وقف جدید کا مالی سال جو یکم جنوری سے شروع ہوکر 31 دسمبر کو اختتام پذیر ہوتا ہے۔ اسکے اختتام میں بہت کم عرصہ رہ گیا ہے لہذا تمام مجاہدین وقف جدید بھارت سے درخواست کی جاتی ہے کہ اپنے وعدہ جات کی ادائیگی کی طرف توجہ فرمائیں اور ذی حیثیت احباب جس قدر ممکن ہو اپنے وعدہ جات سے بڑھ کر بھی ادائیگی کی کوشش کریں۔
جماعت کے تمام افراد بڑے بچے عورتیں ہر عمر کے لوگ اس مالی قربانی میں حصہ لے سکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو وقف جدید کے اس مالی جہاد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے تا کہ ہم سب حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز کی کامل اطاعت و فرمانبرداری کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کر سکیں ۔
تمام عہدیداران جماعت مبلغین و معلمین کرام سے تعاون اور دعاؤں کی درخواست ہے۔ (ناظم مال وقف جدید انجمن احمدیہ قادیان)