اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




.

2025-05-29

احباب توجہ فرمائیں نور ہسپتال قادیان میںایم بی بی ایس ڈاکٹر کی ضرورت ہے

مطلوبہ کوائف / تعلیمی قابلیت / تجربہ
(1) اُمیدوار MBBS کی ڈگری مع Rotatory Internship مکمل کرچکا / چکی ہو۔
(2) کسی بھی صوبہ کےمیڈیکل کاؤنسل کا رجسٹریشن رکھتا / رکھتی ہو۔
(3) کسی معروف ہسپتال میں کم از کم 02 سالہ تجربہ ہو۔
(4) عمر 30 سال سے زائد نہ ہو۔ (حالات کے پیش نظر استثنائی صورت پر غور کیا جاسکتا ہے۔)
(5) گریڈ 20052-561-24540-784-33948-884-41020 مع مراعات حسب قواعد۔
(6) اُمیدوار صحت مند ہو۔ دینی و اخلاقی حالت اچھی ہو۔ مہذب ہو، مریضوں و ساتھ کام کرنے والوں کے ساتھ حِلم کا رویہ رکھتی / رکھتا ہو۔
(7) Male اُمیدوار کو ترجیح دی جائیگی۔
ضروری ہدایات
(1) ہفت روزہ اخبار بدر میں شائع آخری اعلان کے بعد 2 ماہ کے اندر جو درخواستیں موصول ہونگی انہیں پر غور ہوگا۔
(2) خواہشمند اُمیدوار اپنی درخواستیں مطبوعہ فارم پر اپنے ضلع امیر / مقامی امیر / صدر جماعت / مبلغ انچارج کے تصدیقی دستخط مع مہر کے ساتھ ارسال کریں۔
(3) انٹرویو میں کامیابی کی صورت میں اُمیدوار کو نور ہسپتال قادیان سے طبی معائنہ کروانا ہوگا اور صرف وہی اُمیدوار خدمت کا اہل ہوگا جو نور ہسپتال کے طبی بورڈ کی رپورٹ کے مطابق صحت مند اور تندرست ہوگا۔
(4) سفر خرچ قادیان آمد و رفت و اخراجات میڈیکل سرٹفکیٹ اُمیدوار کے اپنے ذمہ ہوں گے۔
(5) بوقتِ انٹرویو اپنی اصل تعلیمی سندات اپنے ہمراہ لانا ضروری ہوگا۔
نوٹ : انٹرویو کی تاریخ سے اُمیدواران کو بعد میں مطلع کیا جائے گا۔
مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں
نظارت دیوان صدر انجمن احمدیہ قادیان، گورداسپور پنجاب۔ پن کوڈ : 143516
موبائل : 9682587713,9888232530,9682627592 دفتر : 01872-501130
Email:[email protected]