اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




2023-08-31

جماعت احمدیہ ہالینڈ کے ویب ریڈیو سٹیشن ’’De Stem van de Islam Light FM‘‘ کے اجراء پرحضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے خصوصی پیغام کااردو مفہوم

جماعت احمدیہ ہالینڈ کے ویب ریڈیو سٹیشن کے ذریعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پیغام ملک میں پھیلے گا

اسلام کی تعلیمات امن ،ہم آہنگی، محبت اور انسانیت کی خیر خواہی پر مشتمل ہیں 

میری دلی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس ریڈیوسٹیشن کے ذریعے آپ کو حضرت مسیح موعودؑکی بعثت کے مقاصد کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے

اللہ تعالیٰ آپ کواسلام کا پیغام ہالینڈبھر میں پھیلانے کی توفیق عطا فرمائے

 

نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم و علی عبدہ المسیح الموعود

خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ

ھو النّاصر

2022-11-20

مکرم ہبۃ النور فرحاخن صاحب (امیر صاحب جماعت احمدیہ ہالینڈ)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

مجھے نہایت خوشی ہے کہ جماعت احمدیہ ہالینڈ کے ویب ریڈیو سٹیشن’’De Stem van de Islam Light‘‘ ’’FM‘‘ نے اپنےباقاعدہ اجرا کی تیاری میں نشریات کا آغاز کر دیا ہے۔ یقیناًیہ حضرت مسیح موعودؑ کے پیغام کو ملک بھر میں پھیلانے کیلئے ممد ثابت ہوگا۔
اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعودؑ کو یہ خوشخبری دی تھی کہ ’’میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا‘‘ اس حوالے سےاللہ تعالیٰ نے ہمیں ریڈیو، ٹی وی اور میڈیا اور مواصلات کے دیگر ذرائع عطا فرمائے ہیں تا کہ ہم اسلام احمدیت کا پیغام پھیلا سکیں۔
اب جبکہ ریڈیو De Stem van de Islam Light FM باضابطہ طور پر لائیو نشریات کا آغاز کر رہا ہے تواس کے ذریعہ اسلام کی تعلیمات پھیلیں گی جو امن، ہم آہنگی،محبت اور انسانیت کی خیر خواہی پر مشتمل ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سےہمیں وسیع پیمانے پر ذرائع عطا ہوئے ہیں تاکہ ہم اسلام کے پُر امن پیغام کو پھیلاسکیں اور تا دنیا جانے کہ اسلام امن و سلامتی کامذہب ہے نہ کہ تشدد اور فساد کوفروغ دینے والا۔
میری دلی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس ریڈیوسٹیشن کے ذریعے آپ کو حضرت مسیح موعودؑکی بعثت کے مقاصد کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ اللہ تعالیٰ آپ کواسلام کا پیغام ہالینڈبھر میں پھیلانے کی توفیق عطا فرمائے اور حق کے متلاشیوں کیلئے یہ شمع ہدایت کا بہترین ذریعہ ثابت ہو۔ اللہ تعالیٰ اپنا فضل آپ سب کےشامل حال رکھے۔آمین۔جزاکم اللہ احسن الجزاء

والسلام خاکسار
(دستخط)مرزا مسرور احمد

خلیفۃ المسیح الخامس

(بشکریہ اخبار الفضل انٹرنیشنل 7؍فروری 2023)
…٭…٭…٭…