حضرت بشیرالدین ہیں وہ پسر موعود
پیشین گوئی جسکی تھی از مہدئ معہود
ہوشیارپور میں ہوئی عقدہ کشائی جو
مظہر اسی کے ہیں جناب حضرت محمود
لوگوں نے جب نشان نمائی کی بات کی
حق نے کہا یا احمد لاتحزن انا الموجود
نو سال کے عرصہ میں ہوگا پسر دلبند
ہوگا مسیحی نفس روح اللہ سا وجود
ہوگا علوم ظاہری و باطنی سے پر
وہ جلد بڑھیگا ملے گی رفعت و صعود
دنیا میں قومیں اس سے برکت بھی پائینگی
موجب وہ رستگار اسیران ہوگا خود
کار نمایاں جو وہ کریگا جہان میں
مصلح موعود ہوگا بسبب کثرت سجود
یوں آیا اپنے وقت پر وہ سیدہ کا لعل
سب دشمنوں کو کر دیا رسوا وہ نومولود
آدھی صدی سے زائد رہا وہ خادمِ اسلام
ہر اک مخالفیں کو کیا نیست اور نابود
ہر گوشہ زندگی کا منور تھا خیر سے
راضی برضا دونوں رہے عبد اور معبود
روح القدس کا ساتھ تھا آغاز تا انجام
اگلے جہاں میں بھی ہو حواری شہ مسعود
فضل عمر کی شان کرے کیا بیاں نصرؔ
فائز کرے مقام رضا پر اسے ودود