اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




2024-02-22

129واں جلسہ سالانہ قادیان

مورخہ 27،28اور29؍دسمبر2024ءکو منعقد ہوگا

 

سیّدنا حضرت امیر المومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے129ویں جلسہ سالانہ قادیان 2024ءکیلئے مورخہ 27،28اور29؍دسمبر2024ء (بروز جمعہ ، ہفتہ ، اتوار)کی تاریخوں کی منظوری مرحمت فرمائی ہے۔ احباب جماعت ابھی سے دعاؤں کے ساتھ اس مبارک جلسہ میں شمولیت کی نیت کر کے تیاری شروع کردیں۔ اللہ تعالیٰ زیادہ سے زیادہ احباب جماعت کو جلسہ میں شامل ہوکر اس للّٰہی جلسہ سے فیضیاب ہونے کی توفیق عطا فرمائے ۔نیز جو دعائیں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے شاملین جلسہ کیلئے کی ہیں ہم سب کو ان کا وارث بنائے ۔آمین۔ اسی طرح اس جلسہ سالانہ کے ہر لحاظ سے کامیاب اوربابرکت ہونے نیز سعید روحوں کی ہدایت کا موجب بننے کیلئے دعائیں جاری رکھیں۔جزاکم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء۔

(ناظر اصلا ح وارشاد مرکزیہ قادیان)