اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




کلام امام الزمان

2023-10-12

منگنی پر مٹھائی تقسیم کرنا جائز ہے مگر آتش بازی اور تماشا وغیرہ بالکل منع ہیں 

 

’’نسبتوں کی تقریب پر جو شکر وغیرہ بانٹتے ہیں دراصل یہ بھی اسی غرض کیلئے ہوتی ہے کہ دوسرے لوگوں کو خبر ہوجاوے اور پیچھے کوئی خرابی پیدانہ ہو ۔ مگر اب یہ اصل مطلب مفقود ہوکر اس کی جگہ صرف رسم نے لے لی ہے ۔ اور اس میں بہت سی باتیں اَور پیدا کی گئی ہیں ۔ پس ان کو رسوم نہ قرار دیا جاوے بلکہ یہ رشتہ ناطہ کو جائز کرنے کیلئے ضروری امور ہیں ۔ یاد رکھو جن امور سے مخلوق کو فائدہ پہنچا ہے شرع اس پر ہرگز زد نہیں کرتی کیونکہ شرع کی خود یہ غرض ہے کہ مخلو ق کو فائدہ پہنچے۔ آتش بازی اور تماشا وغیرہ یہ بالکل منع ہیںکیونکہ اس سے مخلوق کو کوئی فائدہ بجز نقصان کے نہیںہے۔‘‘

(ملفوظات جلد دوم صفحہ 310 )