اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




دارالصناعت قادیان
Ahmadiyya Vocational Training Centre Qadian

(اظہر احمد خادم، پرنسپل دارالصناعت)

آج کے ترقی یافتہ دور میں جبکہ بیروزگاری دن بدن بڑھ رہی ہے اور کسی بھی ملک میں تمام تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے ملازمتیں دینا مشکل ہوتا جا رہا ہے ایسے دور میں ہنرمندی بے حد سودمند ہے کیونکہ ہنرمندنوجوان اپنے وسائل سے کچھ نہ کچھ کرنے کی ہمت رکھتا ہے۔
ٹیکنیکل تعلیم کی جو اہمیت ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 29نومبر 2008 کو سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخا مس ایدہ اللہ تعالی نے اپنے دورہ بھارت کے دوران جب صوبہ بھارت کے عہدیداران کو ہدایات سے نوازا تو اس موقع پر سیکرٹری وقف نو نے حضور انورایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں استفسار کیا کہ جو واقفین نو بچے پڑھائی میں سست ہیں اور پڑھائی کا ان کو شوق نہیں ہوتا اُن کے بارہ میں کیا کاروائی کی جاسکتی ہے حضور انور نے ارشاد فرما یاکہ ’’ ان کو ان کے رجحان کے مطابق Plumbing،Electrician،Mechanic وغیرہ اس قسم کے پیشوں میں Training دینی چاہئے اس طرح ان سے جماعت کیلئے کام لیا جا سکتا ہے۔‘‘(روزنامہ الفضل 9 ؍جنوری 2009)
سیدنا حضرت مصلح موعودرضی اللہ عنہ نے 1934ء میں قادیان کی مبارک بستی میں نوجوانوں کو ہنر سکھانے اور انہیں مفید شہری بنانے کیلئے’’دارالصناعت‘‘کی بنیاد رکھی تھی جو تقسیم ملک کے بعد حالات سازگار نہ ہونے کی وجہ سے بند ہو گیا تھا ۔اب اللہ کے فضل واحسان سے پیارے آقا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز کی منظوری و راہ نمائی میں از سر نو اس ادارہ ’’دارالصناعت‘‘ کو جاری کرنے کی توفیق ملی۔دارالصناعت قادیان کا آغاز 23؍مارچ 2010ء میں ہوا۔دارالصناعت کی بلڈنگ قادیان میں کوٹھی دارالسلام کے احاطہ میں واقع ہے۔ اسکی بلڈنگ کا بنیادی کام 2010 میں مکمل کر لیا گیا تھا۔ جس میں 3عدد تھیوری رومس مع ٹولس،ایک ورکشاپ برائے Practicalموجود ہے۔ اسی طرح قادیان سے باہر کے طلباءکیلئے ہوسٹل و Mess کا انتظام بھی موجود ہے اور ہو سٹل وطعام کی کوئی فیس نہیں لی جاتی ہے۔ دارالصناعت قادیان میں اس وقت مندرجہ ذیل Technical courses کی ایک سال کی Trainingدی جاتی ہے اور حکومت کے ادارہ NSIC کے Certificates کورس مکمل ہونےپربعد Examدئیے جا تے ہیں۔ نیز امسال ادارہ ISOکیCertificationبھی مل چکی ہے۔

Plumbing
Electrician
Welding
Auto mechanic
Motor vehicle & Diesel mechanic
AC & Refrigerator
Computer Applications

مذکورہ Training کے علاوہ احمدی طلباءکی دینی و دنیوی علم کیلئے دینیات اور English Speaking & Personality Development کی کلاسز بھی لی جاتی ہیں۔
دارالصناعت کا نیا Session ماہ جولائی سے شروع ہوتا ہے۔ہندوستان کے احمدی نوجوانوں سے دارالصناعت سے فائدہ اٹھانے کی درخواست ہے۔ داخلہ فارم بذریعہ میل منگوائے جا سکتے ہیں۔ادارہ دارالصناعت کی کوشش ہیکہ ایسے احمدی نوجوان جواپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکےانہیں مختلف Technical courses میں Training دے کراس قابل بنایا جائےکہ کوئی احمدی نوجوان بے کار نہ رہے اورادارہ سےTraining حاصل کرنے کے بعدزینہ بہ زینہ کامیابیاں حاصل کرتا رہے اور روزگار کے اچھے و بہتر ذرائع پیدا کرکے خود بھی خوشحال زندگی بسر کرے اور مالی قربانی کے میدان میںبھی مثالی نمونہ پیش کرے۔
دارالصناعت میں داخلہ کیلئے ضروری امور کی تفصیل
٭ دارالصناعت کے New session کی کلاسزماہ جولائی میں شروع ہوں گی ٭ماہ جنوری سے داخلہ کی کاروائی شروع ہوگئی ہے ٭ امیدوار 8th پاس ہویا کم از کم لکھنا پڑھنا جانتا ہو ٭داخلہ فارم بذریعہ میل حاصل کیا جا سکتا ہے دارالصناعت کی اِی میل آئی ڈی [email protected]ہے ٭داخلہ فارم کے ساتھ 3 عدد فوٹو،Qualification certificate،ادھار کارڈ،جماعتیId card کی نقول Self Attest اورMedical Fitness Certificate ضرور منسلک کریں ٭داخلہ فارم میں امیر جماعت/صدر جماعت کی تصدیق مع مہرضروری ہے ٭قادیان سے باہر کے طلباءکیلئے ہوسٹل کا انتظام موجود ہے ٭ہوسٹل اور طعام کی کوئی فیس نہیں ہے ۔
کورسز کی تفصیل مع بورڈ فیس مندرجہ ذیل ہے

Fees(NSIC)  Course
6000  welding
6000 electrician
6000 plumbing
9000 ac & fridge
10000 diesel mechanic
7000 petrol mechanic
9000 computer application

مزید معلومات کیلئے مندرجہ ذیل نمبرز پر رابطہ کیا جاسکتا ہے:

9872725895, 8077546198

(پرنسپل دارالصناعت قادیان)