صوم رمضان
فرمایا:رمضان کا مہینہ مبارک مہینہ ہے۔ دعا ؤں کا مہینہ ہے۔
فرمایا۔ ’’میری تو یہ حالت ہے کہ مرنے کے قریب ہو جاؤں تب روزہ چھوڑتا ہوں۔ طبیعت روزہ چھوڑنے کو نہیں چاہتی۔ یہ مبارک دن ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل ورحمت کے نزول کے دن ہیں۔ ‘‘
سادگی
’’یاد رکھو بچوں کی سی سادگی جب تک نہ ہو اُس وقت تک انسان نبیوںکا مذہب اختیار نہیں کر سکتا ہے۔‘‘
زندگی کا ستون
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طبیعت کچھ علیل تھی۔ فرمایا:
’’ہر چیز کا ستون ہوتا ہے۔ زندگی اور صحت کا ستون خدا تعالیٰ کا فضل ہے۔‘‘
ایک شخص نے سنایا کہ مشہور کتب فروشوںکے پاس دور دور سے آپ کی کتابوںکی مانگ آتی ہے۔ فرمایا:
’’اللہ تعالیٰ نے جو ہوا چلائی ہے۔ لوگ اپنی اپنی جگہ تحقیقات میں لگے ہوئے ہیں۔ ‘‘(ملفوظات جلد 2 صفحہ83تا 84، ایڈیشن 2018، قادیان)