دارالصناعت قادیان میں سالانہ فنکشن و نمائش کا انعقاد
مورخہ 20اپریل 2024ء بروز ہفتہ دارالصناعت قادیان کا سالانہ فنکشن منعقد ہوا۔ فنکشن و نمائش کا آغاز صبح ٹھیک 11بجے ہوا۔ مکرم ایڈیشنل ناظر صاحب اعلیٰ نے نمائش کا افتتاح کیا ۔ مہمانان کرام نے نمائش کا معائنہ کیا۔ امسال دارالصناعت کے 24 طلباء نے اپنے ٹریڈز کے ماڈلز پیش کئے۔تلاوت ،نظم ،سالانہ کار گزاری رپورٹ و صدارتی خطاب کے بعد 42 طلباء کو provisional certificateاور نمائش کے certificateدئیے گئے۔نیز طلباء میں خصوصی انعامات سے بھی نوازا گیا ۔ دعا کے ساتھ فنکشن اختتام پذیر ہوا۔ اللہ سے دعا ہے کہ دارالصناعت سے فارغ ہونے والے طلباء وطن و قوم کیلئے مفید وجود بنیں۔
دارالصناعت کے نئے سیشن 2024-25کے لئے داخلے شروع ہیں۔ خواہشمند نوجوان داخلہ کے لئے رابطہ کریں۔ (پرنسپل دارالصناعت قادیان)