachelor of Science in Media Informatics
سارہ رؤف نوازصاحبہ(جرمنی)
Bachelor of Arts in
Teaching and Learning
نبیلہ رحمان صاحبہ(جرمنی)
Bachelor of Arts in Business Administration
بارعہ احمد صاحبہ(جرمنی)
Abitur
عائشہ شہزاد صاحبہ(جرمنی)
Abitur
آنیہ احمد صاحبہ(جرمنی)
Abitur
زوہاخان صاحبہ(جرمنی)
Abitur
ہالہ ساجد صاحبہ(جرمنی)
Abitur
ندا احمد صاحبہ(جرمنی)
Abitur
صوفیہ احمد صاحبہ(جرمنی)
Abitur
مارخ بٹ صاحبہ(جرمنی)
Abitur
ثنا احمد صاحبہ(جرمنی)
Abitur
فرحانہ نصیر احمد صاحبہ(جرمنی)
Abitur
ماہاناصر ملک صاحبہ(جرمنی)
Abitur
پلوشہ قمر ضیاءصاحبہ(جرمنی)
Abitur
عاتکہ راشدصاحبہ(جرمنی)
Abitur
حرمین احمد صاحبہ(جرمنی)
Abitur
تزئین افضل صاحبہ(جرمنی)
Abitur
مبارز ماجد صاحبہ(جرمنی)
Abitur
باسمہ افضل صاحبہ(جرمنی)
Abitur
ثنا احمد صاحبہ(جرمنی)
Abitur
جاذبہ احمد بٹ صاحبہ(جرمنی)
Abitur
لوات میمونہ مشتاق صاحبہ(جرمنی)
Abitur
عافیہ بٹ صاحبہ(جرمنی)
Abitur
اسرا احمد صاحبہ(جرمنی)
Fachabitur

ذیل میں ان انٹرنیشنل طالبات کی فہرست ہے جنہوںنے جرمنی سے باہر تعلیم حاصل کی ہے

طوبیٰ احمد بٹ صاحبہ (ترکی)
State Examination in Human Medicine
نائلہ نجم صاحبہ (امریکہ)
State Examination in Human Medicine
مناہل احمد صاحبہ (آسٹریا)
Doctor of General Medicine
آمنہ قمر کلہ صاحبہ(سوئٹزرلینڈ)
Federal Diploma Medical Doctor
امتہ الرفیق کلہ صاحبہ(سوئٹزرلینڈ)
Master of Law in Law
ہبتہ الحئی سعدیہ عطا صاحبہ(جارجیا)
Master of Science in Oral Surgery and lmplantology
آمنہ شفقت صاحبہ(چیک ریپبلک)
Master of Arts in Public and Social Policy and Human Resources
رشدہ شفیق صاحبہ(جرمنی)
Master of Science in Physiology
رامیہ صنوبر صاحبہ(جرمنی)
Master of Science in Pharmaceutical Chemistry
سمیرہ کلہ صاحبہ(جرمنی)
Bachlor of Law in Law
علیزہ مصطفیٰ صاحبہ(جرمنی)
Bachelor of Science in Physics
ملیحہ ثاقب صاحبہ(برکینافاسو)
Baccalaureat in Sciences
فریحہ نصرت جہاں ٹارنٹسرصاحبہ(سوئٹزرلینڈ)
Diploma in Economics
ماہا احمد صاحبہ (پاکستان)
Matric in Pakistan

بعد ازاں 12بجکر40 منٹ پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خطاب فرمایا۔

حضور انور کا مستورات سے خطاب

تشہد، تعوذ،تسمیہ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
برطانیہ کے جلسہ سالانہ میں خواتین کے جلسہ میں میں نے قرون اولیٰ کی خواتین کے واقعات بیان کیے تھے۔ آج بھی اسی تسلسل میں یہاں بھی کچھ واقعات بیان کروں گا۔ یہ وہ خواتین تھیں جنہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت سے فیض پایا اور زندگی کے ہر شعبہ میں اسلام کی تعلیم کی حقیقی تصویر پیش کرنے کی کوشش کی۔ چاہے وہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت ہے یا عبادتوں کے معیار ہیں یا بنیادی گھریلو معاشرتی ذمہ داریاں ہیں بچوں کی تربیت ہے جان مال کی قربانی کے پہلو ہوں، اسلام کی خاطر جرأت و بہادری دکھانے کے مواقع ہوں۔ غرض کہ ہر موقع اور ہر پہلو پر ان خواتین نے ہمارے لیے ایک اسوہ قائم کیا ہے۔ نہ صرف عورتوں کیلئے بلکہ مردوں کیلئے بھی۔ اللہ تعالیٰ کی راہ میں مالی قربانی کرنے کا ایک واقعہ کا ذکر یوں ملتا ہے۔
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عید کے دن گھر سے نکلے اور دو رکعت نماز ادا کی۔ ان سے پہلے اور بعد میں آپ نے کوئی نوافل ادا نہیں کیے تھے۔ ایک یہ مسئلہ بھی یہاں حل کر دیا کہ عید کے دن عید کی نماز سے پہلے کوئی نفل نہیں پڑھاجاتا۔ پھر آپ عورتوں کی طرف گئے۔ آپ کے ساتھ حضرت بلالؓ بھی تھے۔ پھر آپ نے عورتوں کو نصائح فرمائیں اور انہیں صدقہ کرنے کا حکم دیا۔ چنانچہ عورتوں نے اپنی بالیاں اور کنگن اتار اتار کر دینے شروع کیے۔ اپنے زیور اتار دیے۔ مالی قربانی میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے آج احمدی مسلمان خواتین بھی اپنی مثالیں قائم کرنے والی ہیں اور یہی مثالیں ہیں جو ان کے گھروں کو بابرکت کریں گی اور کرتی ہیں اور ان کے اموال و نفوس میں برکت پڑتی ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم عورتوں کو فضائل سے آراستہ ہونے کی نصیحت فرماتے تھے اور ان کاموں سے بچنے کی تاکید فرماتے تھے جو کسی کام نہ آئیں۔ فضول کام کا کوئی فائدہ نہیں۔ لوگ لکھتے ہیں کہ فلاں کر لوں فلاں کر لوں میوزک میں سپیشلائز کر لوں لڑکیاں بعض لکھتی ہیں، یا فلاں چیز کر لوں۔ اس کا تو کوئی فائدہ نہیں۔ ایسی چیز کرنی چاہئے جو کام آنے والی ہو۔
حضرت ام سنان بیان کرتی ہیں کہ میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور آپ کی اسلام پر بیعت کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر مبارک میرے ہاتھ پر پڑی تو فرمایا تم میں سے کسی عورت پر کوئی حرج نہیں اگر وہ اپنے ناخنوں پر بناؤ سنگھار کیلئے تبدیلی کرے اور اپنی کلائی میں ریشم یا چمڑے کی کوئی ڈوری باندھ لے اگر اسے کوئی چیز پہننے کیلئے نہ ملے ،تو حضرت ام سنان نے اس ارشاد کی تعمیل کی۔ یہاں جہاں یہ فرمایا وہاں عورتوں کو یہ اجازت دے دی کہ وہ سنگھار کر سکتی ہیں زیور پہن سکتی ہیں یہ بھی اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ناخنوں پر بعض بہت سی سوال کرتی ہیں لڑکیاں عورتیں کہ ہمیں غیروں نے کہا کہ نیل پالش لگانا منع ہے۔ نیل پالش بھی لگائی جا سکتی ہے اس سے تو یہ ثابت ہو رہا ہے اور یہ چیز کوئی منع نہیں کوئی بری چیز نہیں ہے۔
نیکیوں کے حصول کی بھی صحابیات کوشش کرتی رہتی تھیں کہ اگر کسی کی والدہ نے کسی نیکی کا ارادہ کیا ہے اورزندگی نے ماں کا ساتھ نہیں دیا تو کوشش کر کے وہ نیکی فوت شدہ کی طرف سے کی جائے۔ چنانچہ ایک روایت میں آتا ہے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ جہینہ قبیلہ کی ایک عورت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور اس نے کہا میری ماں نے نذر مانی تھی کہ وہ حج کرے گی مگر اس نے حج نہیں کیا اور فوت ہو گئی۔ کیا میں اس کی طرف سے حج کروں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں اس کی طرف سے حج کرو۔ بتاؤ تو سہی اگر تمہاری ماں پر کوئی قرض ہوتا تو کیا تم ادا کرنے والی ہوتی۔ اللہ کا قرض بھی ادا کرو کیونکہ اللہ زیادہ حق دار ہے کہ اس کے ساتھ وفا کی جائے اور سب سے زیادہ وفا خدا تعالیٰ سے کرنی چاہئے۔ اسلام میں ابتدا میں ہی جن کو شہادت کا مقام حاصل ہوا تاریخ میں لکھا ہے کہ ایک خاتون بھی ان میں شامل تھی چنانچہ اس کی تفصیل میں لکھا ہے۔ حضرت سمیہ بنت مسلم نے اسلام قبول کیا تو ان کو کفار نے طرح طرح کی اذیتیں دینی شروع کر دیں۔ سب سے سخت اذیت یہ تھی کہ ان کو مکہ کی تپتی ریت میں لوہے کی زرہ پہنا کر دھوپ میں کھڑا کر دیتے تھے لیکن بایں ہمہ وہ اسلام پر ثابت قدم رہتی تھیں۔ ایک دن کفار نے حسب معمول ان کو لوہے کی زرہ پہنا کر دھوپ میں زمین پر لٹا دیا تھا۔ اسی حالت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ہوا تو فرمایا صبر کرو تمہارا ٹھکانہ جنت میں ہے لیکن کفار کی اس پر بھی تسکین نہیں ہوئی اور ابوجہل نے ان کی ران میں برچھا مارکر ان کو شہید کر دیا چنانچہ یہ تاریخ میں بعض جگہ لکھا ہے کہ اسلام میں سب سے پہلے شرف شہادت انہی کو نصیب ہوا۔
بچوں کو بھی ایک حوصلے سے اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربان کرنے والی خواتین کا نمونہ بے مثال ہے۔ اس بارے میں تاریخ میں ایک واقعہ کا ذکر یوں ملتا ہے۔ حضرت عبداللہ بن زبیر جب حجاج سے معرکہ ہوا تو ان کی والدہ حضرت اسماء رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیمار تھی وہ ان کے پاس آئے اور مزاج پرسی کے بعد بولے کہ مرنے میں آرام ہے۔ جب ماں کی ایسی حالت دیکھی توانہوں نے تسلی دی۔ تو انہوں نے آگے سے کہا کہ شاید تم کو میرے مرنے کی آرزو ہے لیکن جب تک دو باتوں میں سے ایک نہ ہو جائے میں مرنا پسند نہ کروں گی۔ وہ باتیں دو کیا ہیں۔ یا تو تم شہید ہو جاؤ اور میں صبر کر لوں یا فتح و ظفر حاصل کرو کہ میری آنکھیں ٹھنڈی ہوں۔ چنانچہ جب وہ شہید ہو چکے تو حجاج نے ان کو سولی پر لٹکا دیا حضرت اسماء رضی اللہ تعالیٰ عنہا باوجود پیرانہ سالی کے یہ عبرتناک منظر دیکھنے کیلئے آئیں اور بجائے اس کے کہ روتی پیٹتی حجاج کی طرف مخاطب ہو کر کہا کہ اس سوار کیلئے ابھی تک وہ وقت نہیں آیا کہ اپنے گھوڑے سے نیچے اترے یعنی بڑی جرأت سے اس کی تعریف کی۔
پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کی خاطر ظلم سہنے کا ایک واقعہ کا ذکر یوں ملتا ہے۔ ابن اسحق یوں کہتے ہیں کہ مجھے اسماء بنت ابو بکر رضی اللہ عنہا سے روایت پہنچی کہ انہوں نے کہا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بغرض ہجرت روانہ ہو گئے تو میرے پاس قریش کی ایک ٹولی آئی جس میں ابوجہل بھی تھا اور آ کر ابوبکر کے دروازے پر کھڑے ہو گئے تو میں ان کی طرف چلی تو انہوں نے کہا۔ اے ابوبکر کی بیٹی تیرا باپ کہاں ہے۔ میں نے کہا واللہ میں نہیں جانتی کہ وہ کہاں ہے تو ابو جہل نے اپنا ہاتھ اٹھایا اور اس نے میرے رخسار پر ایسے زور سے طمانچہ مارا کہ جس سے میری بالی گر گئی۔ بڑا زور دار تھا کان بھی زخمی ہو گیا۔ ایک خاتون کو اس کے بیٹے اور خاوند سے علیحدہ کرنے کے ظلم کے واقعہ کا تاریخ میں یوں ذکر ملتا ہے۔
حضرت ام سلمہ بیان فرماتی ہیں کہ جب ابو سلمہ نے ہجرت مدینہ کی تیاری کی تو اپنے لیے ایک اونٹ کا بندوبست کیا اور مجھے اور میرے بیٹے سلمہ کو اس پر سوار کر کے مہار پکڑ لی اور مدینہ کو نکل کھڑے ہوئے۔ جب اسے میرے قبیلے کے لوگوں نے دیکھا تو انہوں نے یہ کہہ کر اسے روکا کہ یہ تیری خواہش ہے جس نے تجھے ہجرت پر مجبور کیا ہے۔ رہا معاملہ تیری زوجہ کا تو وہ کیوں گھر کو چھوڑے اور کیوں تو اسے شہروں میں لیے پھرے۔ اس پر عورت کے رشتہ داروں نے اونٹ کی مہار اس کے ہاتھ سے چھین لی اور کہتی ہیں کہ مجھے پکڑ لیا اور اس صورتحال سے بنو عبد اسد بپھر گئے اور سلمہٰ کا رخ کیا اور کہنے لگے کہ ہم اپنے بیٹے کو اس کی ماں کے پاس نہیں رہنے دیں گے جبکہ تم نے اس کی بیوی کو شوہر سے چھین لیا ہے۔ چنانچہ ابوسلمہ کے اہل قبیلہ نے میرے بیٹے سلمہ کا ہاتھ پکڑ لیا اور اسے اپنے ساتھ لے گئے۔ بیوی کو عورت کو اس کے میکے والے لے گئے اور اس عورت کے پاس جو بچہ تھا اس کو اس کا ددھیال لے گیا۔ کہتی ہیں مجھے میرے قبیلے والے نے قابو کر لیا اور میرا شوہر ابوسلمہ مجھے چھوڑ کر مدینہ چلا گیا اور اس طرح ہم تینوں ایک دوسرے سے جدا ہو گئے۔ کہتی ہیں میری یہ حالت تھی کہ میں روزانہ صبح اٹھ کر ابطح کے مقام پر آ جاتی اور شام تک وہاں بیٹھی روتی رہتی۔ کم و بیش ایک سال اسی حال میں گزر گیا تاآنکہ ایک دن ایک شخص جس کا تعلق بنی مغیرہ سے تھا وہاں سے گزرا اور اسے میری حالت پر رحم آ گیا۔ اس نے میرے قبیلے سے کہا۔ کیا تم اس بے بس عورت کو چھوڑنے پر آمادہ نہیں ہو۔ تم نے اسے خاوند اور بیٹے ہر دو سے جدا کر دیا چنانچہ میرے اہل قبیلہ نے اجازت دے دی اور کہا کہ اگر تم چاہتی ہو تو اپنے شوہر کے پاس جا سکتی ہو۔ اسی دوران میں بنوعبدالاسد نے میرا بیٹا بھی مجھے لوٹا دیا۔ میں نے اونٹ کا بندوبست کیا بیٹے کو گود میں لیا اور اپنے شوہر کے تعاقب میں چل دی۔ میں بالکل اکیلی تھی اور کوئی رفیق سفر نہ تھا۔ میں نے دل میں کہا اللہ کرے کہ مجھے کوئی رفیق سفر مل جائے تا کہ میں اپنے شوہر تک پہنچ جاؤں۔جب میں تنعیم میں پہنچی تو اتفاق سے میری ملاقات عثمان بن طلحہ بن ابو طلحہ سے ہو گئی جو بنو عبدالدار کا بھائی تھا۔انہوں نے کہا ابو امیہ کی بیٹی کہاں جا رہی ہو۔ میں نے کہا اپنے شوہر کے پاس مدینہ جا رہی ہوں۔ پوچھا کیا کوئی تمہارا رفیق سفر ہے۔ میں نے کہا سوائے اللہ اور اس بچے کے اور کوئی بھی نہیں۔ اس نے کہا پھر تمہاری کوئی منزل نہیں۔ اس نے اونٹ کی مہار پکڑ لی اور مجھے لے کر روانہ ہو پڑا۔ اللہ کی قسم میں نے عرب بھر میں ایسا شریف النفس کوئی انسان نہیں دیکھا۔ خاموشی سے اونٹ کی مہار پکڑ کے چلنے لگ گیا سفر میں۔ جب منزل پر پہنچتا تو اونٹ کو بٹھاتا اور خود ایک طرف ہو کر درخت کے نیچے جا کر لیٹ جاتا۔ پھر جب کوچ کا وقت آتا تو اونٹ کے پاس آ کر کجاوہ رکھتا اور ہٹ کر ایک طرف کو کھڑا ہو جاتا اور مجھے کہتا کہ سوار ہو جاؤ۔ جب میں سوار ہو چکتی اور اونٹ پر جم کر بیٹھ جاتی تو عثمان بن طلحہ آتا اور اونٹ کی مہار پکڑ کر چل پڑتا اور جب منزل آتی پھر ٹھہر جاتا۔ وہ اسی طریقے سے چلتا آیا یہاں تک کہ ہم مدینہ پہنچ گئے۔ جب اس نے عمرو بن عوف کی بستی قبا دیکھی تو کہنے لگا کہ تیرا خاوند یہیں ٹھہرا ہوگا اور فی الواقعہ ابوسلمہ وہیں ٹھہرے ہوئے تھے چنانچہ اللہ کا نام لے کر میں اس بستی میں اتر پڑی اور عثمان بن طلحہ وہاں سے مکہ لوٹ گیا۔ وہ اکثر کہا کرتا کہ میں نے کوئی ایسا خاندان نہیں دیکھا جسے قبول اسلام کے بعد اتنی تکالیف پیش آئی ہوں جتنی کہ ابو سلمہ کے خاندان کو پیش آئیں۔
حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: کیا یہاں آپ میں سے بہت ساری عورتیں دین کی خاطر یہاں آئی ہیں۔ کیا آپ کو کبھی ایسی مشکلات پیش آئی ہیں۔ یہ سفر انہوں نے دین کی خاطر کیا تھا اور آپ نے بھی یہاں آنے کا سفر دین کی خاطر کیا ہے۔ باوجود عہد دہرانے کے کہ ہم دین کو دنیا پر مقدم رکھیں گے ہر ایک کو اپنے جائزے لینے چاہئیں کہ کیا اس عہد کی ہم پابندی کر رہی ہیں۔ اسی طرح مرد کا نمونہ بھی ہے۔ بڑا اعلیٰ معیار قائم کیا اس نے اپنی شرافت کا حالانکہ مسلمان نہیں تھا اور اسی طرح ہر مرد کو عورت کی عزت اور تقدس کا خیال رکھنا چاہئے۔
حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: خاوند کی قربانی پر صبر دکھانے کے ایک واقعہ کا ذکر یوں ملتا ہے۔ ام اسحاق غنویہ بیان کرتی ہیں کہ وہ اپنے بھائی کے ساتھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کیلئے روانہ ہوئیں۔ ابھی تھوڑا سا فاصلہ ہی طے کیا تھا کہ ان کے بھائی نے کہا کہ وہ اپنا زاد راہ مکہ میں ہی بھول آیا ہے۔ بہن سے کہا کہ وہ یہاں بیٹھ کر انتظار کریں تا کہ وہ اپنا زاد سفر لے آئے۔ بہن نے کہا کہ مجھے ڈر ہے کہ میرا فاسق خاوند تجھے آنے نہیں دے گا۔ بھائی نے تسلی دی اور زاد سفر لینے چلا گیا۔ مجھے وہاں بیٹھے کہتی ہیں کئی دن گزر گئے لیکن بھائی نہیں آیا۔ اتفاقاً ایک دن وہاں سے ایک آدمی جسے میں جانتی تھی گزرا اس نے وہاں بیٹھنے کی وجہ پوچھی اور میں نے بتائی تو اس نے مجھے بتایا کہ تیرے بھائی کو تیرے خاوند نے قتل کر دیا ہے۔ ام اسحاق غنویہ فرماتی ہیں کہ میں انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھتی ہوئی وہاں سے اٹھ کھڑی ہوئی اور آگے سفر شروع کر دیا۔ بھائی کی لاش پر جس نے اسلام کی خاطر قربانی کی تھی صبر دکھانے کے ایک واقعہ کا یوں ذکر ملتا ہے حضرت صفیہ نے حضرت زبیر کے ساتھ ہجرت کی۔ غزوہ احد میں جب مسلمانوں نے شکست کھائی تو وہ مدینہ سے نکلیں۔ صحابہ سے عتاب آمیز لہجہ میں کہتی تھیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ کر چل دیے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو آتے ہوئے دیکھا تو حضرت زبیر کو بلا کر ارشاد کیا کہ حمزہ کی لاش نہ دیکھنے پائیں۔ کافروں نے ان کی لاش کا بہت برا حال کیا ہوا ہے۔ صدمہ ہو گا بہت زیادہ۔ حضرت زبیر نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام سنایا انہوں نے کہا کہ میں اپنے بھائی کا سارا ماجرہ سن چکی ہوں۔ کافروں نے جو کچھ کیا ہےسب کچھ مجھے پتہ ہے لیکن خدا کی راہ میں یہ کوئی بڑی قربانی نہیں ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے لاش دیکھنے کی اجازت دے دی۔وہ لاش پر گئیں خون کا جوش تھا اور عزیز بھائی کے ٹکڑے بکھرے پڑے ہوئے تھے لیکن انا للہ وانا الیہ راجعون کہہ کر چپ ہو گئیں اور مغفرت کی دعا مانگی۔
ایک نوجوان لڑکی کی ایمانداری اور اللہ تعالیٰ کے خوف کا ایک اعلیٰ معیار تھا اس بارے میں ایک واقعہ کا ذکر یوں ملتا ہے۔ حضرت اسلم سے مروی ہے جو حضرت فاروق کے آزاد کردہ تھے کہ بعض راتوں میں سے ایک رات میں امیر المومنین کے ساتھ مدینہ کے اطراف میں پھر رہا تھا۔ آپ نے ایک گھڑی کیلئے استراحت کی غرض سے ایک دیوار کی جانب سہارا لیا۔ آپ نے سنا کہ ایک بڑھیا اپنی بیٹی سے کہہ رہی ہے کہ اٹھ دودھ میں پانی ملا دے۔ لڑکی نے کہا آپ جانتی نہیں کہ امیر المومنین کے منادی نے یہ اعلان کیا ہے کہ زیادہ کرنے کیلئے دودھ میں پانی نہ ملایا جائے۔ ماں نے کہا کہ نہ اس وقت امیر المومنین موجود ہیں اور نہ اس کا منادی۔ بندوں میں سے کوئی دیکھ نہیں رہا۔ لڑکی نے کہا کہ خدا کی قسم یہ بات تو ہمارے لیے مناسب نہیں ہے۔ سامنے تو ہم ان کی اطاعت کریں اور خلوت میں نافرمانی کریں۔ یہ تھے لڑکیوں کے معیار کہ صرف سامنے اطاعت نہیں کرنی۔ اگر حکم ہے اگر دین کو قبول کیا ہے تو پھر خلیفہ وقت کی باتوں کی ہمیشہ اطاعت کرنے کی ضرورت ہے۔ حضرت عمرؓ یہ سن کر بہت خوش ہوئے اور فرمایا اے اسلم اس مکان پر نشان لگا دے۔ آپ دیوار کے کنارے بیٹھے سن رہے تھے۔ دوسرے دن آپ نے کسی کو بھیجا اور اس لڑکی کا رشتہ اپنے بیٹے عاصم سے کر دیا کہ ایسی نیک لڑکی جو اتنا خیال رکھتی ہے ایمانداری کا کہ خدا دیکھ رہا ہے ہمیں، اس لیے ہم نے کوئی برائی نہیں کرنی۔ اس کی عاصم سے شادی کر دی اور پھر ان کی اولاد بھی ہوئی اور یہ کہا جاتا ہے کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز اسی لڑکی کی اولاد میں سے تھے۔
اللہ تعالیٰ نے عورتوں کو اپنی زینت چھپانے اور پردے کا حکم دیا ہے اپنی نظریں نیچی رکھنے کا حکم دیا ہے۔ ابھی تلاوت میں بھی آپ نے سنا ہے۔ اسی طرح اپنا حسن چھپانے کیلئے غیر مردوں کے سامنے نہ آنے کی ہدایت بھی دی ہے۔ یہ تفصیل سورت نور کی آیت بتیس میں ہے لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ عورت کو قید کر کے ہر نعمت سے محروم کر دیا جائے۔ جس طرح آجکل کے طالبان میں یہ مثال ہمیں نظر آتی ہے۔ اس آیت کی تفسیر حضرت خلیفۃ المسیح الثانیؓ نے جو کی ہے لکھا ہے کہ اسلام ہر گز یہ حکم نہیں دیتا کہ عورتیں گھروں میں بند ہو کر بیٹھ جائیں اور نہ ابتدائے اسلام میں مسلمان عورتیں ایسا کرتی تھیں بلکہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا وعظ سننے آتی تھیں۔ جنگوں میں شامل ہوتی تھیں زخمیوں کی مرہم پٹیاں کرتی تھیں سواری کرتی تھیں مردوں سے علوم سیکھتی اور سکھاتی تھیں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے متعلق تو یہاں تک ثابت ہے کہ آپ مردوں کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیثیں سنایا کرتی تھیں بلکہ خود ایک دفعہ آپ نے کمان کی۔ لڑائی بھی کی۔ غرض ان کو پوری عملی آزادی حاصل تھی صرف اس امر کا ان کو حکم تھا کہ اپنا سر، گردن اور منہ کے وہ حصے جو سر اور گردن کے ساتھ وابستہ ہیں ان کو ڈھانپے رکھیں تاکہ وہ راستے جو گناہ کرتے ہیں بند رہیں اور اگر اس سے زیادہ احتیاط کر سکیںتو نقاب اوڑھ لیں لیکن یہ کہ گھروں میں بند رہیں اور تمام علمی اور تربیتی کاموں سے الگ رہیں یہ نہ اسلام کی تعلیم ہے اور نہ اس پر پہلے کبھی عمل ہو اہے۔ احادیث میں آتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ طریق تھا کہ آپ امن کے زمانہ میں صحابہ کرام سے ہمیشہ دوستانہ مقابلہ کروایا کرتے تھے جن میں تیر انداز ی اور دوسرے فنون حرب اور قوت و طاقت کے مظاہر ے ہوتے تھے۔ ایک دفعہ اسی قسم کے کھیل آپ نے مسجد میں بھی کروائے اور حضرت عائشہ سے فرمایا کہ اگر دیکھنا چاہو تو میرے پیچھے کھڑے ہو کر کندھوں کے اوپر سے دیکھ لو۔ چنانچہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا آپ کے پیچھے کھڑی ہو گئیں اور انہوں نے تمام جنگی کرتب دیکھے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اسلام عورت کو فنونِ حرب سے واقف رکھنا بھی ضروری قرار دیتا ہے۔ جنگی حربے استعمال کرنا سکھانا یہ بھی عورت کیلئے جائز ہے تاکہ وقت پر وہ اپنی اور اپنے ملک کی حفاظت کر سکے۔ اگر اس کا دل تلوار کی چمک سے کانپ جاتا ہے یا بندوق اور توپ کی آواز سن کر خشک ہو جاتا ہے تو وہ اپنے بچوں کو خوشی سے میدان جنگ میں جانے کی اجازت نہیں دے سکتی اور نہ دلیری سے خود ملک کے دفاع میں حصہ لے سکتی ہے۔ ہندوستان میں مغلیہ حکومت کی تباہی صرف عورت کی بزدلی اور مرد کی بے جا محبت کی وجہ سے ہوئی۔
حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: یہاں اس ضمن میں یہ بھی وضاحت کر دوں۔ کچھ عرصہ قبل میں نے کہا تھا کہ برقع پہننا اور نقاب لینا تو اسلام کا حکم نہیں ہے لیکن اسلام کا حکم چادر لینا ہے۔ یہ نہیں کہ صرف سر پر ہلکا سا سکارف لے لیا اور عام کپڑے پہن کے باہر نکل گئے۔ نہیں بلکہ حکم یہ ہے کپڑوں کے اوپر تم نے چادر اوڑھنی ہے جس سے سر بھی ڈھکا ہو اور چہرے کا بھی کچھ حصہ ڈھکا ہو اور سینہ بھی ڈھکا ہو۔ یہ حکم ہے اور اس کے ساتھ پھر آزادی ہے کہ ٹھیک ہے تم باہر نکل کے سارے کام کرو۔ یہ نہیں کہ پردہ چھوڑ دو اور کہہ دو کہ میں نے کہہ دیا تھا کہ جی برقع لینا ضروری نہیں ہے اس لیے ہلکا سا سکارف سر پہ لیا اور جائز ہو گیا۔ اس بات کی بھی وضاحت ہونی چاہئے۔
حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: ساس بہو کی مثالیں بہت دی جاتی ہیں۔ عموماً ساس بہو کے تعلقات مکمل طور پر پیار اور محبت کے نہ ہونے کی باتیں سامنے آتی ہیں تاہم ایسی مثالیں بھی ہیں اور آج بھی ایسی مثالیں ہمارے سامنے آتی ہیں جو آپس کے بڑے اچھے تعلقات ہیں لیکن اس کی اعلیٰ ترین مثال ہمیں تاریخ اسلام میں حضرت فاطمہ کی ملتی ہے۔ حضرت فاطمہ بنت اسد جو حضرت علی کی والدہ تھیں حضرت علی کی والدہ کا نام بھی فاطمہ تھا اور حضرت فاطمہ بنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ساس تھیں یہ۔ حضرت فاطمہ اپنی ساس کو حقیقی ماں تصور کرتی تھیں اور ان کی خدمت کرتی تھیں۔ حضرت فاطمہ جب گھریلو امور سے فراغت پاتیں تو ان کی ضروریات کی تکمیل کرتیں۔ انہیں زیادہ کام نہ کرنے دیتیں ان کو آرام پہنچانے کی کوشش کرتیں۔ انکے کپڑے دھوتیں۔ انہیں کھانا کھلاتیں۔ ان کا بستر صاف کرتیں اور بچھاتیں اور اگر کوئی کام ان کے ذمہ ہوتا تو اس میں بھی ان کی مدد کرتیں۔ حضرت علی کی والدہ حضرت فاطمہ بنت اسد کا خود بیان یہ ہے کہ جس قدر میری خدمت فاطمہ نے کی شاید ہی کسی بہو نے اپنی ساس کی اتنی خدمت کی ہو گی۔ انہوں نے مزید بیان کیا کہ میری بہو جو حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی ہے بہت زیادہ خدمت گزار ہے اور مجھے حقیقی ماں تصور کرتی ہے۔ اب یہ تو ساس بہو کی خدمت کا واقعہ ہے۔
مردوں کا کام یہ ہے کہ باہر جائیں اور کمائی کریں اور باہر کے معاملات سنبھالیں۔ یہاں بعض دفعہ یہ سوال اٹھ جاتے ہیں کہ ہم نے دو گھنٹے کام کیا تو چار گھنٹے مرد بھی کام کرے، دو گھنٹے عورت بھی کام کرے۔ یہ چیزیں غلط ہیں ہر ایک کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہئے اور جب ذمہ داریوں کا احساس ہو گا تو تبھی گھریلو امن قائم ہو گا اور آپس کے تعلقات بہتر ہوں گے اور بچوں کی صحیح تربیت ہو گی۔ مسلمان عورتوں کی جرأت و بہادری کے بھی بہت سے واقعات تاریخ میں ملتے ہیں۔
حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے حضرت خولہ بنت ازور،حضرت ہند بنت عمرو اور حضرت ام عمارہ کی جرأت و شجاعت کےواقعات کا ذکر فرمایا۔
آخر پر حضور نور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ حضرت مصلح موعود نے ان عورتوں کی تاریخ بیان کرتے ہوئے اپنے ایک خطبہ میں ذکر کیا کہ
ایک عورت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا کہ کیا مرد ہم سے زیادہ خدا تعالیٰ کے مقرب ہیںکہ وہ جہاد میں شامل ہوں اور ہم شامل نہ ہوں۔ ہم بھی جہاد میں شامل ہوا کریں گی۔ آپ نے فرمایا ٹھیک ہے۔ چنانچہ وہ عورت ایک جنگ میں شریک ہوئی اور جب مالِ غنیمت تقسیم ہوا تو اس کو بھی باقاعدہ طور پر حصہ دیا گیا۔ بعض صحا بہ نے کہا کہ اِس کو حصہ دینے کی کیا ضرورت ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نہیں اِس کو بھی حصہ دیا جائے گا۔ چنانچہ اس عورت کو حصہ دیا گیا پھر آپ کی یہ سنت ہو گئی کہ جب مرد جہاد پر جاتے تھے تو مرہم پٹی کیلئے عورتیں بھی ساتھ چلی جاتی تھیں۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعدکی جنگوں میں بھی عورتیں شامل ہوتی رہیں اور بعض جنگوں میں عورتوں نے کمان بھی کی۔ آپ نے حضرت عائشہ کی مثال دی ہے کہ وہ کمان کر رہی تھیں قطع نظر اس کے کہ اس وقت کون صحیح تھا اور کون غلط لیکن بہرحال حضرت عائشہ کو فنون حرب سے واقفیت تھی تبھی کمان کی اور بعد میں پھر بہرحال آپ کو یہ احساس بھی ہو گیا تھا کہ یہ جنگ غلط ہو رہی ہے اس لیے آپ نے صلح کیلئے بھی جھنڈا بلند کر دیا تھا۔
حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: تو بہرحال اس زمانے میں عورتیں فنون جنگ سے بھی واقف تھیں۔ ہر کام سیکھا کرتی تھیں اور بہادری تھی ان لوگوں میں۔ گھر میں نہیں بیٹھی رہا کرتی تھیں۔ اس زمانے کی جنگ قلم کا جہاد ہے لٹریچر کی تقسیم کا جہاد ہے تبلیغ کا جہاد ہے۔ پس عورتوں کا کام ہے کہ تبلیغ میں بھرپور حصہ لیں اور اس روحانی ہتھیار سے لیس ہوں جو تبلیغ کیلئے ضروری ہے۔ قرآن کریم کا علم حاصل کریں۔ دینی علم حاصل کریں۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب سے علم حاصل کریں حدیث سے علم حاصل کریں اور اپنے اعلیٰ نمونے دکھا کر اپنی حالتوں کو اسلام کی تعلیم کے مطابق بنائیں تبھی اسلام کی خدمت کر سکیں گی۔ پس یہ جائزے لینے کی ضرورت ہے کہ صرف دنیا کے پیچھے چلنا ہے ہم نے یا ہم نے اپنے عہد کو بھی پورا کرنا ہے اور ہمیشہ یاد رکھیں کہ کسی بڑے مقصد کو حاصل کرنے کیلئے قربانیاں کرنی پڑتی ہیں کجا یہ کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر آپ کہیں کہ ہم یہ کیوں کریں اور وہ کیوں کریں۔ قربانیاں کریں۔ اپنی حیا کا خیال رکھیں اپنے لباس کا خیال رکھیں۔ دین کی تعلیم کا خیال رکھیں اور اپنے عہدوں کو نبھانے کی کوشش کریں۔ ہمیشہ یاد رکھیں اور اس میں کسی کمپلیکس میں کسی احساس کمتری میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں کہ اسلام کی تعلیم پر عمل کر کے ہمیں یہ دنیادار کیا کہیں گے۔ ہم نے ان دنیاداروں کو اپنے پیچھے چلانا ہے اور اپنی مثالوں سے ان شاء اللہ تعالیٰ اس ملک میں اسلام اور احمدیت کا جھنڈا لہرانا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔ اب دعا کر لیں۔
حضور انور کا یہ خطاب 1 بجکر40 منٹ تک جاری رہا۔ اس کے بعد حضور انور نے دعا کروائی۔
بعد ازاں لجنہ کے مختلف گروپس نے جرمن، اردو، ترکی، اور میسیڈونیا کی زبان میں ترانے اور دعائیہ نظمیں پیش کیں۔ غانا سے تعلق رکھنے والی خواتین نے اپنی زبان میں ترانے پیش کیے اور کلمہ طیبہ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ کا اپنی مخصوص طرز پر ورد کیا۔
اسکے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کچھ دیر کیلئے خواتین کے اُس ہال میں تشریف لے گئے جو چھوٹے بچوں والی خواتین کیلئے مخصوص تھا۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو اپنے درمیان میں پاکر بچوں اور ان کی مائوں کی خوشی کی انتہا نہ تھی۔ خواتین نے اپنے پیارے آقا کا دیدار کیا۔
بعد ازاں 2 بجکر 15 منٹ پر حضور انور نے مردانہ جلسہ گاہ میں تشریف لا کر نماز ظہر و عصر جمع کر کے پڑھائیں۔ نمازوں کی ادائیگی کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ اپنی رہائش گاہ پر تشریف لے گئے۔
بعد ازاں پروگرام کے مطابق 4 بجکر 45 منٹ پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اپنی رہائش گاہ سے باہر تشریف لائے اور درج ذیل چھ مہمانوں نے حضور انور سے ملاقات کی سعادت پائی۔

Markus Grubel
ممبر قومی اسمبلی(موصوف قومی اسمبلی میں
احمدیہ گروپ کے کوآرڈینیٹر ہیں)
Thomas Bareib
ممبر قومی اسمبلی
Michael Donth
ممبر قومی اسمبلی
Sanddra Boser
اسٹیٹ سیکرٹری وزارت تعلیم، سپورٹس، نوجوانان
Martina Hausler
ممبر صوبائی اسمبلی
Thomas Poreski
ممبر صوبائی اسمبلی

حضور انور نے فرمایا۔ امید ہے پاکستان کے حالات کے بارہ میں آپ کو پتا ہوگا۔ وہاں ہم Survive کر رہے ہیں لیکن مشکلات ہیں۔ اس لیے ہمارے بہت سے لوگ یہاں جرمنی آئے ہیں۔ ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ نے ان آنے والوں کو جگہ دی ہے۔
انٹیگریشن کے حوالہ سے بات ہوئی تو حضور انور نے فرمایا کہ ہم پوری کوشش کرتے ہیں کہ اچھے انداز میں معاشرے میں انٹیگریٹ کریں۔ یہاں کی انتظامیہ کہتی ہے کہ زبان آنی چاہئے۔ زبان سیکھنے میں وقت لگتا ہے اور ہمارے احمدی احباب سیکھنے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔
ایک مہمان نے مخالفت کے بارہ میں پوچھا تو اس پر حضور انور نے فرمایا جب تک ہمارے خلاف قانون موجود ہے اور مولوی کا فری ہینڈ ہے اُس وقت تک حالات بہتر ہونا مشکل ہیں۔
اس سوال پر کہ یوکے حکومت سے کیسے تعلقات ہیں حضور انور نے فرمایا ہمارے ہرکسی سے اچھے تعلقات ہیں۔ یہ نہیں کہ ہم کسی پارٹی کے ساتھ شامل ہیں۔ یوکے میں لبرل ڈیموکریٹ کا لیڈر میرا ذاتی دوست ہے لیکن ہر پارٹی کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔
اس سوال پر کہ کیا جرمنی کے علاوہ مختلف ملکوں میں احمدی ایک دوسرے سے رابطہ رکھتے ہیں۔ اس پر حضور انور نے فرمایا ہم آرگنائزڈ اور منظم ہیں اور ہر احمدی ایک ہاتھ کے تحت ہے۔ میرا خطبہ MTAپر ہرہفتہ مختلف زبانوں میں نشر ہوتا ہے۔ ہر احمدی خواہ وہ افریقہ میں ہو، یورپ میں ہو، ایشیا میں ہو، یا امریکہ میں ہو کسی جگہ ہو اس کو ایک ہی پیغام پہنچتا ہے۔
کسی سیاسی پارٹی سے تعلق کے حوالہ سے حضور انور نے فرمایا یہ ہر احمدی کا ذاتی فیصلہ ہے کہ وہ کس پارٹی کو پسند کرتا ہے۔ یہاں جرمنی میں کچھ احمدی SDU، کچھ SPD اور کچھ گرین پارٹی کو پسند کرتے ہیں۔ اس لحاظ سے بالکل آزاد ہیں۔ (باقی آئندہ )

(باقی آئندہ)

…٭…٭…٭…