’’میں آپ کو یہ بھی نصیحت کرتا ہوں خلافت احمدیہ کیساتھ ہمیشہ وفادار رہیں۔ایم ٹی اے دیکھیں اور باقاعدگی سے میرے خطبات سنیں۔ان کو سمجھنے کی کوشش کریں اور جن باتوں کی طرف میں راہنمائی کرتا ہوں ان کی پیروی کریں۔آج اسلام کی اشاعت اور دنیا میں امن صرف خلافت کے نظام پر عمل پیرا ہو کر ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ میں آپ کو نصیحت کرتا ہوں کہ نظام خلافت کو سب سے زیادہ اہمیت دیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی آنے والی نسلیں خلافت احمدیہ کی مبارک پناہ،راہنمائی اور حفاظت کے اندر رہیں۔‘‘ (پیغام حضور انور برموقع جلسہ سالانہ اِیتھنز ،یونان منعقدہ 30؍اپریل 2023، بحوالہ اخبار بدر8 فروری 2024ءصفحہ 14)