اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




2024-02-01

جلسہ سالانہ کینیڈا 2023ء کے موقع پر سیّدنا حضرت امیر المومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا بصیرت افروز خصوصی پیغام

’’اس جلسہ سے مدعا اور اصل مطلب یہ تھا کہ ہماری جماعت کے لوگ کسی طرح بار بار کی ملاقاتوں سے

ایک ایسی تبدیلی اپنے اندر حاصل کر لیں کہ ان کے دل آخرت کی طرف بکلی جھک جائیں‘‘ (حضرت مسیح موعود علیہ السلام )

ہر شامل ہونے والے کو جلسہ کے اس مقصد کو ہمیشہ سامنے رکھنا چاہئے کہ ہم اللہ تعالیٰ اور اس کی مخلوق کے حقوق ادا کرنے والے ہوں اور ہمیشہ دین کو مقدم رکھنے والے ہوں

 

اللہ تعالیٰ جلسہ کے انتظامات میں بے انتہا برکت ڈالے اور اس کو ہر لحاظ سے کامیاب و کامران کرے اور تمام شاملین کو اس سے دینی، روحانی اور علمی فائدہ اٹھانے کی توفیق بخشے
الحمدللہ کہ جماعت احمدیہ کینیڈا کو14تا 16؍جولائی 2023ء اپنا جلسہ سالانہ منعقد کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ جلسہ کے انتظامات میں بے انتہا برکت ڈالے اور اس کو ہر لحاظ سے کامیاب و کامران کرے اور تمام شاملین کو اس سے دینی، روحانی اور علمی فائدہ اٹھانے کی توفیق بخشے۔ اللہ احباب جماعت کو نیکی اور تقویٰ میں ترقی عطا فرمائے۔آپس میں پیار و محبت اور یکجہتی سے رہنے کی توفیق بخشے۔ یہی جماعت احمدیہ کے قیام کی غرض و غایت ہے اور یہی جلسوں کے انعقاد کا مقصد ہے۔ ہر شامل ہونے والے کو جلسہ کے اس مقصد کو ہمیشہ سامنے رکھنا چاہئے کہ ہم اللہ تعالیٰ اور اس کی مخلوق کے حقوق ادا کرنے والے ہوں اور ہمیشہ دین کو مقدم رکھنے والے ہوں ۔
سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
’’اس جلسہ سے مدعا اور اصل مطلب یہ تھا کہ ہماری جماعت کے لوگ کسی طرح بار بار کی ملاقاتوں سے ایک ایسی تبدیلی اپنے اندر حاصل کر لیں کہ ان کے دل آخرت کی طرف بکلی جھک جائیں اور ان کے اندر خدا تعالیٰ کا خوف پیدا ہو اور وہ زُہد اور تقویٰ اور خدا ترسی اور پرہیز گاری اور نرم دلی اور باہم محبت اور مؤاخات میں دوسروں کیلئے ایک نمونہ بن جائیں اور انکسار اور تواضع اور راست بازی ان میں پیدا ہو اور دینی مہمّات کیلئے سرگرمی اختیار کریں۔‘‘ (شہادت القرآن، روحانی خزائن، جلد 6، صفحہ 394)
اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ اس نے ہمیں اس زمانہ کے امام کو پہچاننے اور اس جماعت میں شامل ہونے کی توفیق بخشی ہے اور آپ کے بعد ہمیں خلافت کی نعمت سے نوازا ہے اور عہدِ بیعت کی توفیق عطا فرمائی ہے۔ اب آپ کا فرض ہے کہ اپنے اس عہدِ بیعت کو کامل اطاعت اور پوری وفاداری کے ساتھ نبھانے کی کوشش کریں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ان باتوں پر عمل کرنے کی توفیق بخشے۔آمین۔

(بشکریہ اخبار الفضل انٹرنیشنل 9؍اگست 2023ء)
…٭…٭…٭…