اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




2023-02-23

شرائط برائے اسامی درجہ دوم صدرانجمن احمدیہ قا دیان

(1)امیدوار کی عمر 25سال سےزائد اور 18 سال سےکم نہ ہو(2) امیدوار کی تعلیمی قابلیت کم از کم 10+2 45%فیصد نمبرات کے ساتھ ہونی چاہئے(3)امیدوار اردو/انگریزی کمپوزنگ جانتا ہواور رفتار 25الفاظ فی منٹ ہو(4)اس اعلان کے بعد2 ماہ کے اندر جو درخواستیںموصول ہونگی انہیں پر غور ہوگا(5)نصاب امتحان کمیشن برائے کارکنان درجہ دوم درج ذیل ہے۔پرچہ کے ہر جزء میں کامیاب ہونالازمی ہے۔
جزاوّل: قرآن کریم ناظرہ مکمل ۔ پہلا پارہ با ترجمہ،چالیس جواہر پارے ، ارکان اسلام، نماز مکمل باترجمہ(30 نمبرات)
جزدوم: کشتی نوح، برکات الدعا، دینی معلومات ،مضمون بابت عقائد جماعت احمدیہ ،نظم از درّثمین(شان اسلام) (20 نمبرات)
جزسوم: انگریزی بمطابق معیار انٹرمیڈیٹ (10+2)(20 نمبرات)
جزچہارم:حساب بمطابق معیار میٹرک (دفتری امپرسٹ سے متعلق سوالات )(20 نمبرات)
جز پنجم: معلومات عامّہ(G.K) (10 نمبرات)
6)تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواران کاہی ا نٹرویو ہوگا(7)تحریری امتحان،کمپیوٹر ٹیسٹ و انٹرویو میں کامیابی کی صورت میں امیدوار کو نور ہسپتال قادیان سے طبی معائنہ کروانا ہوگا اور صرف وہی امیدوار خدمت کے اہل ہوںگے جو نور ہسپتال کے طبی بورڈ کی رپورٹ کے مطابق صحت مند اور تندرست ہوںگے(8) سلیکشن کی صورت میں امیدوارکو قادیان میں اپنی رہائش کا انتظام خود کرنا ہوگا (9)سفر خرچ قادیان آمد و رفت امیدوار کے اپنے ذمہ ہوںگے۔
(نوٹ :تحریر ی امتحان وانٹرویو کی تاریخ سے امیدواران کو بعد میں مطلع کیاجائیگا)