اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




.

2026-07-30

فرمودات خلفاء کرام حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کوئی آدمی مقرب ہو نہیں سکتا جب تک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی اتباع نہ کرے

حضرت حکیم مولانا نور الدین صاحب خلیفۃ المسیح الاول رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:

’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دامن نبوت دیکھو تو قیامت تک وسیع کسی دوسرے نبی کو اس قدر وسیع وقت نہیں ملا۔ یہ کثرت تو بلحاظ زمان ہوئی۔ اور بلحاظ مکان یہ کثرت کہ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًامیں ظاہر فرمایا کہ میں سارے جہان کا رسول ہوں ۔ یہ کوثر مکان کے لحاظ سے عطا فرمائی ۔ کوئی آدمی نہیں ہے جو یہ کہہ دے کہ مجھے احکام الہی میں اتباعِ رسالت پناہی کی ضرورت نہیں ۔ کوئی صوفی ، کوئی مست قلندر، بالغ مرد، بالغہ عورت کوئی ہو ۔ اس سے مستثنیٰ نہیں ہو سکتے ۔۔ کوئی آدمی مقرب ہو نہیں سکتا جب تک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی اتباع نہ کرے۔‘‘

(الحکم جلد ۳ نمبر ۷ ۱ مورخه ۱۲ مئی ۱۸۹۹ء صفحہ ۱)