اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




کلام امام الزمان

2024-02-22

ارشادات عالیہ  سیّدناحضرت مسیح موعود ومہدی معہود علیہ الصّلٰوۃ و السّلام  بابت مصلح موعود 

’’ تیری برکات کادوبارہ نور ظاہرکرنے کیلئے تجھ سے ہی اور تیری ہی نسل میں سے ایک شخص کھڑا کیا جائے گا ‘‘

سیّدناحضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے ذریعہ حضرت مسیح موعودعلیہ السلام کی برکات کا ظہور


’’خدا نے مجھے وعدہ دیا ہے کہ تیری برکات کادوبارہ نور ظاہرکرنے کیلئے تجھ سے ہی اور تیری ہی نسل میں سے ایک شخص کھڑا کیا جائے گا جس میں مَیں روح القدس کی برکات پھونکوںگا ۔ وہ پاک باطن اور خدا سے نہایت پاک تعلق رکھنے والا ہوگا اور مَظْہَرُالْحَقِّ وَ ا لْعَلَاء ہوگا گویا خدا آسمان سے نازل ہوا۔‘‘ (تحفۂ گولڑویہ، روحانی خزائن جلد 17،صفحہ 181)

’’خدا تعالیٰ نے ایک قطعی اور یقینی پیشگوئی میں میرے پر ظاہر کررکھا ہے کہ میری ہی ذریت سے ایک شخص پیدا ہوگا جس کو کئی باتوں میں مسیح سے مشابہت ہوگی ۔ وہ آسمان سے اترےگا اور زمین والوں کی راہ سیدھی کردےگا اور وہ اسیروں کو رستکاری بخشے گا اور ان کو جو شبہات کی زنجیروں میں مقیّدہیں رہائی دے گا۔ فرزند دلبند گرامی ارجمند ، مَظْہَرُالْحَقِّ وَالْعَلَاءِ کَاَنَّ اللّٰہَ نَزَلَ مِنَ السَّمَآئِ ۔‘‘ (ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد3،صفحہ180)

’’خدا نے مجھے خبر دی ہے کہ مَیں تیری جماعت کیلئے تیری ہی ذریت سے ایک شخص کو قائم کروں گا اور اس کو اپنے قرب اور وحی سے مخصوص کروں گا اور اس کے ذریعہ سے حق ترقی کرےگا اور بہت سے لوگ سچائی کو قبول کریں گے سو اُن دنوں کے منتظر رہو اور تمہیں یاد رہے کہ ہر ایک کی شناخت اس کے وقت میں ہوتی ہےاور قبل از وقت ممکن ہے کہ وہ معمولی انسان دکھائی دے یا بعض دھوکہ دینے والے خیالات کی وجہ سے قابل اعتراض ٹھہرے جیسا کہ قبل از وقت ایک کامل انسان بننے والا بھی پیٹ میں صرف ایک نطفہ یا علقہ ہوتا ہے۔‘‘ (رسالہ الوصیت ، روحانی خزائن جلد20،صفحہ306حاشیہ)