قاعدہ یسرنا القرآن
مصنف : صاحبزادہ پیر منظور محمد صاحب رضی اللہ عنہ
قاعدہ یسرنا القرآن مشہور ومعروف قاعدہ ہے ، جو 1904ء سے رائج ہے۔ اس قاعدہ کے ذریعہ بچہ نہایت آسانی سے جلد قرآن شریف پڑھنا سیکھ لیتا ہے۔ اس قاعدہ میں قرآن شریف پڑھنے کے تمام قواعد درج ہیں ۔ مصنف نے اس کی تصنیف کے ساتھ ایسی طرز کتابت ایجاد کی ہے اور حروف اور اعراب کو اس طریق سے لکھا ہے کہ قاعدہ پڑھنے والے کو غلطی نہ لگے ۔ نئی ٹیکنالوجی کے سبب اب اسے کمپوز کر کے خوبصورت ٹائٹل اور دیدہ زیب لکھائی کے ساتھ شائع کیا گیا ہے۔