اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




2023-06-08

اعلان نکاح فرمودہ حضرت امیر المومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ 

مورخہ 20؍مئی 2023ء  بعد نماز عصر مسجد مبارک اسلام آباد(یو.کے)

سیّدنا حضرت امیر المومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مورخہ 20؍مئی 2023ء  بعد نماز عصر مسجد مبارک اسلام آباد میں درج ذیل 9نکاحوں کا اعلان فرمایا:

٭عزیزہ فائزہ احمد بنت مکرم وسیم احمد (سروعہ) صاحب(مربی سلسلہ سربیا)ہمراہ عزیزم مدثر احمد (فارغ التحصیل مربی سلسلہ جرمنی)ابن مکرم مظفر احمد صاحب

٭عزیزہ بارعہ سجاد(واقفہ نو)دوبئی بنت مکرم سجاد احمد صاحب مرحوم (مربی سلسلہ)ہمراہ عزیزم حارث رفیق ڈوگر (مربی سلسلہ اسلام آباد، یو.کے) ابن مکرم محمد رفیق ڈوگر صاحب

٭عزیزہ مناہل سید (واقفہ نو)بنت مکرم طارق طاہر صاحب(سپین)ہمراہ عزیزم سلیمان اختر (فارغ التحصیل مربی سلسلہ جرمنی)ابن مکرم محمد اختر صاحب

٭عزیزہ ملیحہ نایاب بنت مکرم شکیل احمد صاحب (یو.کے)ہمراہ عزیزم شاہ زیب طیب (فارغ التحصیل مربی سلسلہ یو.کے)ابن مکرم منصور احمد طیب صاحب

٭عزیزہ شافی اسلم بنت مکرم کلیم احمد اسلم صاحب (جرمنی)ہمراہ عزیزم عدیل احمد (متعلم جامعہ احمدیہ جرمنی)ابن مکرم مبشر احمد سلام صاحب

٭عزیزہ تقویم شانزے بنت مکرم شاہد احمد صاحب (پاکستان)ہمراہ عزیزم ظافر محمود (متعلم جامعہ احمدیہ جرمنی)ابن مکرم ناصر محمود صاحب

٭عزیزہ سعدیہ نوال(واقفہ نو)بنت مکرم اعجاز قمر صاحب (امریکہ)ہمراہ عزیزم محسن امجد (واقف نو )ابن مکرم طارق امجد صاحب (امریکہ)

٭عزیزہ Julia Rauheja Hadhoud بنت مکرم محمد Hadhoud صاحب (جرمنی)ہمراہ عزیزم تنزیل احمد خان (واقف نو)ابن مکرم رفیع اللہ خان صاحب (جرمنی)

٭عزیزہ ہانیہ احمد بنت مکرم مظفر احمد صاحب (جرمنی)ہمراہ عزیزم تنویر احمد بھٹی ابن مکرم نسیم احمد بھٹی صاحب (جرمنی)

…٭…٭…