مکرم ڈاکٹر تسنیم مبارک صاحب ابن مکرم مبارک احمد خان صاحب جماعت احمدیہ چک ڈسینڈ (خانپورہ)کولگام کشمیر کو قومی سطح پر وقار اعزاز سے نوازا گیا(الحمد للہ علی ذالک)مکرم ڈاکٹر تسنیم مبارک صاحب بطور Chief Scientistاپنے فرائض زرعی یونیورسٹی کشمیرمیں سر انجام دے رہے ہیں ۔ موصوف کو یہ اعزاز انٹرنیشنل پوٹاش انسٹیچوٹ اور فرٹیلائیز ایسوسیشن آف انڈیا کی طرف سے قابل عزت مرکزی وزیر برائے کیمیکل اینڈ فرٹیلائیزراور ہیلتھ ویلفیرڈاکٹر منسکھ منڈاویانے تقسیم انعامات کی تقریب کے دوران تقریباً سولہ سو قومی و بین الاقوامی مندوبین کی موجودگی میں پیش کیا۔ اس انعام میں ایک گولڈ میڈل کے علاوہ دو لاکھ روپئے نقد انعامی رقم اور ایک سند شامل ہے۔ موصوف کو زرعی تحقیق اور توسیع کے شعبہ میں غیر معمولی کار کردگی پر اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مکرم ڈاکٹر تسنیم مبارک صاحب اور جماعت کے حق میں یہ اعزاز مبارک کرے اور مزید ترقیات سے نوازے اور جماعت احمدیہ کیلئے ایک قیمتی وجود بنائے۔(آمین)
(راجہ جمیل انسپکٹر ہفت روزہ بدر)