اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




کلام امام الزمان

2025-09-04

استغفار بہت پڑھا کرو انسان کے واسطے غموں سے سُبک ہونے کے واسطے یہ طریق ہے

استغفار کلیدِ ترقیات روحانی ہے
ایک شخص نے اپنے قرض کے متعلق دعا کے واسطے عرض کی۔ فرمایا:
’’استغفار بہت پڑھا کرو۔ انسان کے واسطے غموں سے سُبک ہونے کے واسطے یہ طریق ہے۔ ‘‘
ایک شخص کو استغفار کی تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ
استغفار کلیدِ ترقیاتِ روحانی ہے۔
قرآن شریف میں مسیح موعود اور اُس کی جماعت کا ذکر
فرمایا:’’قرآن شریف میں چارسورتیں ہیں، جو بہت پڑھی جاتی ہیں۔ اُن میں مسیح موعود اور اس کی جماعت کا ذکر ہے۔ (ا) سورۃ فاتحہ جو ہر رکعت میں پڑھی جاتی ہے۔ اس میں ہمارے دعوے کا ثبوت ہے۔ جیساکہ اس تفسیر میں ثابت کیا جائے گا۔ (۲) سورۃ جمعہ جس میں اٰخَرِيْنَ مِنْهُمْ مسیح موعود کی جماعت کے متعلق ہے۔ یہ ہر جمعہ میں پڑھی جاتی ہے۔ (۳) سورۂ کہف جس کے پڑھنے کے واسطے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تاکید فرمائی ہے۔ اس کی پہلی اور پچھلی دس آیتوں میں دجّال کا ذکر ہے۔ (۴) آخر ی سورۃ قرآن کی جس میں دجال کا نام خَنَّاس رکھا ہے۔ یہ وہی لفظ ہے جو عبرانی توریت میں دجّال کے واسطے آیا ہے۔ یعنی نحاش۔ ایسا ہی قرآن شریف کے اور مقامات میں بھی بہت ذکر ہے۔
(ملفوظات جلد 2 صفحہ 86، ایڈیشن 2018، قادیان)