اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




.

2026-10-29

اعایت بدر کے متعلق

قارئین کرام ضرور متوجہ ہوں!

اعانت اخبار بدر

اخبار بدر کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ اخبار خالصۃً مامور زمانہ، آنحضرت ﷺ کے غلام صادق حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی بابرکت کفالت میں پروان چڑھا ۔ابتداء سے آج تک پہلے نبوت اور بعد میں خلافت علی منھاج نبوت کے زیر سایہ یہ اخبار تبلیغی و تربیتی فرائض سر انجام دیتا چلا آرہا ہے۔ کئی سعید روحیں اس اخبار کے ذریعہ حلقہ بگوش احمدیت ہوئیں۔ اس اخبار کے ذریعہ خلفاء احمدیت کے ارشادات کی روشنی میں احمدی گھرانوں کی تربیت ہو رہی ہے اور آئندہ بھی انشاء اللہ ہوتی چلی جائے گی۔

اخبار کی تیاری، اشاعت، پیکنگ و ترسیل میں کثیر اخراجات ہوتے ہیں۔ محض معمولی بدل اشتراک سے ان اخراجات کا پورا کرنا ممکن نہیں۔ اسکے لئے معاونین خاص کی اشد ضرورت ہے جو مامور زمانہؑ کے اس اخبار کے اخراجات کو برداشت کرنے والے ہوں۔ اس اخبار کی اعانت کرنے والوں کو اللہ کبھی ضائع نہیں ہونے دیگاکیوں کہ اللہ کا وعدہ ہے کہ اِنِّی مُعِیْنٌ مَنْ اَرَادَ اِعَانَتَکَ(یعنی میں اس کی مدد کرونگا جو تیری مدد کریں گے)معاونین کے تمام معاملات کا اللہ خود محافظ ہو جائےگااور اپنے وعدہ کے مطابق ان کے کاروبار، ملازمت، باغ، فصل اور مال میں کئی گنا اضافہ کرے گا۔ انشاء اللہ

کسی بھی قسم کی راہنمائی کیلئے دفتر منیجر ہفت روزہ اخبار بدر سے رابطہ کریں۔

رابطہ نمبر 9815639670