اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




.

2025-06-19

تعلیم الاسلام سینئر سیکنڈری اسکول و نصرت گرلز ہائی اسکول قادیان کے بورڈ کے امتحانات کے نتائج

امسال تعلیم الاسلام سینئر سیکنڈری اسکول قادیان اور نصرت گرلز ہائی اسکول قادیان کی پانچویں، آٹھویں، دسویں اور بارہویں کلاسز کے بورڈ کے سالانہ امتحانات کے نتائج اس طرح رہے:
تعلیم الاسلام سینئر سیکنڈری اسکول قادیان کی پانچویں بورڈ کلاس کے 13 بچوں نے 80 فی صد سے زائد نمبر حاصل کئے ہیں اور 7 بچوں نے 90 فی صد سے بھی زائد نمبر حاصل کئے ہیں۔ آٹھویں بورڈ کلاس کے 5 بچوں نے 80 فی صد سے زائد نمبر حاصل کئے ہیں۔ دسویں بورڈ کلاس کے 11 بچوں نے 80 فی صد سے زائد نمبر حاصل کئے ہیں اور 7 بچوں نے 90 فی صد سے بھی زائد نمبر حاصل کئے ہیں۔ بارہویں بورڈ کلاس کے 23 طلباء، طالبات نے 80 فی صد سے زائد اور 7 طلباء و طالبات نے 90 فی صد سے بھی زائد نمبر حاصل کئے ہیں۔ (الحمدللہ)
اسی طرح نصرت گرلز ہائی اسکول قادیان کی پانچویں بورڈ کلاس میں 11 بچیوں نے 80 فی صد سے زائد اور 10 بچیوں نے 90 فی صد سے بھی زائد نمبر حاصل کئے ہیں۔ آٹھویں بورڈ کلاس کی 4 بچیوں نے 80 فی صد سے زائد اور 14 بچیوں نے 90 فی صد سے بھی زائد نمبر حاصل کئے ہیں اور ایک بچی میرٹ لسٹ میں بھی آئی ہے۔ دسویں بورڈ کلاس کی 7 بچیوں نے 80 فی صد سے زائد نمبر حاصل کئے اور 11 بچیوں نے 90 فی صد سے بھی زائد نمبر حاصل کئے ہیں۔ (الحمدللہ)
اللہ تعالیٰ ان سب بچوں، بچیوں کے علم و عرفان میں برکت عطا فرمائے، آئندہ تعلیمی میدان میں اور زیادہ کامیابیوں سے نوازے اور سلسلہ کے لئے مفید وجود بنائے۔ (آمین)۔ (ناظر تعلیم قادیان)