اے خدا بندوں پہ تیرے وقت ہے مشکل بڑا
ہو گئی امت نبی کی مورد ظلم و جفا
ان مصائب سے نکلنے کا کوئی رستہ دکھا
’’یا الٰہی فضل کر اسلام پر اور خود بچا
اس شکستہ ناو کے بندوں کی اب سن لے پکار‘‘