اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




.

2025-07-24

شعبہ تزئین (قادیان) میں مالی کی خدمت کے خواہشمند متوجہ ہوں

شرائط :
(1) اُمید وار کی عمر 50 سال سے زائد اور 18 سال سے کم نہ ہو۔
(2) اُمیدوار کی تعلیم کی کوئی شرط نہیں ہے۔
(3) تاریخ پیدائش کے ثبوت کے طور پر کسی سرکاری ادارہ سے جاری شدہ دستاویز قابل قبول ہوگا۔
(4) وہی اُمیدوار خدمت کے لئے منتخب ہونگے جو مرکزی کمیٹی برائے بھرتی کارکنان کے انٹرویو میں کامیاب ہوں گے۔ مالی کے کاموں کا تجربہ رکھنے والے اُمیدوار کو ترجیح دی جائے گی۔
(5) انٹرویو میں کامیابی کی صورت میں اُمیدوار کو نور ہسپتال قادیان سے ذاتی خرچ پر طبی معائنہ (اخراجات تقریباً 2,500/-) کروانا ہوگا اور صرف وہی اُمیدوار خدمت کے اہل ہوں گے جو نور ہسپتال کے طبی بورڈ کی رپورٹ کے مطابق صحت مند اور تندرست ہوں گے۔
(6) سلیکشن کی صورت میں اُمیدوار کو قادیان میں اپنی رہائش کا انتظام خود کرنا ہوگا۔
(7) سفر خرچ قادیان آمد و رفت اُمیدوار کے اپنے ذمہ ہوں گے۔
(8) اس اعلان کے بعد 2 ماہ کے اندر جو درخواستیں موصول ہوں گی انہیں پر غور ہوگا۔
نوٹ : انٹرویو کی تاریخ سے اُمیدوار کو بعد میں مطلع کیا جائے گا۔
مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں
نظارت دیوان صدر انجمن احمدیہ قادیان پن کوڈ : 143516
موبائل : 09888232530,09682627592 دفتر : 01872-501130
E-mail: [email protected]