اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




سیدنا حضور انور ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیر کے

افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ یو.کے 2023 کے موقع پر

(تنویر احمد ناصر،نائب ناظر نشر واشاعت قادیان )

 

دیکھ کر اس کو اِک سرور آیا
مسکراتا ہوا وہ نور آیا
اک تجلی سی ربّ کی لگتی ہے
گویا مسرور کوہ طور آیا
لفظ اعجاز تھا ہر اک اس کا
مُردہ روحوں کو بھی شعور آیا
پیاس مستوں کی خود بجھانے کو
ساتھ لیکر مئے طہور آیا
صف بہ صف عاشقوں کاجھرمٹ ہے
شیفتہ شمع کے حضور آیا
اک جھلک دیکھنے مسیحا کی
دور سے لشکر طیور آیا
کاش بلوائیں مجھ کو بھی آقا
مَیں بھی کہتا کہ جی حضور آیا
دیکھ کر قدسیوں کا لشکر دل
اشک در اشک ناصبور آیا

…٭…٭…