سو شل میڈیا پر ’’سچ والا‘‘فرقہ کے عقائد وخیالات سننے کا اتفاق ہوا، انکے عقائد وخیالات اور درس وتدریس سب کچھ اسلام، بانیٔ اسلام اور قرآن کےخلاف پا کر خاکسار نےان کے نام درج ذیل پیغام دیا ہے
’’سچ والا‘‘فرقہ کے نام پیغام
(نصر الحق نصر نیپالی، معلم سلسلہ وقف جدید ارشادقادیان)
اگر پیغام مل جائے تو مجھ سے رابطہ کرنا
شرافت اور عقیدت سے جماعت کا پتا کرنا
جماعت احمدیہ دور حاضر میں وہ مَنْہَج ہے
کہ جس سے منسلک ہو کر قیامِ سلسلہ کرنا
سمجھنا ہے اگر مقصود قرآں کو محبت سے
امام وقت سے اپنا تعلق ما سوا کرنا
غلط فہمی ہو کچھ دل میں تو اسکا حل بھی مل جائے
مگر ہٹ دھرمیوں سے خود کو پہلے تم جدا کرنا
گماں ہے زیرِ سازش اس طرح کے کام کرتے ہو
سیاست بھی ملوث ہو کہ اپنوں کا برا کرنا
خدا ہے خالق و مالک ہمارا بالیقین دیکھو
محمد مصطفیٰؐ ہیں رہبرِ اعظم ندا کرنا
ہمارا دین ہے اسلام اور قرآں شریعت ہے
کبھی بدبخت ہو کر خود کو نہ اس سے جدا کرنا
کہاں قرآن کی عظمت کہاں وہ بے تکی باتیں
سبھی غیر کلام اللہ کو تم زیرِ پا کرنا
کسی جھوٹے نبی کی من کہی ہے تم جو پڑھتے ہو
مگر قرآں کلام اللہ ہے اس سے وفا کرنا
نصرؔ کی مان کر آئو امام وقت کی جانب
خلافت سے چمٹ کر خود کو راضی برضا کرنا