اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




2023-08-31

مسیح ِپاک ؑکے خوابوں کی ہے تعبیر، وقفِ نَو

( محمد ابراہیم سرورؔ، قادیان)

 

مسیحِ پاکؑ کے خوابوں کی ہے تعبیر، وقفِ نَو
بقائے احمدیت کی یہی جاگیر، وقفِ نَو

جہانِ نو بنانے کو ، ہوئی تحریک ربّانی
خلافت کی صدا پر ، سو ہوئی تعمیر ، وقفِ نَو

وہ طاہر تھا ، مطہر تھا کہ جس نے ہے بِناء ڈالی
جہاں بھر کی کرے گی اب یہی تطہیر ، وقفِ نَو

یہ پِدرِ انبیاء سے وقف کی سُنّت چلی آئی
اُسی کے عکس کی ہے دوسری تصویر ، وقفِ نَو

براہین و دلائل سے، ہنر سے لَیس ہیں سارے
مقابل ظلم کے ہیں دیکھو ! سب شمشیر، وقفِ نو

فلاحی اور رُفاہی کام میں یہ وقف روز و شب
اندھیروں سے بچانے کو ہے اِک تنویر، وقفِ نَو

خدا کی خَلق کے غم دور کرنے میں گرفتہ ہیں
کہ خدمت کے سبھی معنوں کی ہے تفسیر، وقفِ نَو

طلاطُم خیز لہروں میں ،تھپیڑوں سے بچانے کو
خدا کی ہے عطا کردہ سنو! زنجیر، وقف نو

اِمامِ وقت کی ہر بات پر لبّیک کہتے ہیں
سمجھتے ہیں سدا ہر حکم کو اکسیر، وقفِ نَو

رقم ایسی کریں گے داستانیں، دیکھے گی دنیا
طلائی حرف سے لکھی ہوئی تحریر، وقفِ نَو

خدا کی راہ میں سرورؔ ، جو مرتے ہیں وہ جیتے ہیں
جہانِ نَو کی ہے اب تو یہی تقدیر وقفِ نَو