اپنی ایک خاص حیثیت بناؤ۔ اپنی identity کوestablish کرو، یہی اصل کام ہے، یہ کر لو گی تو تم ایکambassador بن جاؤ گی۔ کہتے ہیں کہ خلیفۂ وقت کی کس طرح پہچان کریں،
تو خلیفۂ وقت کی پہچان کروانے والے تم لوگ ہو، توپہلے خود سمجھو اور پھر خلیفہ ٔوقت کیambassador بنو اور جماعت کا یہ پیغام پہنچاؤ
مورخہ ۱۹؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء، بروزاتوار، امام جماعت احمدیہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ لجنہ اماء الله کینیڈا کے ایک سو سنتالیس (۱۴۷) رکنی وفد کو شرفِ ملاقات حاصل ہوا، جس میں احمدیہ مسلم ویمن سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن(AMWSA) کینیڈا سے تعلق رکھنے والی ۱۰۷؍طالبات، جبکہ دیگر شرکاء میں اراکینِ نیشنل مجلسِ عاملہ لجنہ اماء الله کینیڈا بھی شامل تھیں۔ یہ ملاقات ایوان مسرور ،اسلام آباد (ٹِلفورڈ) میں منعقد ہوئی۔ مذکورہ وفد نے خصوصی طور پر اس ملاقات میں شرکت کی غرض سے کینیڈا سے برطانیہ کا سفر اختیار کیا۔
حضورِ انور مجلس میں رونق افروز ہوئے تو آپ نےتمام شاملینِ مجلس کو السلام علیکم کا تحفہ عنایت فرمایا۔ پھر صدر صاحبہ لجنہ اماء الله کینیڈا کو حضورِ انور کی خدمتِ اقدس میں اس وفد کا تعارف پیش کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔
بعد ازاں دورانِ ملاقات شاملینِ مجلس کو حضور انور کی خدمت اقدس میں اپنا تعارف اورمتفرق سوالات پیش کرنے نیز ان کے جواب کی روشنی میں حضورانور کی زبانِ مبارک سے نہایت پُرمعارف، بصیرت افروز اور قیمتی نصائح پر مشتمل راہنمائی حاصل کرنے کی سعادت بھی نصیب ہوئی۔
AMWSA کینیڈا کی جنرل سیکرٹری، جو کہ نیوروسائنس کی پانچویں سال کی طالبہ ہیں، نے عرض کیا کہ یہ
دیکھنے میں آتا ہے کہ یونیورسٹیز میں لجنہ کی طالباتAMWSAمیں شامل ہونے سے کتراتی ہیں اور ہمارے پروگراموں میں کوئی خاص حاضری نہیں ہوتی۔ اس حوالے سے راہنمائی کی درخواست ہے کہ ہم کیسے اپنی بہنوں کواپنے پروگراموں میں شامل ہونے کی ترغیب دلا سکتی ہیں؟
اس پر حضورِ انور نے جامع عملی راہنمائی عطا فرمائی کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے جو پروگرام ہوتے ہیں وہ اتنے attractiveنہیں ہوتے۔ AMWSA سٹوڈنٹس جو یونیورسٹیز میں ہیں، ان سے پوچھیں کہ کس قسم کے topicہمیںرکھنے چاہئیں۔ اور ان سٹوڈنٹس کی لسٹ آپ کے پاس ہے، ان میں سے ہر ایک کو ایک questionnaireبھیجیں کہ ہمارا یہ مقصد ہے، تو ہمیں کس طرح اس کو ایک پلیٹ فارم بنانا چاہیے، جہاں ہمارے سارے سٹوڈنٹس participate کریں اور actively ان میںinvolve ہوں۔ اس کے لیے آپ لوگ کیا suggest کرتے ہیں۔پھر انہیں کہیں کہ یہ یہ ہمارے پاس suggestions آئے ہیں، آؤ مل کے بیٹھیں اور ان کوdiscussکریں کہ کون سے ایسے ہیں جو واقعی practical ہیں کہ نہیں اور کون سے ایسے ہیں جن کو ہم improveکر سکتے ہیں یا بعض ایسے ہیں کہ ان کو اسی طرح رکھ کےmodifyکر سکتے ہیں۔
حضورِ انور نے ممبرات سے مشاورت اور ان کی دلچسپی کو مدّنظر رکھتے ہوئے اُن کے لیے علیحدہ علیحدہ گروپس تشکیل دینے کی اہمیت پر توجہ دلائی کہ پہلے اس طرح discussکریں بجائے اس کے کہ straight away آپ کہناشروع کر دیں کہ یہ دینی تعلیم ہے، ہمیں یہ ہونا چاہیے یا وہ ہونا چاہیے۔ ابھی نہیں، پہلے ان کو دیکھو کہ AMWSAکی ممبرز آ جائیں، پھران سے پوچھو، دیکھو اورassessکرو کہ ان میں سے کتنی ایسی ہیں جوreligious-mindedہیں، کتنی ایسی ہیں جن کو مذہب میں دلچسپی ہے، کتنی ایسی ہیں جومذہب کے لیے indifferentہیں اور ان کو پھر ہم کس طرح مذہب کے بارے میں بتا سکتے ہیں۔ کیونکہ عموماً بہت ساری ایسی سٹوڈنٹ ہیں جن کو مذہب سے دلچسپی کوئی نہیں، نماز اس لیےپڑھتی ہیں کہ امّاں ابّا نے کہہ دیا کہ نماز پڑھو، اس لیےنماز پڑھتی ہیں کہ جماعت کے فنکشن میں آئی ہیں تو نماز پڑھ لو، ان کو یہ پتا ہی نہیں کہ نماز کی اہمیت کیا ہے، خدا تعالیٰ کیا ہے، تواس لیے ان کو پہلے تو اپنےقریب لاؤ، پھر جو ان کی religious knowledge ہے یاcapacity ہے یا potentialہے، اس کے مطابق ان کےعلیحدہ علیحدہ گروپ بناؤ اور ان گروپس میں ان کی discussions ہوں۔
مزید برآں حضورِ انور نے ممبرات کو قریب لانے کے حوالے سے گروپ ڈسکشن کی اہمیت کو بھی اُجاگر فرمایا کہ گروپ ڈسکشن بھی ہوتی ہے۔اب بہت سارے دنیامیں جو سیمینارز ہوتے ہیں، فنکشنز ہوتے ہیں یا میٹنگز ہوتی ہیں، اس میں ایک item انہوں نے سائیڈ میٹنگ رکھا ہوتا ہے۔ اس میں کیا ہوتا ہے کہ وہ مختلف گروپ بنا دیتے ہیں، پھر مختلف گروپ different topics پرdiscuss کر رہے ہوتے ہیں، تو آپ بھی اس طرح گروپ بنائیں کہ وہ discussکر رہے ہو ں۔جو مذہبی ہیں، ان کا ایک گروپ بنا دو، جن کوبالکل خالصتاً مذہب کا پتا ہی نہیں ہے، ان کا ایک گروپ بنا دو۔ جو زیادہ academic بننے کی کوشش کرتے ہیں، ویسے ہوتے تو کوئی نہیں، بننے کی کوشش کرتے ہیں، ان کو ایک گروپ بنا دو تاکہ پتا لگ جائے کہ ان کی کیا صلاحیتیں ہیں۔ تو اس طرح آہستہ آہستہ وہ قریب آئیں گی۔ جب قریب آئیں گی تو پھر ان سے suggestions بھی لیں کہ کس قسم کےtopic ایسے ہیںجو اگر ہم ایسے پلان بنائیں کہ جس میں ہم سیمینار بھی کر سکیں اور دوسروں کو attract بھی کرسکیں۔
حضورِ انور نے اعتماد سازی کے ضمن میں اس پہلو کی بھی نشاندہی فرمائی کہ پھر بعض دفعہ یہ ہوتا ہے کہ صرف ایکcomplex ہوتا ہے۔ جب آپ ایسے پلان کریں کہ مختلف topics پربُلائیں اور دوسرے لوگ بھی آئیں، اور آپ کے topics ایسے ہوںجس کوappreciateکرنے والے ہوں تو اس سے اُن کا جو کمپلیکس ہے وہ دُور ہو جائے گا۔ تو اس طرح یہ پلان بنانے چاہئیں۔ اس لیے اس complexکی کوئی ضرورت نہیں، آپ نے ان کا complex دُور کرنا ہے۔
حضورِ انور نے خود اعتمادی پیدا کرنے کے سلسلے میں اپنی تقاریر کی تیاری پر مبنی واقعے کی روشنی میں عاجزی کا عملی سبق پیش فرمایا کہ مجھے کسی نے بتایا کہ آسٹریلیا میں مَیں گیا، تو ایک شخص بڑا academic بننے کی کوشش کرتا تھا، lawپڑھ رہا تھا یا شاید اس نےlaw پڑھ لیا تھا۔ تو احمدی ہونے کے باوجود یہ حال تھا کہ اس نے میرے بارے میں کسی سے پوچھا کہ ان کی تقریریں کون لکھتا اورتیار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خود ہی تیار کرتے ہیں، خود ہی لکھواتے ہیں یاdictate کروادیتے ہیں۔ اور ٹھیک بات بھی یہی ہے کہ عموماً مَیں dictateکرواتا ہوں۔ تواس نے کہا کہ نہیں نہیں! کسیexpertکو دکھانی چاہئیں کیونکہ باقی جتنے جتنے بڑے لوگ لیڈر ہیں،ان کے speechwriter ہوتے ہیں، ان سے لکھوانی چاہئیں تاکہ ذرا اچھی بیان ہوں۔ خیر! اس وقت توفنکشن ہو گیا، وہاں مَیں نے address کیا اور اسلام کی ٹیچنگ اورpeace اور سارا کچھ جو مَیں عموماً بیان کرتا ہوں، وہ بیان کیا۔اس کا ایک پروفیسر مشن میں موجود تھا، وہ بعد میں وہاں آیا، پاس ایک دوسرا احمدی بیٹھا ہوا تھا، تو وہ پروفیسراس سے پوچھنے لگا کہ ان کی تقریر کون لکھتا ہے؟ اس نے کہا کہ آپ خود ہی لکھتے ہیں۔ کہنے لگا کہ ایسی تقریر جس میں ہر پہلو کو انہوں نے اکٹھا کر کے اس طرح بیان کیا کہ ایک بڑا اچھا لیکچرر بھی اس طرح لیکچر نہیں تیار کرتا، تو وہ احمدی جوبے چارہ یہ کہہ رہا تھا کہ کسی سے تقریر لکھوانی چاہیے، وہ شرمندہ ہو گیا۔
حضورِ انور نے دینی شعور پیدا کرنے اور ذہنی یا سماجی احساسِ کمتری سے بچنے کی بابت تلقین فرمائی کہ اس لیےcomplex ہوتا ہے۔ شرمندگی کی کوئی بات نہیں۔ اگر ہم قرآن، حدیث،آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سُنّت، اسلام کی تعلیم اورحضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم پر عمل کریں اور اس کے مطابق اس کو لوگوں کو سمجھانے کے لیے elaborate کرنے کی کوشش کریں تو وہ لوگ سمجھتے ہیں کہ اچھی چیز ہے۔ مگر ہمیں آپ خود سمجھ نہیں ہوتی، اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ اوہو! اگر ہم کہیں گے کہ ہم religious-mindedہیں، تو لوگ کہیں گے کہ backward ہیں۔ تو یہ complex دُور کرنا پڑے گا۔
آخر میں حضورِ انور نے سوال کے نفسِ مضمون کی روشنی میں اس نصیحت کا اعادہ فرمایا کہ اس لیے ان سے اس بارے میں خود یہ suggestion لو۔
ایک بائیومیڈیکل انجینئرنگ اور ہیلتھ سائنسز کی طالبہ نے حضورِ انور کی خدمتِ اقدس میں عرض کیا کہ
کہاجاتا ہےکہ نماز کے دوران توجہ قائم رکھنے کے لیےانسان کو یہ تصوّر کرنا چاہیےکہ اللہ تعالیٰ اسے دیکھ رہا ہے۔ پھر انسان کو ایسے درجے تک پہنچنے کی کوشش کرنی چاہیے جہاں وہ یہ تصوّر بھی قائم کر سکے کہ وہ براہِ راست اللہ تعالیٰ سے ہم کلام ہے۔ چونکہ اللہ تعالیٰ کوئی جسمانی ہستی نہیں ہےتو انسان کو کس طرح اللہ کا تصوّر قائم کرنا چاہیے تا کہ وہ اس درجے کی توجہ حاصل کر سکے؟
اس پرحضور ِانور نے مفصّل راہنمائی عطا فرماتے ہوئے مختلف مثالوں کے ذریعے سمجھایا کہ بات یہ ہے کہ بہت ساری ایسی چیزیں ہیں جو کہ موجود ہیں مگر نظر نہیں آتیں۔ مثلاً آپ کوہوا نظر آرہی ہے ؟ سانس لے رہی ہو، سمجھتی ہو کہ بغیر ہوا اَور آکسیجن کے مَیں زندہ نہیں رہ سکتی، بائیو میڈیکل سائنس پڑھ رہی ہو، تو کیا آکسیجن کے بغیر زندہ رہ سکتی ہو؟ کہاں ہے آکسیجن، نظر آ رہی ہے؟ مجھے تو نظر نہیں آرہی، لیکن پھر بھیbelieveکررہی ہوکہ ہے۔ یہاں اگرsuffocationہوتی ہے، تو باہر open air میں چلی جاتی ہو کہ شاید مجھے بہتر آکسیجن ملے، تو مَیں بہترfeel کروں گی۔ کوئی ایکسیڈنٹ ہوتا ہے، کوئی بندہcollapseہو جاتا ہے، توتم لوگ کہتے ہو کہ پرے ہٹ جاؤ اور اس کو ہوا آنے دو، کہاں ہے وہ ہوا جو آ رہی ہے؟ اس کا مطلب ہے کہ ہر چیز نظر آنے والی نہیں ہوتی۔
قرآنی تعلیم کی روشنی میں حضورِ انور نے رؤیتِ الٰہی کے حقیقی مفہوم کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے تو پہلے ہی قرآن شریفِ میں کہہ دیا ہے کہ تم میرے تک تو نہیں پہنچ سکتے، لیکن مَیں اپنے بندوں تک پہنچتا ہوں، وہ کس طرح پہنچتا ہے ؟ وہ اللہ تعالیٰ نے اپنا ایک طریقہ رکھا ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ میری باتیں مانو، جو مَیں کہتا ہوں ان پر عمل کرو، میرے اتنے احکامات ہیں، ان پر عمل کرو، میری عبادت کرو اور اس کا حق ادا کرو۔ تو پھر مَیں تمہاری آنکھوں تک پہنچوں گا، تمہاری نظر تک مَیں پہنچوں گا، پھر مَیں نظر آؤں گا۔
حضورِ انور نے جہادِ نفس کے بغیر معرفتِ الٰہی کا حصول ناممکن قرار دیتے ہوئےفرمایا تو اس کے لیے پہلے کوشش کرنی پڑتی ہے۔آپ کو ہر کام کرنے کےلیے کوشش کرنی پڑتی ہے، تو اللہ تعالیٰ نے بھی قرآنِ شریف میں یہی فرمایا ہے کہ تم نے میرے رستوں کو تلاش کرنا ہے، تو میرے رستوں کو تلاش کرنے کے لیے جہاد کرو، اب یہ دیکھیں کہ آپ نے جہاد کیا ہے؟ آپ میں سے بہت ساری ایسی ہیں، اگر فجر کی نمازmiss ہو جائے تو کہتی ہیں کہ کوئی بات نہیں باقی چار پڑھ لیں گی۔ ظہر عصر کی missہو جائے تو کہتی ہیں کہ کوئی بات نہیں، ہم دیکھیں گے شام کو اگر یاد رہا تو مغرب کے ساتھ جا کے پڑھ لیں گے۔ سردیوں کے دن آگئے ہیں، دن چھوٹے ہو گئے ہیں، تو وقت کوئی نہیں ہے۔ بس یا ٹرین پرہم بیٹھے ہیں تو ہمیں complex ہوتاہے کہ لوگ کہیں گے کہ بیٹھی نماز پڑھ رہی ہے۔ مگر وہاں تو ٹرین نہیں ہے۔ یہاں تو بسیں زیادہ چلتی ہیں یا خود ڈرائیو کر رہی ہیں، تو اس میں مسئلہ ہے اور جو وقت ہے، دن چھوٹے ہو گئے، تو اس میں کیا کریں؟ تو بجائے اس کے کہ کسیcorner پرکھڑے کر کے، کسی سروس اسٹیشن پر کھڑا کر کے یا اپنی یونیورسٹی میں یا کہیں کسی جگہ نماز پڑھیں،complex میں نماز نہیں پڑھتیں۔ تو جب ایسی باتیں ہوں تو اللہ میاں کہاں سے نظر آئے گا ؟
حضورِ انور نے ایمان بالغیب کے مفہوم کو نہایت پُرمغز انداز میں واضح فرماتے ہوئے وسیع نظامِ کائنات پر غور و فکر کرنے کی جانب توجہ مبذول کروائی کہ پہلے تو ایمان پیدا کرنا پڑتا ہے، یُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡغَیۡبِ کا اللہ تعالیٰ نے پہلے حکم دیا ہے، پہلے یقین رکھو کہ مَیں ہوں اور یہ دیکھو کہ ہماری جو یہ ساری دنیا ہے، مختلفplanets ہیں یاuniverse ہے، اس میں یہ سارا systemکس طرح چل رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآنِ شریف میں فرماتا ہے کہ دیکھو !یہ سارا system جو مَیں چلا رہا ہوں، یہ تمہاری وہ تمہاری بنائی ہوئی buildings یا walls کی طرح نہیں ہیں کہ تم pillars کھڑے کر کے اس کے اُوپر roof ڈالتے ہو۔ اللہ کہتا ہے کہ آسمان تمہارے سر پر ہے اور بغیر کسیsupport کے ایکsystemہے، وہ gravitational force کے تحت کھڑا ہے اور سارا system چل رہا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ توقرآنِ شریف میں یہ بھی فرماتا ہے کہ آگے بھی چل رہا ہے۔تو سائنس نے بتا دیا ہے کہ اس اپنے سائیکل میںmoveبھی کر رہا ہے اور اس کی آہستہ آہستہmovement بھی ہے، اتنیslow ہے کہ ایک وقت آئے گا کہ جب ہو سکتا ہے کہ ذرا سا بھی فاصلہ disturb ہو جائے تو قیامت آ جاتی ہے۔
اسی تناظر میں حضورِ انور نے کائنات میں معمولی انسانی حیثیت کے شعور کے ذریعے اللہ کی عظمت اور نعمتوں کے شکر کی طرف مزید توجہ دلائی کہ ہماری حیثیت کیا ہے؟ اللہ تعالیٰ تو کہتا ہے کہ تم لوگ جو earth پررہنے والے ہو، تم سوچتے ہو کہ مَیں اللہ کی عبادت کس طرح کروں، اسی بات کو سوچ لو کہ اللہ تعالیٰ نے universe پیدا کیا اور اس طرح کے کئی universeپیدا کیے ہیں، جو ہماری galaxy ہے اس میں ہمار ی earth کی تو اتنی حیثیت بھی نہیں ہے کہ اس کو کوئی پہچان سکے۔ اب اگر galaxy کا map دیکھیں تو اس پر لکھا ہوتا ہےکہ Our earth is somewhere here مختلفdots نظر آتے ہیں، تو اتنی حیثیت میں اگر یہ سوچ ہو تو پھر اگلے آدمی کا خیال ہوتا ہے کہ ہاں! اللہ تعالیٰ مَیں تو اتنیminute سی چیز ہوں، مَیں ایک ایسی چیز ہوں، جس کی کوئی حیثیت ہی نہیں ہے، اس کے باوجود اللہ نے ہمیں اتنی چیزوں سے نوازا ہوا ہےاور اس بات کو سوچ کے پھر اللہ کا خیال بھی آتا ہے۔
حضورِ انور نے ہر کام اور ہر حال میں اللہ کو یاد رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تاکید فرمائی کہ صرف اللہ تعالیٰ سے یہ کہو کہ مَیں نے امتحان میں پاس ہونا ہےتو اس وقت نمازوں کا خیال آ جائے اور پانچ نمازیں پڑھنے لگ جاؤ، باقی دن چھوڑ دو یا رمضان میں تیس دن کے روزوں کا خیال آجائے تو روزے رکھ لیے اور پھر قرآنِ شریف پڑھنا بھی چھوڑ دیا، پھرقرآن کہاں اور مَیں کہاں اور اللہ کون؟ تو اس سے تو اللہ نظر نہیں آتا۔آپ پڑھائی کے لیے اپنی اپنی effortکر رہی ہیں، اس میں اگر آپ کوئی لیکچر miss کرتی ہیں یا ایک لیکچر کےپوری طرح نوٹس تیار نہیں کر پاتیں یا اس کی تیاری نہیں کر پا رہی ہوتیں، تو وہpaperآپ کا خراب ہو جاتا ہے۔ پھر کہتے ہیں کہ اوہو! paper اچھا نہیں ہوا، seven questions مَیں نے attempt کرنے تھے اور مَیں نے سات میں سے صرف چھ کیے ہیں اور ایک رہ گیا ہے، ہو سکتا ہے کہ میراgrade نیچے ہو جائے اور اس کے اُوپر رونا شروع ہو جاتی ہے۔ یہی ہوتا ہے۔ یا یہ question صحیح نہیں ہوا، اس پررونا شروع کر دیا، تو جب اللہ کو اس طرح دیکھو گی تو پھر سمجھ آئے گا کہ ہاں! اللہ ہے اور مَیں نے اس کے آگے رونا ہے۔ جب میں روؤں گی، تو حالات بدلیں گے اور اللہ تعالیٰ بدل دیتا ہے۔ (باقی آئندہ۔۔۔)
(بشکریہ روزنامہ الفضل انٹر نیشنل یکم ؍ نومبر2025)