اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




دسویں وبارہویں کے احمدی طلباء وطالبات کی نمایاں کامیابی

امسال تعلیم الاسلام سینئر سیکنڈری اسکول قادیان اور نصرت گرلزہائی اسکول قادیان کی دسویں اور بارہویں کلاسز کے بورڈ کے سالانہ امتحانات کے نتائج سامنے آئے ہیں جن کے مطابق تعلیم الاسلام سینئر سیکنڈری اسکول قادیان کی دسویں کلاس کے 6بچوں نے 80فیصد سے زائد نمبر حاصل کئے ہیں اور نصرت گرلز ہائی اسکول قادیان کی دسویں بورڈ کلاس کی 4بچیوں نے 80فیصدسے زائد اور 2بچیوں نے 90فیصد سے بھی زائد نمبر حاصل کئے ہیں ۔ (الحمدللہ )اسی طرح تعلیم الاسلام سینئر سیکنڈری اسکول قادیان کی بارہویں  بورڈ  کلاس کے 30طلباء وطالبات نے 80فیصد سے زائد اور11طلباء طالبات نے 90فیصد سے بھی زائد نمبر حاصل کئے ہیں ۔ (الحمد للہ )
احباب جماعت کی خدمت میں ان نتائج کی اطلاع دیتے ہوئے ان سب بچوں کیلئے دعا کی تحریک کی جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سب بچوں کے علم وعرفان میں برکت عطا فرمائے۔ تعلیمی میدان میں اور زیادہ کامیابیوں سے نوازے اور سلسلہ کیلئے مفید وجود بنائے ۔( آمین )

(ناظرتعلیم صدر انجمن احمدیہ قادیان )