اردو   हिंदी   বাংলা   ಕನ್ನಡ   മലയാളം   ଓଡ଼ିଆ   தமிழ்   తెలుగు  




2023-07-06

صبر کی تلقین

نصر الحق نصر نیپالی،معلم سلسلہ وقف جدید ارشاد

احمدیو ڈالو عادت صبر کی
کی ہے آقا نے نصیحت صبر کی
ہے یقینا وہ خدا صابر کے ساتھ
دوستو! کی ہم نے بیعت صبر کی
حوصلہ والا ہے ایسا احمدی
جس کے اندر ہے لیاقت صبر کی
پیش خیمہ فتح کا بھی صبر ہے
کس قدر احسن ہے عادت صبر کی
ہر عمل حسنِ عمل ہو جائیگا
گر ہے ایماں میں حرارت صبر کی
استعانت ہو صلوۃ و صبر سے
دین تو ہے استقامت صبر کی
صبر کا اعلیٰ نمونہ پیش کر
تجھ کو مل جائیگی جنت صبر کی
خوش نصیبی اسکے چومے گی قدم
جسکے دامن میں ہے دولت صبر کی
اس قدر اعلیٰ ہے رتبہ صبر کا
کیا بیاں ہو مجھ سے عظمت صبر کی
احتجاج مومن کا شیوہ ہی نہیں
ہم کو تو ہے بس ہدایت صبر کی
لعنتِ پروردگار بر ظالماں
ہم سدا پائیں گے برکت صبر کی
جو جہاں دیدہ ہیں انکو ہے پتہ
تھی پسِ اسلاف طاقت صبر کی
ہم سمیٹے جاتے ہیں دن رات جو
یہ تو ہے ساری کرامت صبر کی
حق نے بخشی تھی مسیح موعودؑ کو
اپنی جانب سے شجاعت صبر کی
زندگی کے ہر مراحل میں ہمیں
پڑ ہی جاتی ہے ضرورت صبر کی
اسلئے لازم ہے کہ ہم بھی کریں
گالیاں سنکر بھی جرأت صبر کی
کس کو ہے یہ انفرادیت نصیب
کس کو حاصل ہے سعادت صبر کی
ہم ہی ہیں وہ اہل سنت والجماعت
ہم ہیں وہ معصوم صورت صبر کی
لعل ہے گر شکر تو صبر ہے گہر
بیش قیمت ہے یہ نعمت صبر کی
سچی توبہ اس کو حاصل ہے نصرؔ
جسکی ہوتی ہے عبادت صبر کی
…٭…٭…٭…