مجھے خوشی ہوئی ہے کہ آپ15، 16اور17؍ ستمبر 2023ء کو اپنا41واں جلسہ سالانہ منعقد کر رہے ہیں۔میری یہ دعا ہے کہ اللہ آپ کے جلسہ کو نمایاں کامیابی سے ہمکنار کرے اور تمام شرکاء کو بے پناہ روحانی برکتیں حاصل ہوں اور آپ نیکی، طہارت اورتقویٰ میں ترقی کرنے والے ہوں۔
یہ امر ذہن میں رکھیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی بیعت میں آنے کے بعد اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہم پر ہونے والے عظیم الشان افضال اور احسانات میں سے ایک جلسہ سالانہ کا قیام ہے جو کہ ایک منفرد اور روحانی اجتماع ہے جو ہمیں اپنی روحانی اور اخلاقی حالتوں کو بہتر کرنے اور ہمارے مذہب اسلام اور قرآن کریم اور آنحضرتﷺ کی تعلیمات کے بارہ میں ہمارا علم بڑھنے کا ذریعہ بنتا ہے۔اور ہمیں اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنےاور نیکیوں میں بڑھنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔اس لئے جلسہ میں شرکت کرنے والےہر فرد کو یاد رکھنا چاہیے کہ جلسہ ایک عام اجتماع نہیں ہے۔ نہ ہی میلہ ہے، بلکہ یہ ایک ایسا موقع ہے جس کا واحد مقصد اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنا ہے۔ اگر یہ سوچ نہیں تو جلسہ میں شامل ہونا بالکل بے فائدہ ہوگا۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس ضمن میں فرماتے ہیں:’’اس جلسہ کو معمولی انسانی جلسوں کی طرح خیال نہ کریں۔ یہ وہ امر ہے جس کی خالص تائید حق اور اعلاءِ کلمہ اسلام پر بنیاد ہے۔ اس سلسلہ کی بنیادی اینٹ خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے رکھی ہے اور اس کیلئے قومیں طیار کی ہیں جو عنقریب اس میں آملیں گی کیونکہ یہ اس قادر کا فعل ہے جس کے آگے کوئی بات اَنہونی نہیں۔‘‘
(اشتہار27؍دسمبر1892، مجموعہ اشتہارات، جلد1 صفحہ 361، ایڈیشن2019ء)
اس لیے جلسہ کو کارروائو کے دوران کثرت سے دعائوں اور ذکر الٰہی کرتے رہیں۔یہ عہد کریں ’’اے اللہ! ہم اس جلسے موں نوک نوتو کے ساتھ شامل ہو رہے ہوں جس کا آغاز محض تورے خدائو ارادے و تائود سے ہوا تھا۔ ہم جلسہ موں محض تورو رضا حاصل کرنے کے لوے اور تورے ذکر موں بڑھنے کے لوے اورتورو محبت کے حصول کو خاطرشامل ہورہے ہوں۔ ہمیں وہ تمام برکات عطا فرما جنہیں تو نے اس جلسہ سے وابستہ کر رکھا ہے۔ اور ہمارے اندر وہ پاک تبدیلی پیدا کردے جس کا تو نے ارادہ کیا اور جس کے لیے تو نے ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سچے خادم کو اس دنیا میں بھیجا تاکہ ہم حقیقی رنگ میں اس کی بیعت کر سکیں۔‘‘
میری آپ کو یہ نصیحت ہے کہ آپ اپنی روحانی حالتوں کوبہتر بنائیں اور اپنے روزمرہ کےمعاملات اور رویوں میں آپ کے عمل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی جو اپنی جماعت سے توقعات ہیں ان کے مطابق ہوں۔ آپ اس بات پر راضی ہو کر نہ بیٹھ جائیں کہ ہم نے بیعت کر لی ہےاور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مان لیا ہے بلکہ اپنی استعداد وں کے مطابق شرائط بیعت کو پورا کرنے کی پوری کوشش کریں اور اپنے اندر مسلسل تبدیلی پیدا کریں تا آپ پہلے سے بہتر پرہیزگار اورتقویٰ شعار احمدی مسلمان بن جائیں۔
پھر میں آپ کو خلافت احمدیہ کے خدائی نظام کی اہمیت کی طرف بھی توجہ دلاتا ہوں، ہمیشہ خلیفۃ المسیح سے وفادار رہیں اور مضبوط تعلق بنا کر رکھیں۔ اپنے بچوں کو بھی خلافت کی برکات سے آگاہ کرتے رہیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی آئندہ نسلیں ہمیشہ خلافت کی راہنمائی میں اور اس کے بابرکت سایہ و حفاظت میں رہیں۔ آپ لوگ ایم ٹی اے باقاعدگی سےدیکھا کریں اور اپنے اہل خانہ بالخصوص بچوں کو اس کی تلقین کیا کریں۔میرے خطبات جمعہ کوشش کر کے براہ راست سنیں اور اسی طرح مختلف تقاریب اور پروگراموں میں میرے دیے گئے خطابات اور تقاریر خصوصیت کے ساتھ سنا کریں۔اس طرح آپ کا خلافت کے ساتھ ایک گہرا تعلق قائم رہے گا، ایمان مضبوط ہو گا۔
میں آپ کو یاددہانی کروانا چاہتا ہوں کہ تبلیغ ہر احمدی کا فرض ہے۔آپ کو سوئٹزرلینڈ کے تمام لوگوں تک اسلام احمدیت کا پُر امن پیغام پہنچانے کیلئے دانشمندانہ منصوبہ بنانے اور نئے راستے تلاش کرتے رہنا چاہئے۔
آخر پر میری آپ کیلئے خاص طور پر یہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے جلسہ کو بہت کامیاب کرے اورآپ کو ایمان وایقان میں ایک نئی تازگی پیدا کرنے کی توفیق دے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی زندگیوں میں سچی تبدیلی کرکے، نیکی ، اخلاقی درستگی، اعمال صالحہ اوراسلام اورانسانیت کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ کا فضل آپ سب کے شامل حا ل ہو۔
(بشکریہ اخبار الفضل ا نٹرنیشنل 11؍نومبر2023ء)