(AMWSA)کینیڈا کی طالبات کےایک وفد کی ملاقات ( بقیہ مجلس عرفان از شمارہ نمبر43-44)
مجلس عرفان
اپنی ایک خاص حیثیت بناؤ۔ اپنی identity کوestablish کرو، یہی اصل کام ہے، یہ کر لو گی تو تم ایکambassador بن جاؤ گی۔ کہتے ہیں کہ خلیفۂ وقت کی کس طرح پہچان کریں،
تو خلیفۂ وقت کی پہچان کروانے والے تم لوگ ہو، توپہلے خود سمجھو اور پھر خلیفہ ٔوقت کیambassador بنو اور جماعت کا یہ پیغام پہنچاؤ
امام جماعت احمدیہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ لجنہ اماء الله کینیڈا کے ایک سو سنتالیس (۱۴۷) رکنی وفد کو شرفِ ملاقات حاصل ہوا، جس میں احمدیہ مسلم ویمن سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن(AMWSA) کینیڈا سے تعلق رکھنے والی ۱۰۷؍طالبات، جبکہ دیگر شرکاء میں اراکینِ نیشنل مجلسِ عاملہ لجنہ اماء الله کینیڈا بھی شامل تھیں۔ یہ ملاقات ایوان مسرور ،اسلام آباد (ٹِلفورڈ) میں منعقد ہوئی۔ مذکورہ وفد نے خصوصی طور پر اس ملاقات میں شرکت کی غرض سے کینیڈا سے برطانیہ کا سفر اختیار کیا۔
آخر میں حضورِ انور نے اپنے ذاتی تجربے کی روشنی میں اللہ تعالیٰ پر کامل بھروسے اور دعا کی حقیقی تاثیر کی اہمیت کو اِس طرح سے واضح فرمایا کہ کیونکہ میرے ساتھ تو یہی experience ہوا ہے، مَیں نے خود بھی تجربہ کیا ہوا ہے کہ جب مَیں سٹوڈنٹ تھا، میرا paper بہت خراب ہوا تو مَیں رویا اور نماز پڑھی۔ اور ایسے حالات پیدا ہو گئے کہ مَیں پاس ہو گیا، وہ یونیورسٹی نے کوئی فیصلہ کر دیا کہ کیونکہpaper مشکل تھا، اس لیےان سب کو grace marks ملیں گے۔ مجھے grace marks مل گئے تو مَیں پاس ہو گیا، نہیں تو مَیں پاس نہ ہوتا۔تو یہ اللہ تعالیٰ کی قدرت ہے۔اس طرح اللہ تعالیٰ نظر آتا ہے۔ یہ باتیں سامنے رکھو تو پھر اللہ تعالیٰ بتاتا ہے کہ مَیں ہوں اور پھر جب اس طرح آدمی دعا کر رہا ہوتا ہے، پھر دعا کرنے کا مزہ بھی آتا ہے۔
ہیلتھ سائنسز اور نفسیات کی ایک طالبہ نے حضورِ انور سے دریافت کیا کہ وہ اپنے زمانۂ طالب علمی میں دباؤ اور پریشانی کے حالات سے کس طرح نبرد آزما ہوتے تھے؟
اس پرحضورِ انور نے اپنےمؤخّر الذکر جواب کی طرف نشاندہی کرتے ہوئے وضاحت فرمائی کہ جب کوئی بات غلط ہوجائے یا ذہنی دباؤ پیدا کرے، تو سب سے مؤثر حل اللہ کی طرف رجوع کرنا اور خلوصِ دل کے ساتھ دعا کرنا ہوتاہے۔ نیز اس بات پر زور دیا کہ اس کے لیے شرط یہ ہے کہ پانچ وقت کی نماز پابندی سے ادا کی جائے۔ جب انسان خدا کی بارگاہ میں ایسی حالت میں دعا کرتا ہے کہ اس کے پاس کوئی اور امید نہیں رہتی، تو اللہ تعالیٰ اپنی بے پناہ رحمت سے اس کی دعا قبول فرماتا ہے۔ حضورِ انور نے طالبہ کو اس مسلمہ اصول کی تصدیق کے طور پر اس کی سابقہ قبول شدہ دعاؤں کے تجربات بھی یاد دلائے۔ حضورِانور نے اس حقیقتِ حال کو بھی اُجاگر فرمایا کہ آجکل کے لوگ ماضی کی نسلوں کے مقابلے میں زیادہ جلد جذباتی ہو کر دباؤ میں آجاتے ہیں، اس لیے روحانی اور جذباتی مضبوطی پیدا کرنا بھی اشد ضروری ہے۔
ایک طالبہ نے سوال کیا کہ
ہم پیدائشی احمدی ہونے کے ناطے بچپن سے ہی یہ سیکھتے ہیں کہ خلافت کی بہت اہمیت ہے، لیکن یہ بات ہمیشہ وضاحت سے نہیں بتائی جاتی کہ کیوں؟ جب ہم بڑے ہوتے ہیں اور ہماری سمجھ بوجھ میں اضافہ ہوتا ہے، تو ہم کس طرح خلافت کی اہمیت پر اپنے ایمان کو مزید مضبوط اور پختہ کر سکتے ہیں؟
اس پر حضورِ انورنے فرمایا کہ اگر صرف یہی بتایا جاتاہے کہKhilafat is important اور یہ نہیں بتایا جاتا کہ کیوں؟ تو پھر تمہارےparentsبھی غلط کرتے ہیں۔ ہرجو بھی آرگنائزیشن ہے، اس میں کوئی لیڈرشپ ہوتی ہے۔
دنیاوی لیڈر شپ کی مثال کے ذریعے حضورِ انور نے روحانی لیڈر شپ کی اہمیت کو واضح فرمایا کہ کسی بھی جگہ آپ کو assignmentsملتی ہیں یا آپ کو بہت دفعہ یونیورسٹی میں ایک ایسیassignmentملتی ہے، جو گروپ کی صورت میں ہوتی ہے، اس میں آپ کا ایک لیڈر بنا دیا جاتا ہے کہ discussکرو اور اس کا جو بھی outcome ہو یا جسconclusion پرپہنچو، اِس پر پھر اُس کی رپورٹ بنا کے تو لیڈر پیش کرتا ہے۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ نے خلافت کا نظام رکھا ہے۔ نبی کے بعد اس نظام کو چلانے کے لیے کوئیsuccessorچاہیے، نہیں تو ہر ایک اپنی اپنی مسجد بنا لے گا۔ جس طرح مسلمانوں میں اب دیکھو کہseventy two sects بن چکی ہیں، ہر school of thought نے اپنیjurisprudenceکے حساب سے، اپنے اپنے فقہ کے حساب سے، اپنے دین بنا لیے کہ کوئی حنفی ہے، کوئی مالکی ہے اور کوئی شیعہ ہے۔ اب ان میں بھی مختلف گروپس ہیں، شیعوں میں بھی کئی گروپس ہیں، سنیوں میں بھی کئی گروپس ہیں اور کوئی ایک لیڈر نہیں۔
نظامِ خلافت کی اہمیت کو مزید اُجاگر فرماتے ہوئے حضورِ انور نے توجہ دلائی کہ اس لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ تم جماعت سے وابستہ رہنا اور جماعت اس وقت ہوگی کہ جب تم اپنا ایک لیڈر بناؤ گے۔اور پھر یہ بھی بتایا کہ چودھویں صدی میں مسیح موعودؑ آئیں گے اور جب وہ claimکرے گا، تو اس کے بعد پھر خلافت کا نظام چلے گا تاکہ اسsystem کو جاری رکھے۔ خلافت کا جو systemآنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے سے مسیح موعودؑ کو ملا اور مسیح موعود ؑنے اس کو furtherآگےelaborateکیا، بیان کیا اور پھیلایا۔ وہی مشن جو ہے، اس کو آگے چلانا ہے اور اس مشن کو چلانے کےلیے خلافت ہے اور خلافت کے لیے پھر ساتھ چلنے کے لیے ایک ٹیم اور ایکsystemہونا چاہیے، وہ سارا system جماعتِ احمدیہ میں تمہیں نظر آتا ہے، آج کل دنیا میں اور کہیں نظر نہیں آتا کہ ساری دنیا میں ایکsystem ہو۔
حضورِ انور نے خلافتِ احمدیہ کو دنیا بھر کے اتحاد اور مسائل کے حل کا واحد ذریعہ قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ مصر میں دین کا اپنا ایک نظام چل رہا ہے، الازہروالے اپنا کہتے ہیں، پاکستان میں سُنّیوں کی علیحدہ تنظیم ہے، ہندوستان میں سُنّیوں کی علیحدہ تنظیم ہے۔جو دنیا کے سارے سُنّی ہیں، ایک بہت بڑی تعداد میں ہیں، لیکن under one banner کوئی بھی نہیں ہے۔ صرف جماعتِ احمدیہ ایک خلافت کے تحت دنیا میں دو سو سے زیادہ ملکوں میں پھیلی ہوئی ہے۔ تو یہی خلافت کا مقصد ہے اور یہی اس کی importance ہے کہ آپ کو ایک لیڈرشپ ملی ہوئی ہے، جو آپ کو گائیڈ کرتی رہتی ہے، جو آپ دنیا کی خبریں لیتی ہے اور اس کے مطابق تربیت بھی کرتی رہتی ہے اور یہی مجھے بہت سارے لوگ خط بھی لکھتے ہیں۔
عالمی یکجہتی کے تناظر میں حضورِ انور نے برکاتِ خلافت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ آج مَیں ایک بات پرخطبہ دیتا ہوں کہ کینیڈا میں اگر کسی کے matrimonialمسائل ہیں، تو اس کو baseبنا کے مَیں کہتا ہوں کہ یہ یہ مسئلے پیدا ہو رہے ہیں، تو یو کے والے کہتے ہیں کہ ہاں! ہمارا بھی یہ مسئلہ ہے۔ ترکی میں ترکش لوگ ہیں، وہ کہتے ہیں کہ ہمارا بھی یہ مسئلہ ہے، رشیا سےevenرشین لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے یہ مسئلے ہیں، آپ نے بتایا تو ہمارے مسائل حل ہو گئے۔ ساؤتھ امریکہ میں جاؤ، تو وہ کہتے ہیں کہ یہ سوال جواب جو آپ نے کیا اس سے ہمارا جواب بھی مل گیا اور مسئلہ حل ہو گیا۔ تو ایکunity ہے اور وہ کس لیے کہ under one banner خلافت کے تحت ہیں۔ [حضورِ انور نے اپنے دونوں دستِ مبارک کو باہم ملاتے ہوئے فرمایا کہ]یہی خلافت کا مقصد ہے کہ ہاتھ کو جوڑ کے رکھنا، اس کو سمجھ لو گے، تو ٹھیک رہو گے، نہیں تو ہر ایک کی اپنی اپنی ڈیڑھ اِنچ کی مسجد ہو گی اور کامیابی نہیں ہوگی۔
آخر میں حضورِ انور نے مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت کے لیے خلافت کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کیوں مسلمانوں پر اتنے ظلم ہو رہے ہیں، آخر دنیا میں نائن بلین population ہے، اس میں almost two billion مسلمان ہیں اور countries ‘fifty four مسلمانوں کی ہیں اور پیسہ بھی ہے، دولت بھی ہے، تیل بھی ہے۔ اسرائیل نے فلسطینیوں کو مارا، کوئی کھڑا نہیں ہوا، کس لیے کہ کوئی گائیڈ نہیں تھا، راہنمائی کرنے والا نہیں تھا اور کوئی اُن کوprotect کرنے والا نہیں تھا۔ ہر ایک کے اپنے western interest تھے، تو ان کے لیے کچھ نہیں کیا۔ تو اگر ایک بینر کے اندر ہوتے، تو یہ چیزیں پیدا نہ ہوتیں، یہی خلافت کا فائدہ ہے۔
نفسیات کی ایک طالبہ نے حضورِ انور کی خدمتِ اقدس میں عرض کیا کہ
رشتہ کے عمل میں عموماً لڑکی کے گھر والے پردہ یا حجاب میں تصویر بھیجتے ہیں، اکثر لڑکے والوں کی طرف سے یہ کہا جاتا ہے کہ وہ اس طرح لڑکی کی شخصیت کا اندازہ نہیں لگا سکتے، اس لیے وہ بغیر حجاب کے تصویر کی درخواست کرتے ہیں۔ ایسے مواقع پر خاندان یہ سمجھ نہیں پاتے کہ کیا ایسی تصویر دینا درست ہے یا نہیں؟
اس پرحضورِ انور نے استفہامیہ انداز میں دریافت فرمایا کہ کیا انہوں نے شادی شکل سے کرنی ہے، اس کے اخلاق سے کرنی ہے، اس کی تعلیم سے کرنی ہے یا اس کے جسم کو دیکھ کے یا اس کے بالوں کو دیکھ کے رشتہ کرنا ہے؟
رشتہ طے کرتے وقت لڑکی کی شکل دیکھنے کی شرعی اہمیت کے حوالے سے حضورِ انور نے واضح فرمایا کہ شکل ضرور دیکھنی چاہیے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص آیا تھا، بہت، سو دفعہ آپ یہ واقعہ سن چکے ہیں، ہر جگہ بیان بھی ہوتا ہے کہ وہ کہنے لگا کہ فلاں جگہ رشتہ کرنا ہے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم نے لڑکی کو دیکھا ہے؟ اس نے کہا نہیں۔ وہ گیا اور اس نے جا کے اس کے والد کو باہر بُلایا اور کہا کہ اس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے تو مَیں رشتہ کرنا چاہتا ہوں، لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ پہلے لڑکی کو دیکھ لو۔ اس وقت پردے کا حکم آ گیا تھا، والد ناراض ہوا کہ تم میری لڑکی کو دیکھنے والے کون ہوتے ہو، وہ اس طرح سے کوئی جانور ہے، جس کو مَیں تمہارے سامنے بیچنے کے لیے رکھوں گا۔ لڑکی یہ سُن رہی تھی، وہ فورا ًگھر کے دروازے سے باہر نکلی، پردے سے اپنا منہ دکھایا اور اس نے کہا کہ مجھے دیکھ لو، اگر تمہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھیجا ہے، تو کوئی انکار نہیں، میرا باپ غلط کہہ رہا ہے۔ اس لڑکے پر اتنا اثر ہوا کہ اس نے نظر جھکا لی، وہ کہنے لگا کہ اتنی نیک لڑکی جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم مان رہی ہے، ِاس کی شکل دیکھنے کی مجھے ضرورت نہیں۔
نیز اس بات کی اہمیت پر زور دیا کہ پہلی بات تو یہ ہے جس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ رشتوں کو دیکھنے کے لیے نیکی کو دیکھا کرو، نہ شکل دیکھو، نہ دولت دیکھو، نہ خاندان دیکھو، صرف دین دیکھو۔ اگر دین ہے اور اگر لڑکے اتنے نیک ہو جائیں تو پھر ٹھیک ہے۔
رشتہ طے کرنے میں کامل بصیرت اور تربیت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے حضورِ انور نے فرمایا کہ جو لڑکے یہ کہتے ہیں کہ ہم نے دیکھا نہیں، پھر بعض دفعہ ایسے کیس میرے پاس آتے ہیں، وہ دیکھ لیتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ ہاں ہاں! بڑا ٹھیک رشتہ ہے، پھر جب منگنی ہو جاتی ہے اس کے بعد جب پاکستان سے یا کسی اور ملک سے جا کے وہاں منگنی کر لی اور وہاں گئے تو اس کو کوئی اور بہتر شکل نظر آگئی، تو انہوں نے کہہ دیا کہ نہیں نہیں ! اس میں یہ نقص تھا وہ نقص تھا، لڑکیوں میں نقص نکالنے لگ جاتے ہیں۔ تو یہ کیا گارنٹی ہے کہ آپ کی پوری تصویر دیکھ کے وہ نقص نہیں نکالیں گے؟ ہاں! اگر شکل دیکھنے کے بعد اس طرف inclined ہیں کہ ہم نے رشتہ کرنا ہے تو پھر دعا کریں اور لڑکے کا یہی کام ہے، یہی جماعت کی تربیت اور نظام کا کام ہے، اس لیے رشتہ ناطہ کمیٹی بنائی ہوئی ہے کہ وہ لڑکوں اور لڑکیوں کی بھی counsellingکریں اور وہ دیکھیں اور پوری طرح تربیت کریں کہ نظام یہ ہے کہ اگرتجویز پسند آگئی تو پھر ٹھیک ہے کہ اس وقت لڑکے کی فیملی لڑکی کی فیملی کے گھرآئے، لڑکی سامنے بھی آ سکتی ہے، آپس میں بیٹھ کے بات بھی کر سکتے ہیں، کھانا بھی کھا سکتے ہیں۔ اس میں اس کے behaviour کا، کیریکٹر کا اور etiquettesکا سارا کچھ لڑکی کو بھی لڑکے کو بھی پتا لگ جائے گا کہ کون کیسا ہے۔
کردار اور رویّے کے امور کو رشتہ طے کرتے وقت مقدّم رکھنے کی بابت حضورِ انور نے تلقین فرمائی کہ اگر کوئی جانوروں کی طرح لڑکی کھانا کھا رہی ہے، تو لڑکا کہے گا کہ خداحافظ! اور لڑکا اگر جانوروں کی طرح حرکتیں کر رہا ہے تو لڑکی کہے گی کہ خدا کا واسطہ ہے کہ مَیں ایسی شادی نہیں کرتی۔ جو کیس سامنے آ رہے ہیں، اس سے پتا چلتا ہے کہ پردہ حجاب تو بعد کی بات ہے، عموماً تو یہی ہوتا ہے کہ لڑکیاں انکار کر دیتی ہیں اور لڑکی والوں کا یہ مطالبہ ہوتا ہے کہ لڑکے کی جاب اچھی ہے، اس کا گھر اپنا ہے یا اپنے ماں باپ کے ساتھ رہے گا، یہ دیکھتے نہیں کہ چھ مہینے یا سال اگر ماں باپ کے ساتھ رہنا پڑے تو کوئی ہرج نہیں۔ اسی طرح لڑکا کہتا ہے کہ اچھا زیور آئے گا، جہیز آئے گا، خاندان کیسا ہے، تو یہ باتیں سب بیوقوفوں والی باتیں ہیں۔
حضورِ انور نے رشتہ طے کرنے میں دعا اور اسلامی اصولوں کی پاسداری کو کامیابی کی کلید قرار دیتے ہوئے فرمایا تو دونوں کو دعا کر کے فیصلہ کرنا چاہیے اور جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اصول بتایا ہےاس کے مطابق عمل کرنا چاہیے۔ اگر یہ ہوگا تو بڑے کامیاب رشتے ہوں گے۔اگر نہیں! تو پھر دنیاداری ہے۔ تو پھر چاہے آپ چہرہ دکھا لیں یا بیٹھ کے دیکھ لیں، تو پھر آپ کاکیا خیال ہے کہ غیروں میں جو dating ہوتی ہے یا باہر پھرتے رہتے ہیں یا دوستیاں لگاتے رہتے ہیں، وہ شادیاں کامیاب ہوتی ہیں؟ کئی شادیاں ایسی ہیں، مجھ سے بھی لوگوں نے اجازت لی ہے، بعض احمدی لڑکیوں نے بھی کہا کہ فلاں لڑکا اچھا ہے، مسلمان ہے یا کوئی عیسائی ہے، تو احمدی ہونے کو تیار ہے، وہ رشتوں کی خاطر چلو تیار بھی ہو جاتے ہیں، لیکن کیا ہوتا ہے کہ چھ مہینے،سال یا دو سال کے بعد شادی ہو بھی جاتی ہے یا دو بچے پیدا ہو گئے، توتب separation ہو جاتی ہے، تو اس کا فائدہ کیا ہے اورایسی marriages میں separation اور طلاق کی percentage کہیں زیادہ ہے۔
آخر میں حضورِ انور نے اس اہم اور بنیادی اَمر کی جانب بھی توجہ دلائی کہ دعا کرو کہ نیک نصیب اللہ کرے اور سب کے نیک رشتے ہو جائیں اور نیک خاوند مل جائیں۔ نیک نصیب ہونے کی دعا کرنی چاہیے۔حضرت امّاں جان سیّدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ رضی الله عنہا بھی لڑکیوں کویہی نصیحت کرتی تھیں کہ اپنے نیک نصیب ہونے کی دعا چھ سات سال کی عمر میں شروع کر دیا کرو۔ (باقی آئندہ۔۔۔انشاء اللہ )
(بشکریہ روزنامہ الفضل یکم؍ نومبر 2025ء)
***