مورخہ20؍جون2023ء کو یونیورسٹی گلبرگہ کا41واں کانووکیشن گلبرگہ یونیورسٹی کےاحاطہ ڈاکٹر بی آر امبیڈ کربھون میں منعقد ہوا جس میں عزیزم شجر احمد ابن مکرم محمد عمرصاحب تیماپوری،انڈیا کو 2022ءکےسالانہ امتحان شعبہ قانون میں ایل ایل ایم کی ڈگری امتیازی نشانات سےکامیاب ہونے پر دو(2) Gold Medal دے کر تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر ریاستی گورنر کرناٹک، وائس چانسلر گلبرگہ یونیورسٹی،ریاستی وزیر برائےاعلیٰ تعلیم کرناٹک،حکومت ہند کے سیکرٹری برائےسائنس و ٹیکنالوجی نےگولڈ میڈل سے نوازا۔ اللہ تعالیٰ اس اعزاز کو جماعت اور عزیزم کے حق میں مبارک فرمائے۔آمین نیز روشن اور بابرکت مستقبل کیلئےاحباب کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے۔
(پروفیسر ڈاکٹر عبدالرّب صدر شعبہ اردو گلبرگہ یونیورسٹی کرناٹک انڈیا و سیکرٹری تعلیم جماعت احمدیہ گلبرگہ)