اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




2023-11-23

صدر انجمن احمدیہ ،انجمن تحریک جدید،انجمن وقف جدید قادیان کے ادارہ جات میں خدمت کے خواہشمنداحباب متوجہ ہوں

صدر انجمن احمدیہ قادیان کے ادارہ میں خدمت کے خواہشمنداحباب متوجہ ہوں

شرائط برائے اسامی درجہ دوم

(1)امیدوار کی عمر 25سال سےزائد اور 18 سال سےکم نہ ہو(2) امیدوار کی تعلیمی قابلیت کم از کم 10+2 45% فیصد نمبرات کے ساتھ ہونی چاہئے(3)امیدوار اردو/انگریزی کمپوزنگ جانتا ہواور رفتار25الفاظ فی منٹ ہو (4)اس اعلان کے بعد2 ماہ کے اندر جو درخواستیںموصول ہونگی انہیں پر غور ہوگا(5)نصاب امتحان کمیشن برائے کارکنان درجہ دوم درج ذیل ہے۔پرچہ کے ہر جز میں کامیاب ہونالازمی ہے
جزاوّل٭قرآن کریم ناظرہ مکمل ، پہلا پارہ با ترجمہ٭چالیس جواہر پارے ، ارکان اسلام، نماز مکمل باترجمہ (30 نمبرات) جزدوم ٭کشتی نوح، برکات الدعا، دینی معلومات٭ مضمون بابت عقائد جماعت احمدیہ ٭نظم از درّثمین(شان اسلام) (20نمبرات) جزسوم٭ انگریزی بمطابق معیار انٹرمیڈیٹ (10+2) (20نمبرات) جزچہارم٭حساب بمطابق معیار میٹرک (دفتری امپرسٹ سے متعلق سوالات) (20نمبرات)جز پنجم٭ معلومات عامّہ(G.K) (10 نمبرات)
(6)تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواران کاہی ا نٹرویو ہوگا(7)تحریری امتحان،کمپیوٹر ٹیسٹ و انٹرویو میں کامیابی کی صورت میں امیدوار کو نور ہسپتال قادیان سے طبی معائنہ کروانا ہوگا اور صرف وہی امیدوار خدمت کے اہل ہوںگے جو نور ہسپتال کے طبی بورڈ کی رپورٹ کے مطابق صحت مند اور تندرست ہوںگے(8) سلیکشن کی صورت میں امیدوارکو قادیان میں اپنی رہائش کا انتظام خود کرنا ہوگا ۔بعد میں رہائش کے تعلق سے موصول ہونے والی درخواست پر کوئی کاروائی نہیں ہوگی(9)سفر خرچ قادیان آمد و رفت امیدوار کے اپنے ذمہ ہوںگے
( نوٹ: تحریر ی امتحان وانٹرویو کی تاریخ سے امیدواران کو بعد میں مطلع کیاجائیگا)

صدر انجمن احمدیہ ،انجمن تحریک جدید،انجمن وقف جدید قادیان کے ادارہ جات میں
بطور مالی/باورچی/نانبائی/کیئر ٹیکر/چوکیدار/ خدمت کے خواہشمند متوجہ ہوں

شرائط برائے اسامی گریڈدرجہ چہارم

(1)امیدوار کی عمر 40 سال سےزائد اور 18 سال سے کم نہ ہو(2) امیدوار کی تعلیم کی کوئی شرط نہیں ہے تاہم پڑھے لکھے اُمیدوار کو ترجیح دی جائے گی(3)برتھ سرٹفکیٹ پیش کرنا ضروری ہوگا(4)اس اعلان کے بعد2 ماہ کے اندر جو درخواستیںموصول ہونگی انہیں پر غور ہوگا (5)وہی اُمیدوار خدمت کیلئے لئے جائیں گے جو مرکزی کمیٹی برائے بھرتی کارکنان کے انٹرویو میں کامیاب ہونگے (6)انٹرویو میں کامیابی کی صورت میں امیدوار کو نور ہسپتال قادیان سے طبی معائنہ کروانا ہوگا اور صرف وہی امیدوار خدمت کے اہل ہوںگے جو نور ہسپتال کے طبی بورڈ کی رپورٹ کے مطابق صحت مند اور تندرست ہونگے (7)سلیکشن کی صورت میں امیدوارکو قادیان میں اپنی رہائش کا انتظام خود کرنا ہوگا (8)سفر خرچ قادیان آمد و رفت امیدوار کے اپنے ذمہ ہوںگے۔ ( نوٹ:انٹرویو کی تاریخ سے امیدواران کو بعد میں مطلع کیاجائیگا)

مزید معلومات کیلئے رابطہ کریں
نظارت دیوان صدر انجمن احمدیہ قادیان( پن کوڈ143516-)
موبائل:09682627592 09682587713,دفتر:01872-501130
E-mail: [email protected]