اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




.

2024-12-05

اعلان برائے اسامی نرس/OTAمیل نرس/فارماسسٹ نورہسپتال قا دیان

تعلیمی قابلیت برائے نرس/OTAمیل نرس:
(1) اُمیدوارنے 2+10 (فزکس ،کیمسٹری، بایولوجی )کے بعد کم ازکم OTA/B.Sc Nursing/GNMکاکورس کیا ہو۔
(2) پنجاب نرسز رجسٹریشن کاؤنسل کا رجسٹریشن رکھتی ہو/ رکھتا ہو۔(عدم رجسٹریشن کی صورت میں چھ ماہ کے اندر منتقلی رجسٹریشن کا Affidavitمنسلک کرنا ہوگا)
(3) ڈاکٹری ہدایات پڑھنے کی صلاحیت ہو۔
(4) کسی معروف ہسپتال کا کم از کم 02سالہ تجربہ ہو۔
(5) اُمیدوار کی عمر30سال سے زائد نہ ہو۔حالات کے پیش نظر استثنائی صورت پر غور کیا جاسکتا ہے۔
(6) گریڈ۔9792-223-11576-271-14828-318-17372
(7) اُمیدوارصحت مند ہو۔دینی و اخلاقی حالت اچھی ہو۔مہذب ہو،مریضوں و ساتھ کام کرنے والوں کے ساتھ حِلم کا رویہ رکھتی ہو/ رکھتا ہو۔
تعلیمی قابلیت برائےفارماسسٹ:
(1) اُمیدوارنے 2+10 (فزکس ،کیمسٹری ،بایولوجی ) کے بعد کسی رجسٹرڈ سرکاری ادارہ سے کم ازکم B.Pharmacy/D.Pharmacyکیا ہو۔
(2) فارمیسی کاؤنسل آف پنجاب کارجسٹریشن رکھتی ہو/ رکھتا ہو۔(عدم رجسٹریشن کی صورت میں چھ ماہ کے اندر منتقلی رجسٹریشن کا Affidavitمنسلک کرنا ہوگا)
(3) ڈاکٹری ہدایات پڑھنے کی صلاحیت ہو۔
(4) کسی معروف ہسپتال کاکم از کم 02 سالہ تجربہ ہو۔
(5) اُمیدوار کی عمر30سال سے زائد نہ ہو۔حالات کے پیش نظر استثنائی صورت پر غور کیا جاسکتا ہے۔
(6) گریڈ۔11063-302-13479-443-18795-506-22843
(7) اُمیدوارصحت مند ہو۔دینی و اخلاقی حالت اچھی ہو۔مہذب ہو،مریضوں و ساتھ کام کرنے والوں کے ساتھ حِلم کا رویہ رکھتی ہو/ رکھتا ہو۔
ضروری ہدایات:
(1) ہفت روزہ اخبار بدر میں شائع آخری اعلان کے بعد2 ماہ کے اندر جو درخواستیںموصول ہونگی انہیں پر غور ہوگا۔
(2) خواہشمند اُمیدوار اپنی درخواستیں مطبوعہ فارم پر اپنے ضلع امیر/مقامی امیر/صدر جماعت/مبلغ انچارج کے تصدیقی دستخط مع مہر کے ساتھ ارسال کریں۔
(3) انٹرویو میں کامیابی کی صورت میں اُمیدوار کو نور ہسپتال قادیان سے طبی معائنہ کروانا ہوگا اور صرف وہی اُمیدوار خدمت کا اہل ہوگا جو نور ہسپتال کے طبی بورڈ کی رپورٹ کے مطابق صحت مند اور تندرست ہوگا۔
(4) سلیکشن کی صورت میں اُمیدوارکو قادیان میں اپنی رہائش کا انتظام خود کرنا ہوگا ۔
(5) سفر خرچ قادیان آمد و رفت اور میڈیکل کے تمام اخراجات اُمیدوار کے اپنے ذمہ ہوںگے۔
(6) بوقتِ انٹرویو اپنی اصل تعلیمی سندات اپنے ہمراہ لانا ضروری ہوگا۔
نوٹ: انٹرویو کی تاریخ سے اُمیدواران کو بعد میں مطلع کیا جائیگا۔

مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں
نظارت دیوان صدر انجمن احمدیہ قادیان ،گورداسپور پنجاب۔ پن کوڈ : 143516
موبائل :9682587713,9888232530,9682627592 دفتر: 01872-501130
Email: [email protected]