خدا کا راز جب مشہود ہوگا
تو ظاہر میرزا محمود ہوگا
مسیحا کی دعائیں کم نہیں ہیں
وہی سمجھے گا جو مسعود ہوگا
بر آمد ہوگا دلبندِ مسیحا
خدا اس وقت خود موجود ہوگا
ہے اولادِ مسیحا سب ہی موعود
کوئی کیا ان سے بھی مطرود ہوگا
نہ ہوگی رحمتِ حق دُور اِن سے
خدا کا اِن پہ فضل و جُود ہوگا
ثبوت اِس کا ملے گا آسماں سے
جو جھگڑا ہے وہ سب بےسود ہوگا
یہ مقبولانِ حق ہیں سب کے سب ہی
اب ان کا ظل ہی ممدود ہوگا
یہ پائیں گے خدا سے بخت و اقبال
نہ اب یہ سلسلہ نابود ہوگا
پکارا جائے گا ربِّ مسیحا
وہی سب خلق کا مسجود ہوگا
اشاعت پائے گی تعلیم مہدی
بس اب واحد خدا معبود ہوگا
خدا دکھلائے گا جب شان محمود
ہر اِک پہر حاؔمد محمود ہوگا
(ماخوذ از اخبار الفضل 18؍اگست 1914ء،صفحہ6)