اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




2024-02-22

فضائوں میں مچا دو کھلبلی احمد کے فرزندو!٭کہ اب اسلام کے دنیا پہ چھا جانے کا وقت آیا

(محترم ثاقب زیروی صاحب)

 

اٹھو رندو ! کہ پھر محفل کے گرمانے کا وقت آیا
مئے عرفان پی پی کر بہک جانے کا وقت آیا

 

لو دیکھو بزم دیں میں جل اٹھی قندیل نورانی
مجازی شمعوں کے شرما کے بجھ جانے کا وقت آیا

 

چلی باد بہاری غنچہ ہائے دل چٹک اٹھے
گلستان محمد کے سنور جانے کا وقت آیا

 

لو آیا کوئی محفل میں بصد انداز محبوبی
اچھلنے کودنے کا اور اترانے کا وقت آیا

 

علوم ظاہری و باطنی سکھلائے جائیں گے
ہمیں اب آسمانی راز سمجھانے کا وقت آیا

 

عَلَم ادیان باطل کے جھکے صد شکر ربانی
لوائے احمدیت کے بھی لہرانے کا وقت آیا

 

فضائوں میں مچا دو کھلبلی احمد کے فرزندو!
کہ اب اسلام کے دنیا پہ چھا جانے کا وقت آیا

 

(مطبوعہ اخبار الفضل 20 فروری 1945ء)