اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




2023-12-14

اِمامِ وقت کا پیغام مظلوم فلسطینیوں کے نام

 (سیدناحضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے تازہ خطبات جمعہ کی روشنی میں) 

 

اشک آنکھوں میں ہے ، دل بھی غمگین ہے
آہ !! روتا سسکتا فلسطین ہے

ہر طرف دیکھو نعشوں کے انبار ہیں
درد و غم میں سبھی تو گرفتار ہیں

بچے، بوڑھوں کی نعشیں پڑیں کوٗ بہ کوٗ
سرزمیں انبیاءؑ کی، لہو ہی لہو

عصمتیں صنفِ نازک کی پامال ہیں
طفل رنجور ہیں، پیر بے حال ہیں

اُجڑے لاکھوں ہزاروں ہیں بے گھر ہوئے
سرد راتوں میں ہیں آسماں کے تلے

غم سے اُمّت کے دل ہیں پھٹے جا رہے
ظلم کی انتہا سے ہیں گھبرا رہے

کچھ اناؤں کے چلتے یہ کیا ہو گیا
شہر غزّہ ہی سارا فنا ہو گیا

کُفر کی ملّتیں کیسے واحد ہوئیں 
جبر کی، ظلم کی سب ہی شاہد ہوئیں

امن کے سارے بنتے ہیں جو مُدّعی
سانپ اُن کو گیا سونگھ جیسے کوئی

ظلم کی انتہا پر بھی خاموش ہیں
قبلہ اوّل مٹانے کو پُر جوش ہیں

امن کا اِک پیمبر ہے بتلا رہا
کر دیا مہدیؑ نے جنگ کا اِلتوا

مان لو احمدِؑ آخریں، بالیقیں
ابنِ مریم کوئی اور آتا نہیں

ہے تقاضہ یہی متّحد تم رہو
عدل و انصاف پہ خوب قائم رہو

گر خلافت سے تم سب چِمٹ جائوگے
نُصرتیں پھر خدا کی سدا پائوگے

قبلہ اوّل جو مانگو گے کرکے دعا
تم کو قُدّوس کر دے گا بالحق عطا

میرے مسرور کی مولیٰ  فریاد سُن
ہو عنایت کوئی، کر دے ارشادِ کُنْ

اپنی غیبی مدد کے تو سامان کر
یہ جو بادل ہیں آفت کے، جائیں گُزر

(محمدابراہیم سرور،قادیان)