اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




2023-05-25

اہم اعلان :: احمدی طلباء متوجہ ہوں
(برائے داخلہ جامعہ احمدیہ قادیان)

جامعہ احمدیہ قادیان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا قائم کردہ وہ مقدس ادارہ ہے جہاں سے اب تک سینکڑوں علماء اور مبلغین کرام فارغ التحصیل ہوکر اسلام کی حقیقی تعلیمات کو دُنیا کے کونوں تک پہنچانے کا فریضہ ادا کر رہے ہیں۔سیدنا حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے بھی کئی مواقع پر احمدی طلباء کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قائم کردہ اس مقدس دینی ادارہ سے تعلیم حاصل کرکے سلسلہ کی خدمت کی طرف توجہ دلائی ہے۔لہٰذا سیدنا حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشادات کی روشنی میں زیادہ سے زیادہ واقفین نو اور غیر واقفین نو طلباء کو جامعہ احمدیہ میں داخلہ لیکر دینی تعلیم حاصل کرکے سلسلہ کی خدمت کیلئے اپنے آپ کو پیش کرنا چاہئے۔لہٰذا وہ طلباء جو جامعہ احمدیہ میں داخلہ لینا چاہتے ہیں وہ شعبہ وقف نو بھارت (نظارت تعلیم ) سے رابطہ کریں اور جلد سے جلد داخلہ فارم برائے جامعہ احمدیہ پُر کرکے مورخہ 30؍جون تک دفتر وقف نو بھارت(نظارت تعلیم) میں بھجوائیں۔
داخلہ کیلئے درج ذیل شرائط ہیں:
(1)میٹرک پاس طالب علم کیلئے عمر کی حد17سال اور 2+پاس طالب علم کیلئے 19سال ہے۔عمر کی حد میں حفاظ کرام کو استثنائی طور پر رعایت دی جا سکتی ہے۔
(2)جامعہ احمدیہ میں داخلہ کیلئے نیشنل کیریئر پلاننگ کمیٹی وقف نو بھارت طلباء کا انٹرویو اور تحریری ٹیسٹ لے گی اور جامعہ احمدیہ کیلئے Selectکریگی۔تحریری ٹیسٹ میں قرآن مجید،اسلام ،احمدیت، دینی معلومات، اُردو، انگریزی اور جنرل نالج سے متعلق سوالات ہونگے۔
(3)تحریری ٹیسٹ اور انٹرویو میں کامیاب ہونے والے طلباء کا نور ہسپتال قادیان سے میڈیکل ٹیسٹ ہوگا۔تحریری ٹیسٹ، انٹرویو اور میڈیکل ٹیسٹ میں پاس ہونے والے طلباء کو سیدنا حضور انور کی منظوری سے جامعہ احمدیہ میں داخلہ دیا جائے گا۔
(4)گریجویشن پاس طلباء کو جامعہ احمدیہ میں داخلہ کی ترجیح دی جائے گی۔

داخلہ فارم بذریعہ Mailمنگوانے کیلئے ایڈریس:
[email protected]
WAQF-E-NAU DEPARTMENT (NAZARAT TALEEM)
Darul Balaqh, CIVIL LINE , QADIAN
DISTRICT: GURDASPUR, PUNJAB (INDIA)PIN:143516
CONTACT: 01872-500975, 9988991775
(صدر نیشنل کیریئر پلاننگ کمیٹی وقف نو بھارت)