اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




.

2025-08-14

خطبہ جمعہ حضور انورایدہ اللہ تعالیٰ فرمودہ18؍اپریل 2025بطرز سوال وجواب

سوال: ہمیں کامیابی کب حاصل ہوگی؟
جواب:حضور انور نے فرمایا:اگر ہم دعا کا حق ادا کرتے ہوئے دعاؤں کی طرف توجہ دیں گے تو پھر ہی کامیابی ہے ہمارا ہتھیار تو صرف دعائیں ہیں۔
سوال:سریہ حضرت عمر بن خطابؓکب ہوا ؟
جواب:حضور انور نے فرمایا:سریہ حضرت عمر بن خطاب شعبان 7؍ ہجری میں ہوا۔
سوال: رسول اللہ ﷺنے حضرت عمر بن خطابؓکو کس قبیلہ کی طرف بھیجا؟
جواب:حضور انور نے فرمایا: رسول اللہ ﷺنے حضرت عمر بن خطابؓکو ہوازن قبیلہ کی طر ف تُرَبَہ مقام کی طرف بھیجا۔
سوال: تُرَبَہ مدینہ سے کتنے فاصلے پر ہے؟
جواب: حضور انور نے فرمایا: تُرَبَہ مدینہ سے تقریباً 333 میل کے فاصلے پر صَنعَاءاور نجران کی شاہراہ پر واقع ہے۔
سوال: رسول اللہ ﷺنے حضرت عمرؓ کو کتنے افراد کے ساتھ بھیجا؟
جواب: حضور انور نے فرمایا:رسول اللہ ﷺنے حضرت عمرؓ کو تیس افراد کے ساتھ یہاں بھیجا۔
سوال: سریہ حضرت عمر بن خطاب کو بھیجنے کی کیا وجہ تھی؟
جواب: حضور انور نے فرمایا: اس سریہ کو بھیجنے کی وجہ یہ تھی کہ رسول اللہ ﷺکو اہلِ تُرَبَہ کی طرف سے اسلام کے خلاف سازشوں کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔
سوال: حضرت عمرؓ روانہ ہوئے تو آپ کے ساتھ کون سا شخص گائڈ تھا؟
جواب: حضور انور نے فرمایا:حضرت عمرؓ روانہ ہوئے تو آپ کے ساتھ بنو ھِلَال کا ایک شخص گائیڈ تھا۔
سوال:سریہ حضرت بشیر بن سعدؓکس کی طرف ہوا؟
جواب: حضور انور نے فرمایا:سریہ حضرت بشیر بن سعدؓ فَدَکْ میں بَنُو مُرّہ کی طرف ہے۔
سوال:سریہ حضرت بشیر بن سعدؓکب ہوا اور کس کی قیادت میں ہوا؟
جواب: حضور انور نے فرمایا: یہ سریہ شعبان 7؍ ہجری میں حضرت بشیر بن سعدؓ کی قیادت میں ہوا۔
سوال: حضرت بشیر بن سعدؓ کی کنیت کیا تھی؟
جواب: حضور انور نے فرمایا: حضرت بشیر بن سعدؓ کی کنیت ابونعمان تھی۔
سوال: حضرت بشیر بن سعدؓ کے والد صاحب کا کیا نام تھا اور انکا تعلق کون سے قبیلہ سے تھا؟
جواب: حضرت بشیر بن سعدؓ کے والد صاحب سعد بن ثعلبہ تھے۔ قبیلہ خزرج سے ان کا تعلق تھا۔
سوال: حضرت بشیر بن سعدؓ لکھنا پڑھنا کب سے جانتے تھے؟
جواب: حضو انور نے فرمایا: حضرت بشیر بن سعدؓ زمانہ جاہلیت میں لکھنا جانتے تھے۔ یہ وہ زمانہ تھا جب عرب میں بہت کم لوگ لکھنا جانتے تھے۔
سوال: حضرت بشیر بن سعدؓ نے کب بیعت کی تھی؟
جواب: حضور انور نے فرمایا:انہوں نے بیعت عقبہ ثانیہ میں کی جس میں ستر انصار شامل ہوئے تھے۔
سوال: حضرت بشیر بن سعدؓ کون کون سے غزوات میں رسول کریم ﷺکے ساتھ شامل ہوئے تھے؟
جواب: حضور انور نے فرمایا: آپؓغزوۂ بدر، احد اور خندق اور باقی کے تمام غزوات میں آنحضرت ﷺ کے ساتھ شامل ہوئے تھے۔
سوال:انصار کے پہلے شخص کون تھے جنہوں نے حضرت ابوبکر صدیقؓکے ہاتھ پر سَقِیْفَہ بنوساعدہ کے دن بیعت کی تھی؟
جواب: حضور انور نے فرمایا:حضرت بشیر بن سعدؓ انصار کے پہلے شخص تھے جنہوں نے حضرت ابوبکر صدیقؓکے ہاتھ پر سَقِیْفَہ بنوساعدہ کے دن بیعت کی تھی۔
سوال:عَیْنُ التَّمْر کہاں پر واقع ہے؟
جواب: حضور انور نے فرمایا:عَیْنُ التَّمْر کوفہ کے قریب ایک جگہ ہے۔
سوال: مسلمانوں نے عَیْنُ التَّمْر پر فتح کب حاصل کی تھی؟
جواب:حضور انور نے فرمایا:مسلمانوں نے بارہ ہجری میں حضرت ابوبکرؓ کے عہد خلافت میں اس علاقے کو فتح کیا۔
سوال: سریہ حضرت غالب بن عبداللہ لَیْثِی بطرف مَیْفَعَہ کب ہوا؟
جواب: سریہ حضرت غالب بن عبداللہ لَیْثِی بطرف مَیْفَعَہ سریہ رمضان سات ہجری میں ہوا۔
سوال: سریہ حضرت بشیر بن سعدؓکس کی طرف تھا؟
جواب: حضور انور نے فرمایا:سریہ حضرت بشیر بن سعدؓ یُمْن اور جَبَار کی طرف تھا۔
سوال: سریہ حضرت بشیر بن سعدؓکب ہوا؟
جواب: حضور انور نے فرمایا:یہ سریہ شوال 7؍ ہجری میں ہوا۔
سوال: یُمْن اور جبار کہاں واقع ہے؟
جواب:حضور انور نے فرمایا:یُمْن اور جبار فَدَکْ اور وادی القرٰی کے درمیان خیبر کے قریب بنوغَطَفَان کا علاقہ تھا۔
سوال: سَرِیَّہ اَخْرَمْ بن ابی عَوْجَاءبطرف بَنُو سُلَیم کب ہوا؟
جواب: حضور انور نے فرمایا:یہ سریہ ذوالحجہ 7 ہجری میں ہوا۔
سوال:رسول کریم ﷺنے حضرت اَخْرَم کوکتنے آدمیوں کے ساتھ بنو سُلَیم کی طرف بھیجا ؟
جواب: حضور انور نے فرمایا:رسول اللہ ﷺنے حضرت اَخْرَم کو پچاس آدمیوں کے ساتھ بنو سُلَیم کی طرف بھیجا جو مدینہ کے قریب آباد تھے۔
سوال: سَرِیَّہ حضرت غالب بن عبداللہ لَیْثِی بطرف کَدِیْد کب ہوا اور رسول کریم ﷺنے حضرت غالب بن عبداللہ لَیْثِی کو کب روانہ فرمایا؟
جواب: حضور انور نے فرمایا:رسول اللہ ﷺنے حضرت غالب بن عبداللہ لیثی کو صفر 8 ہجری میں بنولَیْثْ کی شاخ بنو مُلَوِّحْ کی طرف روانہ کیا۔
سوال: بنو مُلَوِّحْ کہاں رہتے تھے؟
جواب: حضور انور نے فرمایا: بنو مُلَوِّحْ کَدِید میں رہتے تھے۔
سوال: کَدید مدینہ سے کتنے فاصلے پر ہے؟
جواب: کَدید مدینہ سے تقریباً دو سو آٹھ میل کے فاصلے پر تھا۔