اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




2023-07-27

یاد حسین رضی اللہ
نصر الحق نصر ،نیپالی معلم وقف جدید ارشاد

اسلام کا پہلا مہینہ ہے محرم الحرام
سب مومنوں پر لازم ہے اسکا بھی احترام
اس ماہ میں اک سانحہ ایسا وقوع ہوا
بسمل ہے جس سے روح مسلمان خاص و عام
وہ واقعہ جو جذبوں کو مجروح کر گیا
صدیوں کے بعد بھی ہے سلگتا ہوا اسلام
حضرت حسینؓ ابن علیؓ سیدالشباب
اھل جنان و اھل جہاں دونوں میں امام
باطل کے روبرو نہ جھکایا کبھی بھی سر
اھل و عیال کردیا قربان دیں کے نام
گردن کٹا کے اپنا نواسہ رسولِؐ پاک
شہدائے کربلا میں ہیں وہ سیدالانام
حضرت حسینؓ شہ سوار کاندھئے رسولؐ
نوک سناں پے بھی کیا تبلیغ ہی مدام
قتل حسینؓ مرگِ یزیدِ پلید ہے
وہ کم نصیب حشر تلک ہو گیا بدنام
اعلی مثال پیش کیا جو حسین نے
نانا کی جان، دین کا بھی کر گیا قیام
ہر اہلِ دل کی آنکھیں بہاتی ہیں اشک خون
جب یاد آئے کرب و بلا کی غریب شام
ہر اہلِ حق کے واسطے محسن حسین ہیں
تا حشر اہلِ حق کی بھی پہنچے انہیں سلام
خواب حسین ہو نصرؔ شرمندۂ تعبیر
حضرت امامِ وقت کا پھیلائیں گر پیام
…٭…٭…٭…