اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




.

2026-08-13

اعلان برائے داخلہ جامعہ احمدیہ قادیان و شارٹ ٹرم معلم کورس

جامعہ احمدیہ قادیان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا قائم کردہ وہ مقدس ادارہ ہے جہاں سے اب تک سینکڑوں علماء اور مبلغین کرام فارغ التحصیل ہوکر دُنیا بھر میں اسلام کی حقیقی تعلیمات کو دُنیا کے کونوں تک پہنچانے کا فریضہ ادا کر رہے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ واقفین نو اور غیر واقفین نو طلباء کو جامعہ احمدیہ میں داخلہ لیکر دینی تعلیم حاصل کرکے سلسلہ کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو پیش کرنا چاہئے۔

جامعہ احمدیہ میں (سات سالہ مربی کورس، شارٹ ٹرم معلم کورس ) کے لئے داخلہ کی کاروائی جاری ہے۔ماہ اگست 2026ء کے پہلے ہفتہ میں داخلہ ٹیسٹ اور انٹرویو کی کاروائی ہوگی۔لہذا وہ طلباء جن کے میٹرک یا +2کے امتحان مکمل ہو گئے ہیں،اور وہ جامعہ احمدیہ میں یاشارٹ ٹرم معلم کورس میں داخلہ لینا چاہتے ہیں وہ شعبہ وقف نو بھارت یا نظارت تعلیم سے رابطہ کریں اور جلد سے جلد داخلہ فارم برائے جامعہ احمدیہ پُر کرکے دفتر وقف نو بھارت(نظارت تعلیم) میں بھجوائیں۔

داخلہ کے لئے درج ذیل شرائط ہیں:

1. میٹرک پاس طالب علم کے لئے عمر کی حد17سال اور 2+پاس طالب علم کے لئے 19سال ہے۔عمر کی حد میں حفاظ کرام کو استثنائی طور پر رعایت دی جا سکتی ہے۔

2. جامعہ احمدیہ میں داخلہ کے لئے نیشنل کیرئیر پلاننگ کمیٹی وقف نو بھارت طلباء کا انٹرویو اور تحریری ٹیسٹ لے گی اور جامعہ احمدیہ کے لئے Selectکریگی۔تحریری ٹیسٹ میں قرآن مجید،اسلام، احمدیت، دینی معلومات، اُردو، انگریزی اور جنرل نالج سے متعلق سوالات ہونگے۔

3. تحریری ٹیسٹ اور انٹرویو میں کامیاب ہونے والے طلباء کا نور ہسپتال قادیان سے میڈیکل ٹیسٹ ہوگا۔تحریری ٹیسٹ، انٹرویو اور میڈیکل ٹیسٹ میں پاس ہونے والے طلباء کو سیدنا حضور انور کی منظوری سے جامعہ احمدیہ میں داخلہ دیا جائے گا۔

4. اسی طرح شادی شدہ اور گریجویٹ احباب کے لئے شارٹ ٹرم معلم کور س کا دورانیہ ڈھائی سال مقرر ہے جس میں دو سال(24ماہ) تدریس اور 6ماہ ٹریننگ شامل ہے۔جبکہ میٹرک/ +2پاس اور انڈر گریجویٹ کے لئے معلم کورس کا دورانیہ ساڑھے تین سال مقرر ہے جس میں 3سال تدریس اور 6ماہ ٹریننگ شامل ہے۔

5. داخلہ فارم بذریعہ Mailمنگوانے کے لئے ایڈریس:

[email protected]

WAQF-E-NAU DEPARTMENT)NAZARAT TALEEM)

Darul Balagh, CIVIL LINE , QADIAN

DISTRICT: GURDASPUR, PUNJAB (INDIA)PIN:143516

CONTACT: 01872-500975

(صدر نیشنل کیرئیر پلاننگ کمیٹی وقف نو بھارت)